الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
253. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی ہے“
حدیث نمبر: 11234
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ فَتَرَكُوا أَمْتِعَتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے بازار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے جیسے ہی اذان سنی، تو اپنا ساز و سامان چھوڑ دیا اور نماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”وہ لوگ کہ تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11234]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9079)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11235
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانُوا تُجَّارًا لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ النَّكْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں وہ (یعنی صحابہ کرام) ایسے لوگ تھے جو تجارت کرتے تھے، لیکن تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11235]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11235]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1788)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
254. 11236 قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان عورتوں پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، اگر وہ اپنے کپڑے اتار دیں“
حدیث نمبر: 11236
قَالَ: الرِّدَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَلَمْ أَكْتُبْ قَائِلَهُ وَلَا إِسْنَادَهُ.
وہ فرماتے ہیں: (یہاں کپڑوں سے مراد) چادر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے لیکن اس کا قائل کون ہے؟ اور اس کی سند کیا ہے؟ یہ میں نے نوٹ نہیں کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11236]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے لیکن اس کا قائل کون ہے؟ اور اس کی سند کیا ہے؟ یہ میں نے نوٹ نہیں کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11236]
255. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو وہ ضرور ان لوگوں کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا“
حدیث نمبر: 11237
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ الْمَدِينَةَ، وَآوَتْهُمُ الْأَنْصَارُ، رَمَتْهُمُ الْعَرَبُ عَنْ قَوْسٍ وَاحِدَةٍ فَنَزَلَتْ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مدینہ منورہ آئے اور انصار نے ان حضرات کو پناہ دی، تو تمام عرب اُن کے خلاف متحد ہو گئے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ ضرور ان لوگوں کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11237]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11237]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
256. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ الْآيَةَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے کہ اگر تم اپنے گھروں میں سے کھاؤ“
حدیث نمبر: 11238
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَرْغَبُونَ فِي النَّفِيرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَدْفَعُونَ مَفَاتِيحَهُمْ إِلَى ضُمَنَائِهِمْ وَيَقُولُونَ لَهُمْ: قَدْ أَحْلَلْنَا لَكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِمَّا أَحْبَبْتُمْ، فَكَانُوا يَقُولُونَ: إِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَنَا، إِنَّهُمْ أَذِنُوا عَنْ غَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ آبَائِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَالَاتِكُمْ إِلَى قَوْلِهِ أَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَفَاتِحَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پہلے مسلمان اس بات کی خواہش رکھتے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوں، وہ جاتے ہوئے اپنی چابیاں اپنے ضامن لوگوں کے حوالے کر دیتے تھے، اور ان سے یہ کہتے تھے: کہ ہم تمہارے لئے یہ بات حلال قرار دیتے ہیں کہ تم جو چاہو وہ کھا لو، تو وہ لوگ یہ کہتے تھے: ہمارے لئے یہ حلال نہیں ہے، جبکہ انہوں نے اپنی رضامندی کے ساتھ یہ اجازت نہیں دی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور نابینا شخص پر کوئی گناہ نہیں ہے، لنگڑے پر کوئی گناہ نہیں ہے اور بیمار پر کوئی گناہ نہیں ہے، اور تم لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ اگر تم اپنے گھروں میں سے، یا اپنے باپ دادا کے گھروں میں سے، یا اپنی ماؤں کے گھروں میں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں میں سے، یا اپنے چچاؤں کے گھروں میں سے، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں میں سے، یا اپنے ماموؤں کے گھروں میں سے، یا اپنی خالاؤں کے گھروں میں سے۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”یا وہ جن کی چابی کے تم مالک ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11238]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11238]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2241)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
257. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ . 11239 عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي خَاتِمَةِ سُورَةِ النُّورِ وَهُوَ جَاعِلُ إِصْبَعَيْهِ تَحْتَ عَيْنَيْهِ يَقُولُ: بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ . قُلْتُ: هَكَذَا وَقَعَ، فَإِنْ كَانَتْ قِرَاءَةً شَاذَّةً، وَإِلَّا فَالتِّلَاوَةُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اللہ تعالیٰ ہر شے کے بارے میں ......“
حدیث نمبر: 11239
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي خَاتِمَةِ سُورَةِ النُّورِ وَهُوَ جَاعِلُ إِصْبَعَيْهِ تَحْتَ عَيْنَيْهِ يَقُولُ: بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ. قُلْتُ: هَكَذَا وَقَعَ، فَإِنْ كَانَتْ قِرَاءَةً شَاذَّةً، وَإِلَّا فَالتِّلَاوَةُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سورت نور کی یہ آخری آیت تلاوت کی، آپ نے اس وقت اپنی انگلیاں آنکھوں کے نیچے رکھی ہوئی تھیں اور آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”وہ ہر شے کو دیکھنے والا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: روایت میں اسی طرح واقع ہوا ہے، اگر یہ کوئی شاذ قرأت ہے (تو ٹھیک ہے)، ورنہ اصل تلاوت یہ ہے: ”وہ ہر شے کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11239]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (282/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
258. 29 - 26 - سُورَةُ الْفُرْقَانِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ .
سورت فرقان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ لوگ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ، کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11240
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِنِينَ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ الْآيَةَ، ثُمَّ نَزَلَتْ إِلَّا مَنْ تَابَ فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ مِنْهُ بِهَا وَبِ"إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے کئی سال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، اس آیت کی تلاوت کی ہے: ”اور وہ لوگ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں، اور کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ لوگ زنا نہیں کرتے ہیں“۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا، جتنا خوش آپ اس آیت کے نزول پر ہوئے تھے، اور جتنا خوش آپ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ (بے شک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کر دی ہے) کے نزول پر ہوئے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن زید کی یوسف بن مہران سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11240]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن زید کی یوسف بن مہران سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12935)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11241
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ: وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ الْأَحْوَلُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص ایسا کرے گا، وہ گناہ کی سزا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11241]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10002)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4091، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10002»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
259. 29 - 27 - سُورَةُ طسم الشُّعَرَاءَ
سورت طسم الشعراء کا بیان
حدیث نمبر: 11242
عَنْ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَقْرَأَ عَلَيْنَا طسم الْمِائَتَيْنِ، فَقَالَ: مَا هِيَ مَعِي، وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ مَنْ أَخَذَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ. فَأَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
معدی کرب بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے ان کے سامنے یہ درخواست کی کہ وہ ہمارے سامنے ”طسم“ جو دو سو آیات والی ہے اُسے پڑھیں تو انہوں نے فرمایا: وہ مجھے نہیں آتی تم لوگ ان کے پاس جاؤ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سیکھی ہے اور وہ سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ ہیں، راوی کہتے ہیں: ہم سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ہمارے سامنے یہ سورت تلاوت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11242]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3614) اخرجه احمد فى المسند (3980)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
260. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو شاید تم اپنی جان کو ہلکان کر لو گے اس بات پر کہ وہ مومن نہیں ہوتے“
حدیث نمبر: 11243
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ) وَنَحْوِ هَذَا مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْرِصُ أَنْ يُؤْمِنَ جَمِيعُ النَّاسِ وَيُبَايِعُونَهُ عَلَى الْهُدَى، فَأَخْبَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنَّهُ لَا يُؤْمِنُ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ اللَّهِ السَّعَادَةُ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَلَا يَضِلُّ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ اللَّهِ الشَّقَاءُ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِنَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، إِلَّا أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ قِيلَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم میں کچھ لوگ بد نصیب اور (کچھ) خوش نصیب ہیں“۔ اور اس طرح کی دیگر سورتوں کے بارے میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی شدید خواہش تھی کہ تمام لوگ مومن ہو جاتے اور ہدایت پر آپ کی بیعت کر لیتے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ بات آپ کو بتائی کہ صرف وہ شخص مومن ہو گا، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے ”ذکر“ میں سعادت مندی طے ہو چکی ہے اور صرف وہ شخص گمراہ ہو گا، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے ”ذکر“ میں، بدنصیبی طے ہو چکی ہو، پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا: ”شاید تم اپنے آپ کو اس بات پر ہلکان کر لو گے کہ وہ لوگ مومن نہیں ہوتے“ ”اگر ہم چاہیں، تو ان لوگوں پر آسمان سے آیت نازل کر سکتے ہیں، تو ان لوگوں کی گردنیں اس (نشانی) کے لئے جھکی ہوئی ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ علی بن ابوطلحہ نے، ایک قول کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11243]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ علی بن ابوطلحہ نے، ایک قول کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13025)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13025»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ