الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
239. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“
حدیث نمبر: 11184
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ شُعْبَةُ: رَفَعَهُ، وَلَا أَرْفَعُهُ لَكَ - يَقُولُ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا هَمَّ فِيهِ بِإِلْحَادٍ وَهُوَ بِعَدَنَ لَأَذَاقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَذَابًا أَلِيمًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے کہ انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا تھا لیکن میں اسے تمہارے سامنے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کر رہا وہ یہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص یہاں الحاد کا ارادہ رکھے اور وہ شخص اس وقت عدن میں ہو تو اللہ تعالیٰ اسے بھی درد ناک عذاب چکھائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11184]
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11184]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5384) اخرجه احمد فى المسند (4071)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4060، 4304، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5766/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11185
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ قَالَ: مَنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ يَعْمَلُهَا فِي سِوَى الْبَيْتِ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ حَتَّى يَعْمَلَهَا، وَمِنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ يَعْمَلُهَا فِي الْبَيْتِ لَمْ يُمِتْهُ اللَّهُ حَتَّى يُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص کسی گناہ کا ارادہ کرے جسے وہ بیت اللہ کے علاوہ کہیں، اور سر انجام دینا چاہتا ہو، تو اس کے خلاف وہ گناہ اس وقت تک نوٹ نہیں ہو گا جب تک وہ اس گناہ کا ارتکاب نہیں کر لے گا اور جو شخص کسی ایسے گناہ کا ارادہ کرے جسے وہ بیت اللہ میں سر انجام دینا چاہتا ہو (یعنی حرم کی حدود میں سر انجام دینا چاہتا ہو) تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اسے اس وقت تک موت نہیں دے گا جب تک اسے درد ناک عذاب نہیں چکھا دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11185]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9078)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعيف
حدیث نمبر: 11186
عَنْ عُرْوَةَ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - فِي تَسْمِيَةِ الَّذِينَ خَرَجُوا إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ خُرُوجِ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ: عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَأَبُو حُذَيْفَةَ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو وَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي حُذَيْفَةَ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ وَمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ وَأَبُو سَلَمَةَ ابْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ وَامْرَأَتُهُ أُمُّ سَلَمَةَ، وَأَبُو سَبْرَةَ بْنُ أَبِي رُهْمٍ وَمَعَهُ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، وَسُهَيْلُ بْنُ بَيْضَاءَ قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَهَبُوا الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَصْحَابِهِ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَوْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ يَذْكُرُ آلِهَتَنَا بِخَيْرٍ أَقْرَرْنَاهُ وَأَصْحَابَهُ فَإِنَّهُ لَا يَذْكُرُ أَحَدًا مِمَّنْ خَالَفَ دِينَهُ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى بِمِثْلِ الَّذِي يَذْكُرُ بِهِ آلِهَتَنَا مِنَ الشَّتْمِ وَالشَّرِّ. فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا وَالنَّجْمِ وَقَرَأَ أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِيهَا عِنْدَ ذَلِكَ ذِكْرَ الطَّوَاغِيتِ، فَقَالَ: وَإِنَّهُمْ مِنَ الْغَرَانِيقِ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُمْ لَتُرْتَجَى، وَذَلِكَ مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ، فَوَقَعَتْ هَاتَانِ الْكَلِمَتَانِ فِي قَلْبِ كُلِّ مُشْرِكٍ، وَذَلَّتْ بِهَا أَلْسِنَتُهُمْ وَاسْتَبْشَرُوا بِهَا وَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ رَجَعَ إِلَى دِينِهِ الْأَوَّلِ وَدِينِ قَوْمِهِ. فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ السُّورَةِ الَّتِي فِيهَا النَّجْمُ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَهُ كُلُّ مَنْ حَضَرَهُ مِنْ مُسْلِمٍ وَمُشْرِكٍ، غَيْرَ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ كَانَ رَجُلًا كَبِيرًا فَرَفَعَ مِلْءَ كَفِّهِ تُرَابًا فَسَجَدَ عَلَيْهِ، فَعَجِبَ الْفَرِيقَانِ كِلَاهُمَا مِنْ جَمَاعَتِهِمْ فِي السُّجُودِ لِسُجُودِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَمَّا الْمُسْلِمُونَ فَعَجِبُوا مِنْ سُجُودِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ غَيْرِ إِيمَانٍ وَلَا يَقِينٍ، وَلَمْ يَكُنِ الْمُسْلِمُونَ سَمِعُوا الَّذِي أَلْقَى الشَّيْطَانُ عَلَى أَلْسِنَةِ الْمُشْرِكِينَ، وَأَمَّا الْمُشْرِكُونَ فَاطْمَأَنَّتْ أَنْفُسُهُمْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَهُمُ الشَّيْطَانُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَرَأَهَا فِي السَّجْدَةِ فَسَجَدُوا لِتَعْظِيمِ آلِهَتِهِمْ. فَفَشَتْ تِلْكَ الْكَلِمَةُ فِي النَّاسِ، وَأَظْهَرَهَا الشَّيْطَانُ حَتَّى بَلَغَتِ الْحَبَشَةَ. فَلَمَّا سَمِعَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَمَنْ كَانَ مَعَهُمْ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنَّ النَّاسَ أَسْلَمُوا وَصَارُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَلَغَهُمْ سُجُودُ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَلَى التُّرَابِ عَلَى كَفِّهِ، أَقْبَلُوا سِرَاعًا، فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا أَمْسَى أَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَشَكَا إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا بَلَغَهَا تَبَرَّأَ مِنْهَا جِبْرِيلُ وَقَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ مِنْ هَاتَيْنِ، مَا أَنْزَلَهُمَا رَبِّي، وَلَا أَمَرَنِي بِهِمَا رَبُّكَ. فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَقَّ عَلَيْهِ وَقَالَ:" أَطَعْتُ الشَّيْطَانَ وَتَكَلَّمْتُ بِكَلَامِهِ وَشَرَكَنِي فِي أَمْرِ اللَّهِ". فَنَسَخَ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ فَلَمَّا بَرَّأَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ انْقَلَبَ الْمُشْرِكُونَ بِضَلَالِهِمْ وَعَدَاوَتِهِمْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَلَا يُحْتَمَلُ هَذَا مِنَ ابْنِ لَهِيعَةَ.
عروہ بن زبیر ان لوگوں کے نام بیان کرتے ہیں: جو حبشہ کی سرزمین کی طرف پہلی مرتبہ گئے تھے یہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے جانے سے پہلے کی بات ہے وہ حضرات یہ ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ تھیں اور انہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان صاحب کے صاحبزادے سیدنا محمد بن ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنوعبددار سے ہے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ ان کی اہلیہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوسبرہ بن ابورحم رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت سہیل بن عمرو تھیں اور سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: یہ لوگ جو سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے پہلے ہی پہلی مرتبہ میں گئے تھے یہ لوگ واپس آ گئے تھے جب اللہ تعالیٰ نے وہ سورت نازل کی تھی جس میں یہ ذکر تھا: ”ستارے کی قسم ہے جب وہ نیچے کی طرف آیا“۔ مشرکین نے یہ کہا: تھا اگر یہ صاحب ہمارے معبودوں کا ذکر بھلائی کے ساتھ کریں تو ہم انہیں، اور ان کے ساتھیوں کو رہنے دیں گے کیونکہ یہ اپنے مخالف ادیان میں سے یہودیوں اور عیسائیوں کا ذکر اس طرح نہیں کرتے جس طرح یہ ہمارے معبودوں کا ذکر برائی اور خرابی کے ہمراہ کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل کی جس میں یہ ذکر ہے: ”اور ستارے کی قسم ہے“۔ اور اس میں یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت کی: ”کیا تم نے لات اور عزی کو دیکھا ہے، اور منات کو دیکھا ہے جو تیسرا ہے“۔ تو اس وقت شیطان نے بتوں کا ذکر القاء کیا، اور اس نے یہ کہا: وَإِنَّهُمْ مِنَ الْغَرَانِيقِ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُمْ لَتُرْتَجَى یہ کلمات شیطان کے ایجاد کیے ہوئے تھے، اور اس کا فتنہ تھے اور یہ دو کلمات ہر مشرک کے دل میں واقع ہو گئے اور ان کی زبانوں پر جاری ہو گئے اور انہوں نے اس کے ذریعے خوشخبری حاصل کی اور انہوں نے یہ کہا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اپنے پہلے دین کی طرف اور اپنی قوم کے دین کی طرف رجوع کر لیا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت کے آخر میں اس مقام پر پہنچے جہاں سجدے کا ذکر ہے، تو آپ نے سجدہ کیا، اور آپ کے ساتھ موجود ہر مسلمان اور ہر مشرک شخص نے سجدہ کیا صرف ولید بن مغیرہ نے ایسا نہیں کیا وہ ایک بڑا شخص تھا اس نے مٹھی بھر مٹی اٹھائی اور اس پر سجدہ کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدے کے ساتھ دونوں گروہوں کا سجدہ کرنا دونوں گروہوں کو حیرت ہوئی مسلمانوں کو اس بات پر حیرت ہوئی کہ مشرکین نے ایمان لائے بغیر اور یقین کا اظہار کیے بغیر سجدہ کیا ہے کیونکہ مسلمانوں نے وہ بات نہیں سنی تھی جو شیطان نے مشرکین کی زبانوں پر القاء کی تھی اور مشرکین اس حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مطمئن تھے اور شیطان نے انہیں یہ بات سکھا دی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت سجدے کے دوران تلاوت کی ہے، تو ان لوگوں نے اپنے معبودوں کی تعظیم کی خاطر سجدہ کیا تھا۔ یہ کلمات لوگوں کے درمیان پھیل گئے شیطان نے اسے مشہور کر دیا یہ اطلاع حبشہ تک بھی پہنچ گئی یہاں تک کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور اہل مکہ سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھیوں نے یہ بات سنی کہ لوگ مسلمان ہو گئے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل گئے ہیں ان لوگوں کو یہ بھی پتہ چلا کہ ولید بن مغیرہ نے بھی اپنی ہتھیلی پر رکھی ہوئی مٹی پر سجدہ کیا ہے، تو یہ لوگ تیزی سے مکہ آ گئے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گراں گزری جب شام ہوئی اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے اس بات کی شکایت کی سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی فرمائش پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ سورت پڑھ کر سنائی جب وہ اس مقام پر پہنچے تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے ان کلمات سے لاتعلقی کا اظہار کیا، اور کہا: ان دونوں کلمات سے اللہ کی پناہ ہے نہ تو میرے پروردگار نے ان دونوں کو نازل کیا ہے، اور نہ ہی آپ کے پروردگار نے ان دونوں کے بارے میں مجھے حکم دیا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال دیکھی تو یہ بات آپ پر گراں گزری آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے شیطان کی اطاعت کی، اور میں نے اس کا کلام بول دیا، اور وہ اللہ کے معاملے میں میرا شریک بن گیا، تو شیطان نے جو چیز القاء کی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے منسوخ کر دیا اور آپ پر یہ آیت نازل کی: ”اور تم سے پہلے ہم نے جس بھی رسول یا نبی کو مبعوث کیا تو جب وہ نبی تلاوت کرتا ہے، تو شیطان اس کی تلاوت کے درمیان کوئی چیز القاء کر دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس چیز کو مٹا دیتا ہے جو شیطان نے القاء کی ہوئی ہو اور پھر اللہ تعالیٰ اپنی آیات کو مضبوط کر دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ علم والا اور حکمت والا ہے اس کی وجہ یہ ہے شیطان نے جو چیز القاء کی تھی اسے وہ ان لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے، اور ان کے دل سخت ہیں، اور بے شک ظلم کرنے والے لوگ شدید مخالفت میں مبتلا ہیں“۔ تو جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو شیطان کے ایجاد کیے ہوئے کلمات اور اس کے فتنے سے لاتعلق کر دیا تو مشرکین اپنی گمراہی اور اپنی دشمنی پر پلٹ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت اس سے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور ابن لہیعہ سے یہ روایت قابل قبول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11186]
یہ روایت اس سے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور ابن لہیعہ سے یہ روایت قابل قبول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11186]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8316)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8316»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
240. سُورَةُ الْمُؤْمِنِينَ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
سورت مومنین کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“
حدیث نمبر: 11187
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ إِلَى ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ: مِمَّ ضَحِكْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِهَا خُتِمَتْ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت مجھے املاء کروا رہے تھے: ”ہم نے انسان کو مٹی کے خاص اجزا سے پیدا کیا ہے“۔ یہ آیت آپ نے یہاں تک تلاوت فرمائی: ”پھر ہم اسے دوسری تخلیق میں پروان چڑھائیں گے“۔ تو سیدنا معاذ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو بہترین خالق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آیت ان کلمات پر ختم ہوتی ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11187]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11187]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
241. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَآوَيْنَاهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے ان دونوں کو ایک ٹیلے پر پناہ دی“
حدیث نمبر: 11188
عَنْ مُرَّةَ الزُّهْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الرَّمْلَةُ: الرَّبْوَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مرہ زہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رملہ سے مراد ٹیلہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11188]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6691»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
242. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو لوگ وہ دیتے ہیں جو وہ دے سکتے ہیں“
حدیث نمبر: 11189
عَنْ أَبِي خَلَفٍ مَوْلَى بَنِي جُمَعٍ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فِي سَقِيفَةِ زَمْزَمَ، وَلَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ ظِلٌّ غَيْرَهَا، فَقَالَتْ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِأَبِي عَاصِمٍ - يَعْنِي عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ - مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَزُورَنَا أَوْ تُلِمَّ بِنَا؟ قَالَ: أَخْشَى أَنْ أُمِلَّكِ، قَالَتْ: مَا كُنْتَ لِتَفْعَلَ، قَالَ: جِئْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكِ عَنْ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَؤُهَا؟ قَالَتْ: أَيَّةُ آيَةٍ؟ قَالَ: الَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا أَوِ الَّذِينَ يَأْتُونَ مَا أَتَوْا؟ قَالَتْ: أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ فَقُلْتُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَحَدُهُمَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا أَوِ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا. قَالَتْ: أَيَّتُهُمَا؟ قَالَ: الَّذِينَ يَأْتُونَ مَا أَتَوْا قَالَتْ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَذَلِكَ كَانَ يَقْرَؤُهَا وَكَذَلِكَ أُنْزِلَتْ. أَوْ قَالَتْ: لَكَذَلِكَ أُنْزِلَتْ، وَكَذَلِكَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَؤُهَا، وَلَكِنَّ الْهِجَاءَ حَرْفٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوخلف، جو بنوجمع کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: وہ عبید بن عمیر کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں زمزم کے چبوترے کے پاس حاضر ہوئے اس کے علاوہ مسجد میں کوئی سایہ والی جگہ نہیں تھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے ابوعاصم یعنی انہوں نے عبید بن عمیر سے یہ کہا: تمہیں خوش آمدید ہے تم ہم سے ملنے کے لئے کیوں نہیں آئے یا تھوڑی دیر کے لئے ہمارے پاس کیوں نہیں آتے؟ انہوں نے عرض کی: مجھے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں میں آپ کو اکتاہٹ کا شکار نہ کر دوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم ایسے نہیں ہو عبید بن عمیر نے عرض کی: میں آپ کے پاس ایک آیت کے سلسلے میں پوچھنے کے لئے حاضر ہوا ہوں جو اللہ کی کتاب میں موجود ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے کیسے تلاوت کرتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا کون سی آیت ہے؟ انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿الَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا﴾ یہ الفاظ یہ ہیں یا یہ ہیں: ﴿الَّذِينَ يَأْتُونَ مَا أَتَوْا﴾ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: تمہارے نزدیک ان دونوں میں کون سا زیادہ بہتر ہے؟ میں نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں، میری جان ہے ان دونوں میں سے ایک میرے نزدیک دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ان دونوں میں سے کون سا؟ انہوں نے کہا: یہ کلمات: ﴿الَّذِينَ يَأْتُونَ مَا أَتَوْا﴾ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس آیت کو اسی طرح پڑھا کرتے تھے اور یہ اسی طرح نازل ہوئی تھی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اسی طرح پڑھا کرتے تھے، لیکن ہجاء حرف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11189]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11189]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (95/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24120»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
243. قَوْلُهُ تَعَالَى: مُسْتَكْبِرِينَ بِهِ سَامِرًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تکبر کرتے ہوئے اس بارے میں گفتگو کرتے تھے“
حدیث نمبر: 11190
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ: مُسْتَكْبِرِينَ بِهِ سَامِرًا تَهْجُرُونَ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَهْجُرُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شِعْرِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: فِي رِوَايَةِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ عَنْهُ مَنَاكِيرُ، قُلْتُ: وَهَذَا مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تم لوگ تکبر کرتے ہوئے اس کے بارے میں رات کے وقت بے ہودہ گفتگو کیا کرتے تھے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرکین اپنے اشعار میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف فضول گفتگو کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: اس کے بیٹے ابراہیم نے اس سے منکر روایات نقل کی ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11190]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے وہ یہ کہتے ہیں: اس کے بیٹے ابراہیم نے اس سے منکر روایات نقل کی ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11089)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
244. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے انہیں عذاب کے ذریعے گرفت میں لے لیا تو وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والے نہیں تھے“
حدیث نمبر: 11191
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ، قَدْ أَكَلْنَا الْعِلْهِزَ - يَعْنِي الْوَبَرَ وَالدَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوسفیان بن حرب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ ہم علہز کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، یعنی اونٹ کے بال اور خون، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور ہم نے انہیں عذاب کی گرفت میں لے لیا تو وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والے اور گریہ وزاری کرنے والے نہیں تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین بن واقد ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11191]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین بن واقد ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12038)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12038، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 967، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 363، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11606»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
245. قَوْلُهُ تَعَالَى: تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی“
حدیث نمبر: 11192
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي قَوْلِهِ: (تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ) قَالَ: أَلَمْ تَنْظُرْ إِلَى الرُّؤُوسِ مُشَيَّطَةً قَدْ بَدَتْ أَسْنَانُهُمْ وَقَلَصَتْ شِفَاهُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں بگڑی ہوئی شکل کے ساتھ موجود ہوں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا ہوا جن کے چہرے کا حصہ آگ کے ذریعے جل گیا ہو اور ان کے دانت باہر آ چکے ہوں اور ہونٹ لٹک چکے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11192]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11192]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9121)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
246. 29 - 25 - 1 - سُورَةُ النُّورِ قَوْلُهُ تَعَالَى: الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”زنا کرنے والا مرد صرف زنا کرنے والی عورت یا مشرک عورت کے ساتھ نکاح کرے گا“
حدیث نمبر: 11193
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا أُمُّ مَهْزُولٍ، كَانَتْ تُسَافِحُ وَتَشْتَرِطُ لَهُ أَنْ تُنْفِقَ عَلَيْهِ، قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ ذَكَرَ لَهُ أَمْرَهَا قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک خاتون کے ساتھ شادی کرنے کے بارے میں اجازت مانگی جسے اُم مہزول کہا: جاتا تھا اور وہ ایک فاحشہ عورت تھی اس عورت نے ان صاحب کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ عورت ان پر خرچ کرے گی ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی اجازت مانگی یا اس عورت کا معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کیا تو راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے یہ آیت تلاوت کی: ”زنا کرنے والا شخص صرف زنا کرنے والی عورت یا مشرکہ عورت کے ساتھ شادی کرے گا اور زنا کرنے والی عورت کے ساتھ صرف کوئی زانی یا مشرک شخص ہی شادی کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11193]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1819) اخرجه احمد فى المسند (7099 و 6480)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6444، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5769/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح