🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
315. قَوْلُهُ تَعَالَى: قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جان پر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11313
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا بِهَذِهِ الْآيَةِ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، فَقَالَ رَجُلٌ: وَمَنْ أَشْرَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَّا مَنْ أَشْرَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" إِلَّا مَنْ أَشْرَكَ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس آیت کے مقابلے میں، یہ پسند نہیں ہے کہ دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مجھے مل جاتا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ ایک صاحب نے عرض کی: اور جو شخص شرک کرے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو شرک کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو شرک کرے“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (176)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21857، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1911»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11314
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَاتِلِ حَمْزَةَ يَدْعُوهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ: يَا مُحَمَّدُ كَيْفَ تَدْعُونِي وَأَنْتَ تَزْعُمُ أَنَّ مَنْ قَتَلَ أَوْ أَشْرَكَ أَوْ زَنَى (يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا) وَأَنَا صَنَعْتُ ذَلِكَ فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ هَذَا شَرْطٌ شَدِيدٌ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَلَعَلِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى هَذَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ فَقَالَ وَحْشِيٌّ: يَا مُحَمَّدُ، هَذَا أَرَى بَعْدَ مَشِيئَةٍ فَلَا أَدْرِي يُغْفَرُ لِي أَمْ لَا؟ فَهَلْ غَيْرُ هَذَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ قَالَ وَحْشِيٌّ: هَذَا نَعَمْ، فَأَسْلَمَ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصَبْنَا مَا أَصَابَ وَحْشِيٌّ؟ قَالَ:" هِيَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبْيَنُ بْنُ سُفْيَانَ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور اسے اسلام کی دعوت دی یہ وہ صاحب ہیں، جنہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، تو وحشی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیسے دعوت دے رہے ہیں؟ جبکہ آپ کا یہ کہنا ہے کہ جو شخص قتل کرے، یا شرک کرے، یا زنا کرے، تو وہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اور قیامت کے دن اسے دگنا عذاب دیا جائے گا، اور وہ رسوا ہو کر اس میں رہے گا، میں نے تو یہ کام کیے ہوئے ہیں تو کیا آپ میرے لئے کوئی رخصت پاتے ہیں؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کر لے، تو اللہ تعالٰی اُن لوگوں کی برائیاں نیکیوں میں تبدیل کر دے گا اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ تو مشکل شرط ہے کہ جو شخص توبہ کر لے، ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے گا، اس کا معاملہ مختلف ہے، ہو سکتا ہے کہ میں یہ کام نہ کر سکوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا جائے، وہ اُس کے علاوہ جس کی چاہے گا، مغفرت کر دے گا“۔ تو وحشی نے عرض کی: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ چیز بھی اللہ کی مشیت کے بعد ہی ہے، تو مجھے کیا پتہ کہ وہ میری مغفرت کرے گا، یا نہیں کرے گا؟ کیا اس کے علاوہ کچھ اور ہو سکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔ تو وحشی نے کہا: یہ ٹھیک ہے، پھر انہوں نے اسلام قبول کر لیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے بھی اسی طرح کے کاموں کا ارتکاب کیا ہے، جن کا ارتکاب وحشی نے کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حکم مسلمانوں کے لئے عمومی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابین بن سفیان ہے، جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11480)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11315
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ مَا لِمَنِ افْتَتَنَ تَوْبَةٌ إِذَا تَرَكَ دِينَهُ بَعْدَ إِسْلَامِهِ وَمَعْرِفَتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَّدَمَ بِطُولِهِ فِي الْمَغَازِي وَالْهِجْرَةِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ. قُلْتُ: وَحَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم پہلے یہ سمجھا کرتے تھے کہ جو شخص آزمائش کا شکار ہو جائے، اس کے لئے توبہ کی گنجائش نہیں ہو گی، یعنی جب اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اور اسلام کی معرفت کے بعد، اپنے دین کو ترک کر دیا ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے مغازی اور ہجرت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ اس روایت کی سند میں، ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث سورت طلاق میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
316. قَوْلُهُ تَعَالَى: بَلَى قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جی ہاں! تمہارے پاس میری نشانیاں آئیں اور تم نے انہیں جھٹلا دیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11316
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ: بَلَى قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ عَلَى الْجَرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”جی ہاں! تمہارے پاس میری نشانیاں آئیں اور تم نے انہیں جھٹلا دیا اور تم نے تکبر کیا اور تم کفر کرنے والوں میں سے تھے“۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ”جز“ کے ساتھ پڑھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11316]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3672، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5805»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
317. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . 11317 عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: " إِنِّي قَارِئٌ عَلَيْكُمْ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الزُّمَرِ، فَمَنْ بَكَى مِنْكُمْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . فَقَرَأَهَا مِنْ عِنْدِ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . فَمِنَّا مَنْ بَكَى وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَبْكِ، فَقَالَ الَّذِينَ لَمْ يَبْكُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَهِدْنَا أَنْ نَبْكِيَ فَلَمْ نَبْكِ، فَقَالَ: " إِنِّي سَأَقْرَؤُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ لَمْ يَبْكِ يَتَبَاكَى " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اُس طرح قدر نہیں کی، جس طرح اُس کی قدر کرنے کا حق تھا“۔ یہ سورت کے آخر تک ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11317
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ:" إِنِّي قَارِئٌ عَلَيْكُمْ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الزُّمَرِ، فَمَنْ بَكَى مِنْكُمْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَقَرَأَهَا مِنْ عِنْدِ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. فَمِنَّا مَنْ بَكَى وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَبْكِ، فَقَالَ الَّذِينَ لَمْ يَبْكُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَهِدْنَا أَنْ نَبْكِيَ فَلَمْ نَبْكِ، فَقَالَ:" إِنِّي سَأَقْرَؤُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ لَمْ يَبْكِ يَتَبَاكَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے چند افراد سے فرمایا: میں تمہارے سامنے سورت زمر کی آخری آیات تلاوت کرنے لگا ہوں، تم میں سے جو شخص روئے گا، اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور انہوں نے، اللہ تعالیٰ کی اس طرح قدر نہیں کی، جو اس کی قدر کرنے کا حق تھا“۔ یہاں سے لے کر سورت کے آخر تک، اس کو تلاوت کیا، ہم میں سے کچھ لوگ رو پڑے اور ہم میں سے کچھ لوگ نہیں روئے تو جو لوگ نہیں روئے تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے تو پوری کوشش کی کہ روئیں، لیکن ہمیں رونا نہیں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسے دوبارہ تمہارے سامنے پڑھوں گا، تو جس شخص کو رونا نہ آئے، وہ رونے جیسی شکل بنا لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2459)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2459»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
318. 29 - 41 - سُورَةُ غَافِرٍ قَوْلُهُ تَعَالَى: غَافِرِ الذَّنْبِ .
سورت غافر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”گناہ کی مغفرت کرنے والا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11318
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ قَالَ: (غَافِرُ الذَّنْبِ) لِمَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (وَقَابِلُ التَّوْبِ) لِمَنْ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (شَدِيدُ الْعِقَابِ) لِمَنْ لَا يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (ذِي الطُّولِ) ذِي الْغِنَى (لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) كَانَتْ كُفَّارُ قُرَيْشٍ لَا يُوَحِّدُونَهُ فَوَحَّدَ نَفْسَهُ (إِلَيْهِ الْمَصِيرُ) مَصِيرُ مَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، وَمَصِيرُ مَنْ لَا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ النَّارَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”گناہ کی مغفرت کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا اور زبردست سزا دینے والا، اور خوشحالی والا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اسی کی طرف لوٹایا جانا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہاں گناہ کے مغفرت کرنے والے سے مراد یہ ہے کہ وہ اس کے گناہ کی مغفرت کرے گا، جو «لا اله الا الله» پڑھتا ہو، اور توبہ قبول کرنے والا، اس کے لئے ہے، جو یہ کہے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور شدید عذاب دینے والا ہے، اس کے لئے ہے، جو لا الہ الا اللہ نہ پڑھے اور ”ذی الطول“ سے مراد یہ ہے کہ وہ خوشحالی والا ہے، اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیونکہ کفار قریش اس کی وحدانیت کا اعتراف نہیں کرتے تھے، تو اس نے خود اپنی وحدانیت کا اظہار کیا اُسی کی طرف لوٹنا ہے، یعنی اس شخص نے بھی لوٹنا ہے جو «لا اله الا الله» پڑھ لے گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل کر دے گا، اور اس نے بھی لوٹنا ہے، جو «لا اله الا الله» نہیں پڑھے گا اور اللہ تعالیٰ اُسے جہنم میں داخل کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11318]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
319. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ آنکھوں کی خیانت جانتا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11319
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ إِذَا نَظَرْتَ إِلَيْهَا تُرِيدُ الْخِيَانَةَ أَمْ لَا؟ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ إِذَا قَدَرْتَ عَلَيْهَا أَتَزْنِي بِهَا أَمْ لَا؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّتِي تَلِيهَا؟ وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يَجْزِيَ بِالْحَسَنَةِ الْحَسَنَةَ وَبِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَبَّوَيْهِ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ آنکھوں کی خیانت جانتا ہے“۔ یعنی جب تم اُس کی طرف دیکھو، تو کیا تمہارا خیانت کرنے کا ارادہ ہے یا نہیں ہے؟ ”اور جو چیز (ان کے) سینے چھپاتے ہیں“۔ یعنی جب تم اس پر قدرت رکھو گے، تو کیا تم اس کے ساتھ زنا کرو گے، یا نہیں کرو گے؟ اور کیا میں تمہیں اُس کے بعد والی کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ”اور اللہ تعالیٰ حق کے مطابق فیصلہ دیتا ہے“۔ یعنی وہ اس بات پر قدرت رکھتا ہے کہ اچھائی کا بدلہ، اچھائی کے ساتھ دے اور برائی کا بدلہ برائی کے ساتھ دے۔ ”بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا دیکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن أحمد بن شبویہ ہے اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1305)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
320. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11320
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ قَالَ: هِيَ مِثْلُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی اور دو مرتبہ تو نے ہمیں زندگی دی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ سورت بقرہ میں موجود، اس آیت کی مانند ہے: ”تم لوگ پہلے مردہ تھے، تو اُس نے تمہیں زندگی دی، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر وہ تمہیں زندگی دے گا، پھر تمہیں اُسی کی طرف لوٹا دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9044)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
321. قَوْلُهُ تَعَالَى: مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان میں سے کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات ہم نے تمہارے سامنے بیان کیے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11321
عَنْ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ قَالَ: بَعْثُ اللَّهُ عَبْدًا حَبَشِيًّا نَبِيًّا وَهُوَ مِمَّنْ لَمْ يَقُصَّ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان میں کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات، ہم تمہارے سامنے بیان کرتے ہیں، اُن میں کچھ وہ ہیں، جن کے واقعات تمہارے سامنے بیان نہیں کیے“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک حبشی شخص کو نبی بنا کر مبعوث کیا تھا اور وہ نبی ان افراد میں سے ہیں، جن کے واقعات سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان نہیں کیے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11321]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
322. 29 - 42 - سُورَةُ حم السَّجْدَةِ
سورت حم السجدہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11322
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ قَالَ: يُحْشَرُ أَوَّلُهُمْ عَلَى آخِرِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جس دن، اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف اکٹھا کیا جائے گا اور انہیں روک، روک کر چلایا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اُن کے پہلے افراد کو، آخری والوں کے ساتھ اکٹھا کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12076)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں