🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کی امید رکھتا ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11154
عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمُ الشِّرْكُ الْخَفِيُّ، فَقَالَ مُعَاذٌ: اللَّهُمَّ غَفْرًا، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَامَ رِيَاءً فَقَدْ أَشْرَكَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ رِيَاءً فَقَدْ أَشْرَكَ، وَمَنْ صَلَّى رِيَاءً فَقَدْ أَشْرَكَ"؟. قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ - الْآيَةَ. فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْقَوْمِ وَاشْتَدَّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: أَلَا أُفَرِّجُهَا عَنْكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، فَرَّجَ اللَّهُ عَنْكَ الْهَمَّ وَالْأَذَى، فَقَالَ: هِيَ مِثْلُ الْآيَةِ الَّتِي فِي الرُّومِ وَمَا آتَيْتُمْ مِنْ رِبًا لِيَرْبُوَ فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ - الْآيَةَ مَنْ عَمِلَ عَمَلًا رِيَاءً لَمْ يُكْتَبْ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
ابوصالح بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ مسجد دمشق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کرام کے درمیان موجود تھے ان میں ایک سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی تھے سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو! مجھے تم لوگوں کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ پوشیدہ شرک کا ہے، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ تجھ سے مغفرت کا سوال ہے، تو سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص ریاکاری کے طور پر روزہ رکھتا ہے وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے جو شخص ریاکاری کے طور پر صدقہ کرتا ہے وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے جو شخص ریاکاری کے طور پر نماز ادا کرتا ہے وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے“۔ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت بھی تلاوت کی ہے: ”جو شخص اپنے پرودگار کی بارگاہ میں حاضری کی امید رکھتا ہو“۔ یہ آیت لوگوں پر گراں گزری اور وہ پریشان ہو گئے تو انہوں نے کہا: میں تم لوگوں کی پریشانی ختم کرنے کی کوشش نہ کروں؟ لوگوں نے عرض کی: ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ آپ سے بھی پریشانی اور تکلیف دہ چیز کو دور کرے تو آپ نے فرمایا: یہ اس آیت کی مانند ہے جو سورت روم میں ہے ”اور تم جو مال سود کے طور پر دیتے ہو تاکہ لوگوں کے اموال کے ساتھ مل کر وہ بڑھ جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں بڑھے گا“۔ تو جو شخص ریاکاری کے طور پر کوئی عمل کرے گا اسے نوٹ نہیں کیا جائے گا نہ اس کے حق میں نہ اس کے خلاف۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11154]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2230)، أخرجه مسند البزار برقم: 2663»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
219. سُورَةُ مَرْيَمَ - عَلَيْهَا السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى: قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے چشمہ جاری کیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11155
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى -: (قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا) قَالَ:" النَّهْرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہنے والی چیز بنائی ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد نہر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (685)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11156
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ السَّرِيَّ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَرْيَمَ: قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا نَهْرٌ أَخْرَجَهُ اللَّهُ تَشْرَبُ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”وہ بہتا پانی جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم علیہا السلام سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہتا ہوا پانی بنایا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ ایک نہر تھی جو اللہ تعالیٰ نے جاری کی تھی تاکہ سیدہ مریم علیہا السلام اس سے پانی پی لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11156]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13303)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13303»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
220. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو عنقریب وہ لوگ غی میں پہنچ جائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11157
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا قَالَ: وَادٍ فِي جَهَنَّمَ مِنْ قَيْحٍ،
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو عنقریب وہ لوگ غی میں پہنچ جائیں گے“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے جو پیپ کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9109)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11158
وَفِي رِوَايَةٍ: الْغَيُّ نَهْرٌ فِي جَهَنَّمَ، يُقْذَفُ فِيهِ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: غی جہنم میں موجود ایک نہر ہے جس میں ان لوگوں کو ڈالا جائے گا جو نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9108)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
221. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہو گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11159
عَنْ أَبِي سَمِينَةَ قَالَ: اخْتَلَفْنَا هَهُنَا فِي الْوُرُودِ، فَقَالَ بَعْضُنَا: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ، وَقَالَ بَعْضُنَا: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا، فَلَقِيتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقُلْتُ: إِنَّا اخْتَلَفْنَا هَهُنَا فِي الْوُرُودِ، فَقَالَ [ بَعْضُنَا: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ، وَقَالَ بَعْضُنَا ] يَرِدُونَهَا جَمِيعًا، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّا اخْتَلَفْنَا فِي ذَلِكَ، فَقَالَ بَعْضُنَا: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ، وَقَالَ بَعْضُنَا: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا، فَأَهْوَى بِإِصْبَعَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ وَقَالَ: صَمْتًا، إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْوُرُودُ: الدُّخُولُ، لَا يَبْقَى بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ إِلَّا دَخَلَهَا، فَتَكُونُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ بَرْدًا وَسَلَامًا كَمَا كَانَتْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، حَتَّى إِنَّ لِلنَّارِ - أَوْ قَالَ: جَهَنَّمَ - ضَجِيجًا مِنْ بَرْدِهِمْ، ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَيَذَرُ الظَّالِمِينَ". قُلْتُ: لِجَابِرٍ فِي الصَّحِيحِ فِي الْوُرُودِ شَيْءٌ مَوْقُوفٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسمینہ بیان کرتے ہیں: اس مقام پر وارد ہونے کے بارے میں ہمارے درمیان اختلاف ہو گیا ہم میں سے بعض کا یہ کہنا تھا کہ مومن جہنم میں داخل نہیں ہوں گے اور بعض کا یہ کہنا تھا کہ سب لوگ اس میں داخل ہوں گے اور پھر اللہ تعالیٰ اس میں سے پرہیزگار لوگوں کو نجات عطا کر دے گا میری ملاقات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے ہوئی میں نے کہا: یہاں وارد ہونے سے مراد کیا ہے اس بارے میں ہمارے درمیان اختلاف ہو گیا ہے ہم میں سے بعض کا یہ کہنا ہے کہ مومن جہنم میں داخل نہیں ہوں گے اور بعض کا یہ کہنا ہے کہ سب لوگ جہنم میں جائیں گے میں نے ان سے کہا: ہمارے درمیان اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے بعض لوگوں کا یہ موقف تھا کہ مومن اس میں داخل نہیں ہو گا اور بعض کا یہ کہنا تھا کہ سب لوگ جہنم میں داخل ہوں گے، تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں، اپنے دونوں کانوں کی طرف بڑھائیں اور بولے: یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہو: ”ورود سے مراد داخل ہونا ہے ہر ایک نیک اور گناہگار شخص اس میں داخل ہو گا، لیکن جہنم اہل ایمان کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جائے گی جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ ٹھنڈی ہو گئی تھی، یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے آگ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جہنم میں، پر زور آواز ہو گی، پھر اللہ تعالیٰ پرہیزگار لوگوں کو (اس سے) نجات عطا کر دے گا اور ظالموں کو چھوڑ دے گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں روایت مذکور ہے جو وارد ہونے کے بارے میں ہے، اور وہ موقوف ہے، اور اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11159]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14111، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8782»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
222. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11160
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلَالٌ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ عَافِيَتَهُ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيَنْسَى شَيْئًا". ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جو چیز حلال قرار دی ہے وہ حلال ہے، اور جو حرام قرار دی ہے وہ حرام ہے، اور جس کے حوالے سے وہ خاموش رہا ہے وہ معافی ہے تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی عطا کردہ عافیت قبول کرو بے شک وہ کسی چیز کو بھولنے والا نہیں ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11160]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2231)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
223. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن ہم پرہیزگار لوگوں کو رحمان کی بارگاہ میں وفد کی شکل اکٹھا کریں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11161
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِيٍّ، فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفْدًا قَالَ: لَا وَاللَّهِ، مَا عَلَى أَرْجُلِهِمْ يُحْشَرُونَ، وَلَا يُحْشَرُ الْوَفْدُ عَلَى أَرْجُلِهِمْ، وَلَكِنْ يُؤْتَوْنَ بِنُوقٍ لَمْ تَرَ الْخَلَائِقُ مِثْلَهَا، عَلَيْهَا رَحَائِلُ مِنْ ذَهَبٍ، يَرْكَبُونَ عَلَيْهَا حَتَّى يَضْرِبُونَ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس دن ہم پرہیزگار لوگوں کو رحمن کی بارگاہ میں وفد کی شکل میں اکٹھا کریں گے“۔ انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! ان لوگوں کو ان کے پاؤں کے بل اکٹھا نہیں کیا جائے گا اور ان لوگوں کو ان کے قدموں کے بل اکٹھا نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ اونٹنیوں پر سوار ہو کر آئیں گے مخلوق نے ان جیسی اونٹنیاں نہیں دیکھی ہوں گی ان پر سونے کے بنے ہوئے پالان ہوں گے وہ ان پر سوار ہوں گے یہاں تک کہ وہ جنت کے دروازے پر آ جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق واسطی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12655)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
224. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو عنقریب رحمان ان کے لئے محبت بنا دے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11162
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا قَالَ: مَحَبَّةً فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی تھی: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو عنقریب رحمان ان کے لئے محبت بنا دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی اہل ایمان کے دلوں میں محبت بنا دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11162]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
225. 29 - 21 - سُورَةُ طه
سورت طہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11163
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ قَرَأَ: طه وَ يس قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ آدَمَ بِأَلْفِ عَامٍ، فَلَمَّا سَمِعَتِ الْمَلَائِكَةُ الْقُرْآنَ قَالُوا: طُوبَى لِأُمَّةٍ يَنْزِلُ هَذَا عَلَيْهَا، وَطُوبَى لِأَجْوَافٍ تَحْمِلُ هَذَا، وَطُوبَى لِأَلْسُنٍ تَكَلَّمُ بِهَذَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سورت طلہ اور سورت یسین سیدنا آدم علیہ السلام کی تخلیق سے ایک ہزار سال پہلے پڑھی جب فرشتوں نے قرآن سنا، تو انہوں نے کہا: اس امت کو مبارک باد، جس پر یہ نازل ہو گی ان ذہنوں کے لئے مبارک باد ہے جن میں ان کا علم آئے گا اور ان زبانوں کے لئے مبارک باد ہے جو ان کو پڑھیں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مہاجر بن مسمار ہے، جسے اس حدیث کے حوالے سے امام بخاری رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11163]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں