الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
292. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ، جنہوں نے موسیٰ کو اذیت پہنچائی تھی، تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کا (اُس عیب سے) لاتعلق ہونا ظاہر کر دیا“
حدیث نمبر: 11284
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ مُوسَى رَجُلًا حَيِيًّا، وَإِنَّهُ أَتَى - أَحْسَبُهُ قَالَ: الْمَاءَ - لِيَغْتَسِلَ، فَوَضَعَ ثِيَابَهُ عَلَى صَخْرَةٍ وَكَانَ لَا يَكَادُ تَبْدُو عَوْرَتُهُ، فَقَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ: إِنْ مُوسَى آدَرُ وَبِهِ آفَةٌ، يَعْنُونَ أَنَّهُ لَا يَضَعُ ثِيَابَهُ، فَاحْتَمَلَتِ الصَّخْرَةُ ثِيَابَهُ حَتَّى صَارَتْ بِحِذَاءِ مَجَالِسِ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَنَظَرُوا إِلَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَحْسَنِ الرِّجَالِ". أَوْ كَمَا قَالَ فَذَلِكَ قَوْلُهُ: (فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا) . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام ایک شرمیلے آدمی تھے، وہ پانی کے پاس آئے تاکہ اس میں غسل کریں، انہوں نے اپنے کپڑے (اتار کر) ایک پتھر پر رکھ دیے، وہ اپنی شرمگاہ ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے، بنی اسرائیل کے لوگ یہ کہتے تھے کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے خصیے پھولے ہوئے ہیں، انہیں بیماری لاحق ہے، ان کا مقصد یہ تھا کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام اسی وجہ سے اپنے کپڑے نہیں اتارتے ہیں، اس پتھر نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے کپڑے اٹھائے، اور چلتا ہوا بنی اسرائیل کے بیٹھنے کی جگہ کے مد مقابل آ گیا، لوگوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ لیا کہ وہ خوبصورت ترین فرد ہیں“۔ یا جس طرح بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”وہ لوگ جو کہتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اُس کے حوالے سے اُس (یعنی موسیٰ) کو بری ظاہر کر دیا اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقام رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11284]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11284]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2252)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
293. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو“
حدیث نمبر: 11285
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً ثُمَّ قَالَ:" عَلَى مَكَانِكُمُ اثْبُتُوا". ثُمَّ أَتَى الرِّجَالَ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُمْ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهِ وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا"، ثُمَّ تَخَلَّلَ إِلَى النِّسَاءِ فَقَالَ لَهُنَّ:" اللَّهُ أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُمْ أَنْ تَتَّقُوا اللَّهَ وَأَنْ تَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي النِّسَاءِ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ آمُرَكُنَّ أَنْ تَتَّقِينَ اللَّهَ وَأَنْ تَقُلْنَ قَوْلًا سَدِيدًا"، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنی جگہ پر بیٹھے رہو، پھر آپ مردوں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم لوگوں کو یہ حکم دوں کہ تم لوگ اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو، پھر آپ خواتین کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے ان سے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ حکم دوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور تم سیدھی بات کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے خواتین کے بارے میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم خواتین کو یہ حکم دوں کہ تم خواتین اللہ سے ڈرو اور تم خواتین سیدھی بات کرو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مضطرب الحدیث ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11285]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے خواتین کے بارے میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تم خواتین کو یہ حکم دوں کہ تم خواتین اللہ سے ڈرو اور تم خواتین سیدھی بات کرو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مضطرب الحدیث ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11285]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18994، 19204، وأخرجه مسند البزار برقم: 3148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
294. 29 - 35 - سُورَةُ سَبَأٍ قَوْلُهُ تَعَالَى: لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ .
سورت سبا کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”سبا کے لیے تھا“
حدیث نمبر: 11286
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ سَبَأٍ، مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ؟ قَالَ:" بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً، فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَسَكَنَ الشَّامَ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانِيُّونَ فَمَذْحِجٌ وَكِنْدَةُ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرٌ عَرَبًا كُلُّهَا، وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”سبا“ کے بارے میں دریافت کیا کہ اس سے مراد کیا ہے؟ کیا یہ کوئی مرد ہے؟ یا عورت ہے؟ یا سرزمین ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ مرد ہے، جس کے ہاں دس بیٹے پیدا ہوئے تھے، ان میں سے چھ نے یمن میں سکونت اختیار کی، اور ان میں سے چار نے شام میں سکونت اختیار کی، جہاں تک یمنی بیٹوں کا تعلق ہے تو وہ یہ ہیں: مذحج، کنده، ازد، اشعریون، انمار اور حمیر، یہ سب عرب ہیں، جہاں تک شامی بیٹوں کا تعلق ہے، تو وہ یہ ہیں لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11286]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11286]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2900)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11287
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا سَبَأٌ؟ نَبِيٌّ كَانَ أَوِ امْرَأَةٌ؟ قَالَ:" كَانَ رَجُلًا مِنَ الْعَرَبِ"، فَقَالَ: مَا وَلَدَ؟ قَالَ:" وَلَدَ عَشَرَةً، سَكَنَ الْيَمَنَ سِتَّةٌ وَالشَّامَ أَرْبَعَةٌ، فَالَّذِينَ بِالْيَمَنِ كِنْدَةُ وَمَذْحِجٌ وَالْأَزْدُ وَالْأَشْعَرِيُّونَ وَأَنْمَارٌ وَحِمْيَرٌ، وَبِالشَّامِ لَخْمٌ وَجُذَامُ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ الصَّائِغِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا یزید بن حصین سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! سبا سے مراد کیا ہے؟ کیا یہ کوئی نبی تھا؟ یا کوئی عورت ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عربوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، اس نے دریافت کیا: اس کے کتنے بچے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: اس کے دس بچے تھے، جن میں سے چھ نے یمن میں سکونت اختیار کی، اور چار نے شام میں سکونت اختیار کی، جو لوگ یمن میں رہے، ان کے نام یہ ہیں: کندہ، مذحج، ازد، اشعریون، انمار اور حمیر، اور شام میں جو رہے اُن کے نام یہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن حسن بن صالح صائغ کا معاملہ مختلف ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11287]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن حسن بن صالح صائغ کا معاملہ مختلف ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
295. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَالُوا الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”انہوں نے کہا: یہ حق ہے اور وہ بلند و برتر، بڑا ہے“
حدیث نمبر: 11288
عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يُوحِيَ بِأَمْرِهِ تَكَلَّمَ بِالْوَحْيِ، فَإِذَا تَكَلَّمَ بِالْوَحْيِ أَخَذَتِ السَّمَاءَ رَجْفَةٌ شَدِيدَةٌ مِنْ خَوْفِ اللَّهِ، فَإِذَا سَمِعَ ذَلِكَ أَهْلُ السَّمَاوَاتِ صَعِقُوا وَخَرُّوا سُجَّدًا، فَيَكُونُ أَوَّلُهُمْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ جِبْرِيلَ، فَيُكَلِّمُهُ اللَّهُ مِنْ وَحْيِهِ بِمَا أَرَادَ فَيَنْتَهِي بِهِ جِبْرِيلُ عَلَى الْمَلَائِكَةِ، كُلَّمَا مَرَّ بِسَمَاءٍ سَأَلَهُ أَهْلُهَا: مَاذَا قَالَ رَبُّنَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ، فَيَقُولُ كُلُّهُمْ مِثْلَ مَا قَالَ جِبْرِيلُ، فَيَنْتَهِي بِهِ جِبْرِيلُ حَيْثُ أُمِرَ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ بِغَيْرِ [ قَادِحٍ مُعَيَّنٍ ] ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی حکم کے بارے میں وحی نازل کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اس وحی کے بارے میں کلام کرتا ہے، تو جب وہ وحی کے بارے میں کلام کرتا ہے، تو آسمان پر شدید کپکپی طاری ہوتی ہے، جو اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے ہوتی ہے، جب آسمان والے اس کو سنتے ہیں، تو وہ بے ہوش ہو جاتے ہیں اور سجدے میں گر جاتے ہیں، سیدنا جبرائیل علیہ السلام ان میں سے سب سے پہلے سر اٹھاتے ہیں، پھر اللہ تعالٰی اپنی وحی کے حوالے سے ان سے جو چاہتا ہے، وہ کلام کرتا ہے، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام اسے لے کر فرشتوں کے پاس آتے ہیں، وہ جس بھی آسمان سے گزرتے ہیں، تو اس آسمان والے اُن سے دریافت کرتے ہیں: اے سیدنا جبرائیل! ہمارے پروردگار نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں: وہ بات حق ہے اور وہ پروردگار بلند و برتر (اور) بڑا ہے، تو تمام فرشتے وہی بات کہتے ہیں، جو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہی ہوتی ہے، یہاں تک کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام اس حکم کو لے کر وہاں آ جاتے ہیں، جہاں کے بارے میں انہیں حکم دیا گیا ہو، خواہ اُس کا تعلق زمین سے ہو، یا آسمان سے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بارے میں کسی متعین قدح کے بغیر کلام کیا گیا ہے اور قدح کرنے والے کا نام بھی بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11288]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بارے میں کسی متعین قدح کے بغیر کلام کیا گیا ہے اور قدح کرنے والے کا نام بھی بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11288]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
296. 29 - 36 - سُورَةُ فَاطِرٍ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ .
سورت فاطر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اُن میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں اور کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں“
حدیث نمبر: 11289
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ قَالَ: الَّذِينَ سَبَقُوا فَأُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَأَمَّا الَّذِينَ اقْتَصَدُوا فَأُولَئِكَ الَّذِينَ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا، وَأَمَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَأُولَئِكَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فِي طُولِ الْمَحْشَرِ، ثُمَّ هُمُ الَّذِينَ يَتَلَقَّاهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِرَحْمَتِهِ فَهُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَهِيَ هَذِهِ إِنْ كَانَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ سَمِعَ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ فَإِنَّهُ تَابِعِيٌّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ان میں سے کچھ لوگ، اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں، اور ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں، اور ان میں سے کچھ لوگ، اللہ کے اذن کے تحت بھلائی میں سبقت لے جانے والے ہیں“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے، جو سبقت لے جانے والے ہیں، تو یہ وہ لوگ ہیں، جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے، جو میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں، تو یہ وہ لوگ ہیں، جن سے معمولی سا حساب لیا جائے گا، اور جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے، جو اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں، تو یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، یہ میدان محشر میں موجود رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے ساتھ ان سے ملاقات کرے گا اور یہی وہ لوگ ہیں جو یہ کہیں گے: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے ہم سے پریشانی کو دور کر دیا، بے شک ہمارا پروردگار مغفرت کرنے والا، شکر کو قبول کرنے والا ہے، جس نے اپنے فضل کے تحت، قیام کی جگہ کو ہمارے لئے حلال قرار دیا، جہاں ہمیں کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی اور کوئی تھکاوٹ لاحق نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور وہ یہی روایت ہے، اگر علی بن عبداللہ ازدی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو، ویسے وہ شخص تابعی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11289]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور وہ یہی روایت ہے، اگر علی بن عبداللہ ازدی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو، ویسے وہ شخص تابعی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11289]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21220»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11290
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيِّ عَنِ الشَّامِيِّ نَفْسِهِ أَنَّهُ دَخَلَ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ] وَقَالَ: اللَّهُمَّ آنِسْ وَحْشَتِي وَارْحَمْ غُرْبَتِي وَصِلْ وَحْدَتِي وَائْتِنِي بِرَجُلٍ صَالِحٍ تَنْفَعُنِي بِهِ. فَإِذَا رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ فَلَمَّا أَنْ فَرَغَ قَالَ الشَّامِيُّ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَبُو الدَّرْدَاءِ، مَا هَاجَكَ عَلَى مَا أَرَى؟ فَأَخْبَرَهُ بِدُعَائِهِ، فَقَالَ: لَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا لَأَنَا أَسْعَدُ بِدُعَائِكَ مِنْكَ، أَفَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا أُتْحِفُكَ بِهِ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَأَمَّا الَّذِينَ سَبَقُوا فَأُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ"، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتٍ أَوْ أَبِي ثَابِتٍ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ مَسْجِدَ دِمَشْقَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِاخْتِصَارٍ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ عَنِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَثَابِتُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمَنْ قَبْلَهُ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ رَجُلٌ غَيْرُ مُسَمًّى.
علی بن عبدالله ازدی نے، شامی نامی راوی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں انہوں نے دو رکعت ادا کیں اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! میری وحشت میں غمخوار دیدے، میری غریب الوطنی پر رحم فرما، اور میرے اکیلے پن کے ساتھ کسی کو ملا دے اور مجھے ایسا نیک شخص عطا فرما دے، جس کے ذریعے تو مجھے نفع دے“۔ تو اُس شخص کے پہلو میں ایک صاحب موجود تھے، جب وہ شخص دعا کر کے فارغ ہوا، تو اس شامی نے کہا: آپ کون ہیں؟ تو ان صاحب نے کہا: ابودرداء، انہوں نے کہا: میں نے جو چیز دیکھی ہے تم نے ایسا کیوں کیا؟ تو انہوں نے اپنی دعا کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: اگر تم سچے ہو، تو میں تمہاری دعا کے حوالے سے تم سے زیادہ سعادت مند ہوں، کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ بیان کروں؟ جو میں تمہیں تحفے کے طور پر دوں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”پھر ہم نے کتاب کا وارث اُن لوگوں کو بنایا، جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کر لیا تھا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) وہ لوگ جو سبقت لے جانے والے ہیں، تو یہ وہ لوگ ہیں، جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ اعمش کے حوالے سے ثابت، یا ابوثابت سے منقول ہے: ”ایک شخص مسجد میں، یعنی مسجد دمشق میں داخل ہوا۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث اختصار کے ساتھ نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ ذکر نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بھی کچھ منقول ہے اور ثابت بن عبید اور اس سے پہلے کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11290]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ اعمش کے حوالے سے ثابت، یا ابوثابت سے منقول ہے: ”ایک شخص مسجد میں، یعنی مسجد دمشق میں داخل ہوا۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث اختصار کے ساتھ نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ ذکر نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بھی کچھ منقول ہے اور ثابت بن عبید اور اس سے پہلے کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11290]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (194/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21190، 21220»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11291
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ قَالَ:" السَّابِقُ بِالْخَيْرَاتِ وَالْمُقْتَصِدُ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَالظَّالِمُ لِنَفْسِهِ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ثُمَّ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ رَجُلٍ سَمَّاهُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ثَابِتَ بْنَ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيَّ كَمَا تَقَّدَمَ عِنْدَ أَحْمَدَ فَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”اور ان میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں، اور ان میں سے کچھ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں، اور ان میں سے کچھ بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے اور میانہ روی اختیار کرنے والے لوگ، کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، اور اپنے اوپر ظلم کرنے والوں سے معمولی سا حساب لیا جائے گا، اور پھر انہیں بھی جنت میں داخل کر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اعمش کے حوالے سے ایک شخص سے نقل کی ہے، جس کا نام انہوں نے بیان کیا تھا، اگر وہ ثابت بن عمیر انصاری ہے، جیسا کہ امام أحمد کے حوالے سے پہلے گزر چکا ہے، تو پھر امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11291]
یہ روایت امام طبرانی نے اعمش کے حوالے سے ایک شخص سے نقل کی ہے، جس کا نام انہوں نے بیان کیا تھا، اگر وہ ثابت بن عمیر انصاری ہے، جیسا کہ امام أحمد کے حوالے سے پہلے گزر چکا ہے، تو پھر امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11291]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11292
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُمَّتِي ثَلَاثَةُ أَثْلَاثٍ فَثُلُثٌ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَثُلُثٌ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا ثُمَّ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَثُلُثٌ يُمَحَّصُونَ وَيُكْشَفُونَ ثُمَّ تَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَيَقُولُونَ: وَجَدْنَاهُمْ يَقُولُونَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، فَيَقُولُ: صَدَقُوا، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، أَدْخِلُوهُمُ الْجَنَّةَ بِقَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، وَاحْمِلُوا خَطَايَاهُمْ عَلَى أَهْلِ التَّكْذِيبِ فَهِيَ الَّتِي قَالَ اللَّهُ: وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَتَصْدِيقُهَا فِي الَّتِي ذُكِرَ فِيهَا الْمَلَائِكَةُ، قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَجَعَلَهُمْ ثَلَاثَةَ أَفْوَاجٍ وَهُمْ أَصْنَافٌ كُلُّهُمْ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ فَهَذَا الَّذِي يُكْشَفُ وَيُمَحَّصُ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَهُوَ الَّذِي يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ فَهُوَ الَّذِي يَلِجُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ بِإِذْنِ اللَّهِ يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا لَمْ يُفَرَّقْ بَيْنَهُمْ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مَنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَى عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِنْ عَذَابِهَا كَذَلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت تین قسم کی ہو گی، ایک تہائی لوگ جنت میں کسی حساب کے بغیر داخل ہوں گے، ایک تہائی لوگوں سے معمولی حساب لیا جائے گا، پھر وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور ایک تہائی لوگ وہ ہوں گے جن کی تحقیق اور تفتیش کی جائے گی، پھر فرشتے آئیں گے، اور یہ کہیں گے: کہ ہم نے ان لوگوں کو پایا ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ لوگ سچ کہتے ہیں، میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تم لوگ انہیں جنت میں داخل کر دو! جو ان کے یہ کہنے کی وجہ سے ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے اور تم لوگ اُن کی خطائیں، جھٹلانے والوں کے ذمہ ڈال دو، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اسی بات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں کیا ہے: ”اور وہ لوگ ضرور اپنا بوجھ اٹھائیں گے اور (ان کے) اپنے بوجھ کے ہمراہ مزید بوجھ بھی ہو گا“۔ اور اس کی تصدیق اس چیز میں ہوتی ہے، جس میں فرشتوں کا ذکر کیا گیا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”پھر ہم نے کتاب کا وارث ان لوگوں کو کر دیا، جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تھا“۔ تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو تین حصوں میں بنا دے گا اور وہ حصے یہ ہوں گے: ”ان میں سے کچھ لوگ وہ ہیں، جو اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں“ تو یہ وہ قسم ہے جن سے تحقیق اور تفتیش کی جائے گی۔ ”اور ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں“۔ یہ وہ لوگ ہیں، جن سے آسانی سے حساب لیا جائے گا۔ ”اور ان میں سے کچھ لوگ، بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں“۔ تو یہ وہ لوگ ہیں، جو کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ ”اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت“۔ یعنی وہ سب لوگ، اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت جنت میں داخل ہوں گے، اُن کے درمیان کوئی فرق نہیں ہو گا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس (جنت) میں انہیں سونے اور موتیوں سے بنے ہوئے کنگن پہنائے جائیں گے اور اُس (جنت) میں ان کا لباس ریشم کا ہو گا اور وہ یہ کہیں گے: ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے ہم سے پریشانی کو دور کر دیا ہے، بے شک ہمارا پروردگار، مغفرت کرنے والا اور شکر کو قبول کرنے والا ہے، جس نے اپنے فضل کے تحت (دائمی) قیام کے مقام میں، ہمیں ٹھہرایا ہے جہاں ہمیں کوئی تھکاوٹ اور تکلیف لاحق نہیں ہو گی، اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے جہنم کی آگ ہو گی اُن کے بارے میں فیصلہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ مر جائیں، اور اُن کے عذاب میں تخفیف بھی نہیں ہو گی، اسی طرح ہم ہر منکر کو جزا دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11292]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11292]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11293
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ - الْآيَةَ وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّهُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان میں سے کچھ لوگ، اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان سب لوگوں کا تعلق، اس امت سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11293]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (410)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف