الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
268. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان لوگوں نے کہا: یہ دو جادو ہیں، جو ایک دوسرے کی موافقت کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 11254
عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ: قَالُوا سَاحِرَانِ تَظَاهَرَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہا کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”ان لوگوں نے یہ کہا: یہ دو جادو ہیں، جو ایک دوسرے کی موافقت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جسے امام أحمد اور جمہور ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ دحیم نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11254]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
269. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے ان لوگوں کے لئے قول (یعنی قرآن) کو نازل کیا“
حدیث نمبر: 11255
عَنْ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي عَشَرَةِ رَهْطٍ أَنَا أَحَدُهُمْ وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا مُتَّصِلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَهُوَ هَذَا، وَالْآخَرُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
سیدنا رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت دس افراد کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جن میں سے ایک ”میں“ بھی ہوں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے اُن لوگوں کے لئے قول (قرآن) نازل کیا، تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کی سند متصل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور وہ یہ والی روایت ہے، جبکہ دوسری روایت سند کے اعتبار سے ”منقطع“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11255]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4563)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
270. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس کر دے گا“
حدیث نمبر: 11256
عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ: مَعَادُهُ آخِرَتُهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام باقر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ ذات، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف، واپس کر دے گا“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ کے لوٹنے کی جگہ سے مراد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخرت ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11256]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11256]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1131)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ: مَعَادُكَ إِلَى الْجَنَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ ذات، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف، واپس کر دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: (اس سے مراد یہ ہے کہ) تمہارے لوٹنے کی جگہ ”جنت“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12032)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11258
وَفِي رِوَايَةٍ: إِلَى مَعَادٍ قَالَ: الْمَوْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خُصَيْفٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوٹنے کی جگہ“ سے مراد، موت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خصیف کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11258]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12268)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
271. 29 - 30 - سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ .
سورت عنکبوت کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک نماز برائیوں سے روکتی ہے“
حدیث نمبر: 11259
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ، فَقَالَ:" سَيَنْهَاهُ مَا تَقُولُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ قَالَ: أَرَى أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: فلاں شخص رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، لیکن صبح ہو، تو وہ چوری کر لیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (نماز) اُس شخص کو اس چیز سے روک دے گی جو تم بیان کر رہے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نے یہ کہا: ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسے ابوصالح نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11259]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9486»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
272. 29 - 31 - سُورَةُ الرُّومِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فِي بِضْعِ سِنِينَ .
سورت روم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”چند سالوں میں“
حدیث نمبر: 11260
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْبِضْعُ مَا بَيْنَ السَّبْعِ إِلَى الْعَشَرَةِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ" الْبِضْعُ مَا دُونَ الْعَشَرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَكَانَ ثِقَةً. قُلْتُ: وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لفظ“ بضع“ سات سے لے کر دس تک کے درمیان کے لئے استعمال ہوتا ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے
یہ روایت نقل کی ہے کہ لفظ ”بضع“ دس سے کم کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، سعید بن منصور کہتے ہیں: امام مالک اس سے راضی تھے، یہ ثقہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11260]

حدیث نمبر: 11261
وَعَنْ نِيَارِ بْنِ مُكْرَمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبِضْعُ مَا بَيْنَ الثَّلَاثِ إِلَى التِّسْعِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا نیار بن مکرم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لفظ ”بضع“ تین سے لے کر نو تک کے لئے استعمال ہوتا ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11261]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11261]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3194»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
273. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرو! جب تم لوگ شام کرو اور جب تم لوگ صبح کرو“
حدیث نمبر: 11262
عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ: خَاصَمَ نَافِعُ بْنُ الْأَزْرَقِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: تَجِدُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَرَأَ عَلَيْهِ: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ، الْمَغْرِبَ، وَحِينَ تُصْبِحُونَ، الصُّبْحَ، وَعَشِيًّا، الْعَصْرَ، وَحِينَ تُظْهِرُونَ، الظُّهْرَ، وَمِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ قَالَ: صَلَاةُ الْعِشَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابورزین بیان کرتے ہیں: نافع بن ازرق نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بحث کرتے ہوئے یہ کہا: کہ کیا آپ پانچ نمازوں کا حکم اللہ کی کتاب میں پاتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کے سامنے یہ آیات تلاوت کیں: ”تم اللہ کی پاکی بیان کرو! جب تم شام کرتے ہو“۔ اس سے مراد مغرب ہے۔ ”اور جب صبح کرتے ہو“۔ اس سے مراد صبح کی نماز ہے۔ اور شام کے وقت۔ اس سے مراد عصر کی نماز ہے۔ اور جب تم دوپہر کرتے ہو“۔ اس سے مراد ظہر کی نماز ہے ”اور عشاء کی نماز کے بعد“ تو یہاں عشاء کی نماز کا ذکر آ گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11262]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11262]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10596)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
274. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰٰ کی ذات وہ ہے، جو ہواؤں کو بھیجتا ہے“
حدیث نمبر: 11263
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا) يَقُولُ: قِطَعًا بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ. فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ مِنْ بَيْنِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ وہ ہے، جو ہواؤں کو بھیجتا ہے، تو وہ بادل کو لے کر چلتی ہیں اور پھر وہ اس (بادل) کو آسمان میں پھیلا دیتا ہے، جیسے وہ چاہتا ہے اور اسے ”کسف“ بنا دیتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”یہاں کسف“ سے مراد، ایسے ٹکڑے ہیں، جو ایک دوسرے کے اوپر نیچے ہوں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم بارش کو دیکھتے ہو کہ اس کے ”خلال“ میں سے نکلتی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی اس میں سے نکلتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11263]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11263]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2665)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً