🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11204
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَذَلِكَ حِينَ خَاضُوا فِي أَمْرِ عَائِشَةَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: سَمِعْتُ فُلَانًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ: تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ يَقُولُ: يَرْوِيهِ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ، سَمِعْتُ مِنْ فُلَانٍ وَسَمِعْتُ مِنْ فُلَانٍ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُمْ يَعْنِي بِأَلْسِنَتِكُمْ، يَعْنِي مَنْ قَذَفَهَا مَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ يَعْنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ تَعْلَمُوا أَنَّ الَّذِي قُلْتُمْ مِنَ الْقَذْفِ حَقٌّ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا يَعْنِي وَتَحْسَبُونَ أَنَّ الْقَذْفَ ذَنْبٌ هَيِّنٌ وَهُوَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمٌ يَعْنِي فِي الزُّورِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَرَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ مُجَاهِدٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تم اپنی زبانوں کے ذریعے اسے پھیلا رہے تھے“۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں معاملہ پھیل گیا تھا اور کوئی شخص یہ کہتا تھا: میں نے فلاں کو یہ، یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”کہ جب تم اپنی زبانوں کے ذریعے اسے پھیلا رہے تھے“۔ اس سے مراد یہ ہے: تم ایک دوسرے کو اسے روایت کر رہے تھے کہ میں نے فلاں سے سنا ہے، اور میں نے فلاں سے سنا ہے، اور تم اپنے منہ کے ذریعے کہہ رہے تھے“۔ یعنی اپنی زبانوں کے ذریعے یہ کہہ رہے تھے، یعنی وہ شخص جس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ”وہ چیز جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں ہے“۔ اس سے مراد یہ ہے: تم لوگ یہ نہیں جانتے تھے تم لوگ جو الزام لگا رہے ہو وہ حق ہے؟ اور تم لوگ اسے ہلکا گمان کر رہے تھے“۔ اس سے مراد یہ ہے: تم لوگ یہ سمجھتے تھے جھوٹا الزام لگانا معمولی گناہ ہے ”اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا ہے“۔ یعنی جھوٹا الزام لگانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ مجاہد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (142/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11205
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ يَعْنِي الْقَذْفَ [ أَلَا" قُلْتُمْ مَا يَكُونُ لَنَا" ] قُلْتُمْ مَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهَذَا يَعْنِي الْقَذْفَ وَلَمْ تَرَ أَعْيُنُنَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ يَعْنِي أَلَا قُلْتُمْ مِثْلَ مَا قَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَذَلِكَ أَنَّ سَعْدًا لَمَّا سَمِعَ قَوْلَ مَنْ قَالَ فِي أَمْرِ عَائِشَةَ قَالَ: سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ، وَالْبُهْتَانُ: الَّذِي يَبْهَتُ فَيَقُولُ مَا لَمْ يَكُنْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا“۔ یعنی جھوٹے الزام کو سنا، تو تم نے یہ کیوں نہیں کہا: ”کہ تم کہتے ہمیں یہ حق نہیں ہے“۔ یعنی تم یہ کہتے کہ ہمارے لئے یہ مناسب نہیں ہے: ”کہ ہم اس کے بارے میں بات کریں“۔ یعنی زنا کے الزام کے بارے میں بات کریں جب کہ ہماری آنکھوں نے دیکھا بھی کچھ نہیں ہے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے یہ بڑا بہتان ہے“۔ اس سے مراد یہ ہے: تم لوگوں نے اس طرح کیوں نہیں کہا: جس طرح سعد بن معاذ انصاری نے کہا: تھا، اس کی صورت یوں ہوئی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جب یہ قول سنا، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کسی نے کہا: تھا، تو انہوں نے کہا: تو ہر عیب سے پاک ہے بے شک یہ بڑا بہتان ہے۔ (راوی کہتے ہیں:) بہتان اس کو کہتے ہیں کہ آدمی بہتان باندھے اور وہ بات کہے جو ہوئی ہی نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11206
وَبِسَنَدِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا يَعْنِي الْقَذْفَ.
اسی سند کے ساتھ سعید بن جبیر کے حوالے سے منقول ہے: ”اللہ تعالیٰ تمہیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ تم دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا“۔ یعنی زنا کا الزام نہ لگانا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11206]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (145/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11207
وَبِسَنَدِهِ عَنْهُ إِنَّ الَّذِينَ يَعْنِي بَيْنَ قَذْفِ عَائِشَةَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ يَعْنِي أَنْ تَفْشُوَ وَيَظْهَرَ الزِّنَا فِي الَّذِينَ آمَنُوا يَعْنِي صَفْوَانَ وَعَائِشَةَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ يَعْنِي وَجِيعٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَكَانَ عَذَابُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فِي الدُّنْيَا الْجَلْدَ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابَ النَّارِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ. وَرَوَى نَحْوَ هَذَا عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ، وَرَوَى بَعْضَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
اسی سند کے ساتھ ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ”بے شک وہ لوگ“۔ یعنی جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ”وہ یہ پسند کرتے ہیں کہ برائی پھلیے“۔ یعنی وہ یہ چاہتے ہیں کہ زنا پھیلے اور ظاہر ہو ”ان لوگوں میں جو ایمان لائے“۔ یعنی سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ”ان لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے“۔ یعنی تکلیف دہ عذاب ہے۔ ”دنیا میں اور آخرت میں تو عبداللہ بن ابی کا دنیا میں عذاب یہ ہے کہ اسے کوڑے لگائے گئے اور آخرت میں یہ عذاب ہو گا کہ اسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا ”اور اللہ تعالیٰ علم رکھتا ہے، اور تم علم نہیں رکھتے ہو“۔ اس کی مانند روایت قتادہ کے حوالے سے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے۔ انہوں نے اس کا کچھ حصہ مجاہد کے حوالے سے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، اور ان دونوں روایات میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11208
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ: يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا قَالَ: يَنْهَاكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ تمہیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ تم دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا“ (مجاہد کہتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں (اس بات سے) منع کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11208]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11209
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ يَعْنِي بِالْمَعَاصِي وَالْمُنْكَرِ مَا لَا يُعْرَفُ مِثْلُ مَا قِيلَ لِعَائِشَةَ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يَعْنِي نِعْمَتَهُ مَا زَكَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا مَا صَلُحَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ يَعْنِي يُصْلِحُ مَنْ يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو“ اس سے مراد یہ ہے کہ شیطان نے جس چیز کو آراستہ کیا ہے (اس کی پیروی نہ کرو)۔ ”اور جو شخص شیطان کے نقش قدم کی پیروی کرے گا“ یعنی شیطان کی آراستہ کی ہوئی چیز کی پیروی کرے گا۔ ”تو بے شک وہ برائی کا حکم دیتا ہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ گناہوں کا حکم دیتا ہے ”اور منکر کا“ یعنی جسے معروف نہیں کہا: جا سکتا، جس طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایک بات کہی گئی۔ ”اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہو“ یعنی اُس کی نعمت نہ ہو۔ ”تو تم میں سے کبھی کوئی پاک نہ ہو“ یعنی تم میں سے کوئی شخص کبھی کسی کے حوالے سے نیک نہ ہو۔ ”لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے“ یعنی جسے چاہتا ہے، بہتر کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11209]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11210
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ حَلَفَ أَنْ لَا يَنْفَعَ يَتِيمًا كَانَ فِي حَجْرِهِ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ: وَهُوَ مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُطَّلِبِ أَشَاعَ ذَلِكَ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَلَى أَنَا أُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لِي، وَأَكُونَ لِلْيَتَامَى خَيْرَ مَا كُنْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْهُ ضَعِيفٍ. وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ قَتَادَةَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ:" أَلَا تُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكَ؟"، قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَاعْفُ وَاصْفَحْ"، قَالَ: قَدْ عَفَوْتُ وَصَفَحْتُ، لَا أَمْنَعُهُ مَعْرُوفًا بَعْدَ الْيَوْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم میں سے فضیلت والے اور گنجائش والے لوگ یہ قسم نہ اُٹھائیں“ مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ قسم اٹھائی تھی کہ وہ اپنے زیر پرورش یتیم شخص کو کوئی نفع نہیں پہنچائیں گے۔ عبدالملک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: وہ صاحب سیدنا مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب تھے، جنہوں نے اس بات کو پھیلایا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کیا تم لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت کرے اور اب میں یتیموں کے حق میں پہلے سے زیادہ بہتر ہو جاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے جو سند ضعیف ہے، اور اس کی مانند ایک روایت قتادہ کے حوالے سے بھی نقل کی ہے، جس کی سند عمدہ ہے، اس کی مانند روایت انہوں نے سعید بن جبیر کے حوالے سے نقل کی ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا تم یہ بات پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کر دے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم معاف کرو اور درگزر سے کام لو! تو انہوں نے عرض کی: میں نے معاف کیا اور درگزر سے کام لیا، اب میں آج کے بعد، اُس کے ساتھ کی جانے والی کوئی بھلائی نہیں روکوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11210]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11211
وَعَنْ خُصَيْفٍ قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَيُّمَا أَشَدُّ الزِّنَا أَوِ الْقَذْفُ قَذْفُ الْمُحْصَنَةِ؟ قَالَ: الزِّنَا، قُلْتُ: اللَّهُ يَقُولُ: إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ قَالَ: إِنَّمَا أُنْزِلَ هَذَا فِي شَأْنِ عَائِشَةَ خَاصَّةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خصیف بیان کرتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر سے دریافت کیا: کون سا گناہ زیادہ برا ہے؟ زنا کرنا یا پاکدامن عورت پر زنا کا الزام لگانا؟ انہوں نے کہا: زنا کرنا، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے: ”بے شک وہ لوگ جو پاکدامن غافل مومن خواتین پر زنا کا الزام لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سعید بن جبیر نے کہا: یہ حکم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مخصوص ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11212
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَاصَّةً إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْآيَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں بطور خاص نازل ہوئی تھی: ”بے شک وہ لوگ، جو پاکدامن غافل مومن خواتین پر الزام لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11212]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (152/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6993»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11213
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَرَأَ سُورَةَ النُّورِ فَفَسَّرَهَا حَتَّى أَتَى هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ: هَذِهِ فِي شَأْنِ عَائِشَةَ وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَجْعَلْ لِمَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ تَوْبَةً، وَجَعَلَ لِمَنْ رَمَى امْرَأَةً مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ مِنْ غَيْرِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّوْبَةَ، ثُمَّ قَرَأَ: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ فَجَعَلَ لِمَنْ قَذَفَ امْرَأَةً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ التَّوْبَةَ، وَلَمْ يَجْعَلْ لِمَنْ قَذَفَ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوْبَةً، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ. فَهَمَّ بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ يَقُومَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَيُقَبِّلَ رَأْسَهُ لِحُسْنِ مَا فَسَّرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ أَمْثَلُهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے سورت نور کی تلاوت کی اور اس کی تفسیر کرتے رہے یہاں تک کہ وہ اس آیت پر پہنچے: ”بے شک وہ لوگ جو پاکدامن غافل مؤمن خواتین پر الزام لگاتے ہیں ان لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ہے، جو شخص ایسا کرے گا، اس کی توبہ قبول نہیں ہو گی، لیکن جو شخص مومن خواتین میں سے کسی عورت پر الزام لگاتا ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے علاوہ ہو، تو اس کے لئے توبہ کی گنجائش ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں اور پھر چار گواہ نہیں لے کر آتے، تم انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرنا، یہی لوگ فاسق ہیں، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور اصلاح کریں، بے شک اللہ تعامل مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“ تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومن عورت پر الزام لگانے والے کے لئے توبہ کا حق مقرر کیا ہے، لیکن جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے، کسی خاتون پر الزام لگائے، اُس کے لئے توبہ کو مقرر نہیں کیا، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”ان لوگوں پر دنیا میں اور آخرت میں لعنت کی گئی، اور ان لوگوں کے لئے عظیم عذاب ہو گا“۔ تو حاضرین میں سے بعض لوگوں نے ارادہ کیا کہ اُٹھ کر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس جائیں اور ان کے سر کو بوسہ دیں، جو اس کی عمدہ تفسیر کی وجہ سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس کی ایک سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ ان اسانید میں سب سے بہتر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11213]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (153/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں