الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
214. 29 - 19 - سُورَةُ الْكَهْفِ
سورت کہف کا بیان
حدیث نمبر: 11144
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَرَأَ أَوَّلَ سُورَةِ الْكَهْفِ وَآخِرَهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا مِنْ قَدَمِهِ إِلَى رَأْسِهِ، وَمَنْ قَرَأَهَا كُلَّهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا مَا بَيْنَ الْأَرْضِ إِلَى السَّمَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سورت کہف کا ابتدائی اور آخری حصہ تلاوت کر لے گا، تو یہ چیز اس کے قدموں سے لے کر سر تک نور ہو گی اور جو شخص یہ پوری سورت تلاوت کر لے گا، تو یہ اس کے لئے زمین سے لے کر آسمان تک کے درمیانی حصے میں نور ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11144]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/20) اخرجه احمد فى المسند (439/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11145
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مَقَامِهِ إِلَى مَكَّةَ، وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِهَا ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَمْ يَضُرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت کہف پڑھے گا، تو قیامت کے دن یہ سورت اس کے لئے اس کے کھڑے ہونے کی جگہ سے لے کر مکہ تک نور ہو گی اور جو شخص اس کی آخری دس آیات تلاوت کر لے گا، پھر اگر دجال بھی نکل آئے، تو وہ اس شخص کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے یہ مکمل روایت کتاب الطہارت میں مذکور ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11145]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے یہ مکمل روایت کتاب الطہارت میں مذکور ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11145]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11146
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْكَهْفِ عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سورت کہف کی آخری دس آیات پڑھ لے گا وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (446/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26970، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11011»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11147
وَفِي رِوَايَةٍ:" الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِهِ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آخری دس“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے کہ اس کی ابتدائی دس آیات پڑھے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11147]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے کہ اس کی ابتدائی دس آیات پڑھے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11147]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (446/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11148
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَرَى الِاسْتِثْنَاءَ وَلَوْ بَعْدَ سَنَةٍ، ثُمَّ قَرَأَ: وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ يَقُولُ: إِذَا ذَكَرْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ استثناء کے قائل تھے خواہ وہ ایک سال کے بعد ہی کیوں نہ ہو اور پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اور تم کسی چیز کے بارے میں یہ ہرگز نہ کہو کہ میں کل ایسا کر لوں گا البتہ اگر ان شاء اللہ کہہ دو تو حکم مختلف ہے، اور جب تم بھول جاؤ تو اپنے پروردگار کو یاد کر لو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب آپ کو یاد آ جائے (تو آپ استثناء کر سکتے ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11148]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11069)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11149
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ قَالَ: إِذَا نَسِيتَ الِاسْتِثْنَاءَ فَاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ، قَالَ: هِيَ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ لِأَحَدِنَا أَنْ يَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي حَلِفِهِ بِيَمِينِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب تم بھول جاؤ تو اپنے پروردگار کو یاد کرو“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی جب تم استثناء کرنا بھول جاؤ تو جب تمہیں یاد آئے اس وقت استثناء کر لو وہ کہتے ہیں: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخصوص ہے ہم میں سے کسی کے لئے یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی کے لئے استثناء کرے البتہ وہ اپنی قسم کے ساتھ استثناء کر سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11149]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11149]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (876) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11143)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
215. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان لوگوں کے بارے میں صرف تھوڑے لوگ جانتے ہیں“
حدیث نمبر: 11150
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَنَا مِنْ أُولَئِكَ الْقَلِيلِ، مَكْسِمِلِينَا وَمِلِيخَا وَهُوَ الْمَبْعُوثُ بِالْوَرِقِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَمَرْطُونُسُ وَيَثْبُونُسُ وَدِرْدُونُسُ وَكَفَاسْطِيطُوسُ وَمِيطْنُوسِيُوسُ وَهُوَ الرَّاعِي، وَالْكَلْبُ اسْمُهُ قِطْمِيرُ الْكُرْدِيِّ، وَفَرَقٌ الْقِبْطِيِّ [ إِلَّا لَطَنَ فَرْقٌ الْقِبْطِيِّ ] .
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: قَالَ أَبِي: بَلَغَنِي أَنَّهُ مَنْ كَتَبَ هَذِهِ الْأَسْمَاءَ فِي شَيْءٍ وَطَرَحَهُ فِي حَرِيقٍ سَكَنَ الْحَرِيقُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي رَوْقٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: قَالَ أَبِي: بَلَغَنِي أَنَّهُ مَنْ كَتَبَ هَذِهِ الْأَسْمَاءَ فِي شَيْءٍ وَطَرَحَهُ فِي حَرِيقٍ سَكَنَ الْحَرِيقُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي رَوْقٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان کے بارے میں صرف تھوڑے لوگ جانتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں ان تھوڑے لوگوں میں سے ایک ہوں ان (یعنی اصحاب کہف کے نام یہ ہیں:) مکسملینا، ملیخا یہ وہ صاحب ہیں جنہیں چاندی دے کر شہر کی طرف بھیجا گیا تھا، مرطونس یثبونس، دردونس، کفا سطیطوس، میطنو سیوس یہ چرواہا ہے، اور کتا، جس کا نام قطمیر کردی تھا، اور فرق قبطی تھا، البتہ فرق قبطی مشہور ہوا۔ ابوعبدالرحمن کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ جو شخص کسی چیز میں یہ اسماء تحریر کر لے اور پھر اسے جلتی ہوئی جگہ پر پھینک دے، تو وہ جلتی ہوئی آگ بجھ جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوروق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11150]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوروق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11150]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
216. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اس کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا“
حدیث نمبر: 11151
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَفَعَهُ قَالَ:" الْكَنْزُ الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ لَوْحٌ مِنْ ذَهَبٍ مُصْمَتٍ، عَجِبْتُ لِمَنْ أَيْقَنَ بِالْقَدَرِ ثُمَّ نَصَبَ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ ذَكَرَ النَّارَ ثُمَّ ضَحِكَ، وَعَجِبْتُ لِمَنْ ذَكَرَ الْمَوْتَ ثُمَّ غَفَلَ. لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْصَبِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وہ خزانہ جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کیا ہے وہ خالص سونے کی ایک لوح تھی جس میں یہ تحریر تھا کہ مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو تقدیر پر یقین رکھتا ہے، اور پھر پریشان ہوتا ہے مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو جہنم کو یاد کرتا ہے، اور پھر بھی ہنستا ہے مجھے اس شخص پر حیرانگی ہوتی ہے جو موت کو یاد کرتا ہے اور پھر غافل ہو جاتا ہے اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے بشر بن منذر کے حوالے سے حارث بن عبداللہ یحصبی سے نقل کی ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11151]
یہ روایت امام بزار نے بشر بن منذر کے حوالے سے حارث بن عبداللہ یحصبی سے نقل کی ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11151]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2229)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11152
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا قَالَ: قَالَ: أُحِلِّتْ لَهُمُ الْكُنُوزُ وَحُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الْغَنَائِمُ، وَأُحِلَّتْ لَنَا الْغَنَائِمُ وَحُرِّمَتْ عَلَيْنَا الْكُنُوزُ. قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اس کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا“۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان لوگوں کے لئے خزانہ جمع کرنا حلال تھا اور ان کے لئے مال غنیمت حرام قرار دیا گیا تھا ہمارے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے، اور ہم پر خزانہ اکٹھا کرنے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11152]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11152]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
217. قَوْلُهُ تَعَالَى: فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”گرم پانی کے چشمے میں“
حدیث نمبر: 11153
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ: فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْوَلِيدِ بْنِ عَدَّاسٍ الْمِصْرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ﴾ ”سیاہ کیچڑ کے چشمے میں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ولید بن عداس مصری سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11153]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ولید بن عداس مصری سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11153]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1115) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12480، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1070»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف