🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے، تو تم تحقیق کر لیا کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11353
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ نَاجِيَةَ قَالَ: بَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ يُصَدِّقُ أَمْوَالَنَا، فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَانَ قَرِيبًا مِنَّا، وَذَلِكَ بَعْدَ وَقْعَةِ الْمُرَيْسِيعِ، فَرَجَعَ، فَرَكِبْتُ فِي أَثَرِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَيْتُ قَوْمًا فِي جَاهِلِيَّتِهِمْ، أَخَذُوا اللِّبَاسَ وَمَنَعُوا الصَّدَقَةَ. فَلَمْ يُغَيِّرِ [ ذَلِكَ ] النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَزَلَتِ الْآيَةُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ الْآيَةَ. فَأَتَى الْمُصْطَلِقُونَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَثَرَ الْوَلِيدِ بِطَائِفَةٍ مِنْ صَدَقَاتِهِمْ يَسُوقُونَهَا وَبِنَفَقَاتٍ يَحْمِلُونَهَا، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ وَأَنَّهُمْ خَرَجُوا يَطْلُبُونَ الْوَلِيدَ بِصَدَقَاتِهِمْ فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَدَفَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا كَانَ مَعَهُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنَا مَخْرَجُ رَسُولِكَ فَسُرِرْنَا بِذَلِكَ، وَكُنَّا نَتَلَقَّاهُ فَبَلَغَنَا رَجْعَتُهُ فَخِفْنَا أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ مِنْ سُخْطٍ عَلَيْنَا، وَعَرَضُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَشْتَرُوا مِنْهُ مَا بَقِيَ، وَقَبِلَ مِنْهُمُ الْفَرَائِضَ وَقَالَ:" ارْجِعُوا بِنَفَقَاتِكُمْ، لَا نَبِيعُ شَيْئًا مِنَ الصَّدَقَاتِ حَتَّى نَقْبِضَهُ". فَرَجَعُوا إِلَى أَهْلِيهِمْ، وَبَعَثَ إِلَيْهِمْ مَنْ يَقْبِضُ بَقِيَّةَ صَدَقَاتِهِمْ.
سیدنا علقمہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ بن ابومعیط کو ہماری طرف بھیجا، تاکہ وہ ہمارے اموال کی زکوۃ وصول کرے، وہ روانہ ہوا جب وہ ہمارے قریب پہنچا تو واپس چلا گیا، یہ غزوہ مریسیع کے بعد کی بات ہے، میں سوار ہو کر اس کے پیچھے گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میں ایک ایسی قوم کے پاس گیا، جو ابھی بھی زمانہ جاہلیت کے سے ہیں، انہوں نے لباس لے لیا اور زکوۃ دینے سے انکار کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں مزید کچھ نہیں کیا تھا کہ اس حوالے سے یہ آیت نازل ہو گئی: ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق شخص تمہارے پاس کوئی اطلاع لے کر آئے۔۔۔۔۔۔۔“۔ پھر بنو مصطلق کے لوگ ولید کے پیچھے اپنے صدقات کے جانور وغیرہ ہانک کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دیگر چیزیں بھی تھیں جو ان پر لادے ہوئی تھیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، کہ وہ لوگ ولید کی تلاش میں اپنے صدقات لے کر نکلے تھے، انہیں ولید نہیں ملے، تو وہ چیزیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دیں، جو ان کے پاس تھیں ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ آپ کا نمائندہ روانہ ہو گیا ہے، ہم اس بات سے خوش تھے ہم اس سے مانا چاہتے تھے، لیکن ہمیں یہ پتہ چلا کہ وہ واپس چلا گیا ہے، تو ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ یہ ہم پر کسی ناراضگی کی وجہ سے نہ ہو، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات پیش کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باقی رہ جانے والی چیزیں ان سے خرید لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرض زکوۃ قبول کر لی اور ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے اخراجات کی چیزیں واپس لے جاؤ، ہم صدقات میں سے کوئی چیز اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے، جب تک اسے قبضے میں نہیں لے لیتے، تو وہ لوگ اپنے اہل خانہ کی طرف واپس چلے گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف ایک شخص کو بھیجا، جو ان کے صدقات کے بقایا جات وصول کرے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11354
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَلْقَمَةَ أَيْضًا: أَنَّهُ كَانَ فِي بَنِي عَبْدِ الْمُصْطَلِقِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَمْرِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" انْصَرِفُوا غَيْرَ مَحْبُوسِينَ وَلَا مَحْصُورِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: علقمہ بیان کرتے ہیں: ولید بن عقبہ کے معاملے میں بنو مصطلق کا جو وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، وہ اُس میں شامل تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”تم لوگ واپس چلے جاؤ! ایسی حالت میں کہ نہ تمہیں محبوس کیا گیا ہو، اور نہ ہی تمہیں محصور کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اُسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11354]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11355
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ إِلَى بَنِي وَلِيعَةَ، وَكَانَ بَيْنَهُمْ شَحْنَاءُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ اسْتَقْبَلُوهُ لِيَنْظُرُوا مَا فِي نَفْسِهِ، فَخَشِيَ الْقَوْمَ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ بَنِي وَلِيعَةَ أَرَادُوا قَتْلِي وَمَنَعُونِي الصَّدَقَةَ، فَلَمَّا بَلَغَ بَنِي وَلِيعَةَ الَّذِي قَالَ الْوَلِيدُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَذَبَ الْوَلِيدُ، وَلَكِنْ كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ شَحْنَاءُ فَخَشِينَا أَنْ يُعَاقِبَنَا بِالَّذِي كَانَ بَيْنَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَنْتَهِيَنَّ بَنُو وَلِيعَةَ أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا كَنَفْسِي، يَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَيَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ وَهُوَ هَذَا"، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى كَتِفِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي الْوَلِيدِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ التَّمِيمِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ کو بنو ولیعہ کی طرف بھیجا ان لوگوں کے درمیان زمانہ جاہلیت سے دشمنی چلی آ رہی تھی، جب بنو ولیعہ کو اس بات کا پتہ چلا، تو انہوں نے ولید بن عقبہ کا استقبال کیا، تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ اس کے من میں کیا ہے؟ تو ولید ان لوگوں سے ڈر گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس گیا اور بولا: بنو ولیعہ نے مجھے قتل کرنے کا ارادہ کیا ہے اور مجھے زکوۃ دینے سے انکار بھی کر دیا ہے، جب بنو ولیعہ کو اس بات کا پتہ چلا، جو ولید نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی تھی، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ولید نے غلط بیانی کی ہے، ہمارے اور اس کے درمیان زمانہ جاہلیت میں دشمنی چلی آ رہی تھی، ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ ہمارے درمیان جو پہلے کی دشمنی ہے، کہیں یہ اس حوالے سے ہمیں نقصان نہ پہنچائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یا تو بنو ولیعہ باز آ جائیں گے، یا میں ان لوگوں کی طرف ایسے شخص کو بھیجوں گا، جو میری مانند ہو گا، وہ ان کے جنگجو لوگوں کو قتل کر دے گا اور بال بچوں کو قیدی بنا لے گا اور وہ یہ شخص ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے کندھے پر مارا۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ آیت ولید کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق شخص، کوئی اطلاع لے کر تمہارے پاس آئے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس تمیمی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11355]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3809»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11356
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهَا فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ؟ فَقَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ وَفْدُ بَنِي الْمُصْطَلِقِ فِيمَا صَنَعَ بِهِمْ عَامِلُهُمُ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، فَلَمْ يَزَالُوا يَعْتَذِرُونَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَاءَ الْمُؤَذِّنُ يَدْعُوهُ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَصَلَّى الْمَكْتُوبَةَ ثُمَّ صَلَّى عِنْدِي فِي بَيْتِي تِلْكَ الرَّكْعَتَيْنِ، مَا صَلَّاهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے گھر واپس تشریف لائے، آپ نے عصر کے بعد ان کے گھر میں دو رکعت ادا کیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: یہ کون سی نماز تھی؟ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے گھر میں ادا کی ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد دو رکعت (سنتیں) ادا کیا کرتے تھے، بنو مصطلق کا وفد آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عامل (یعنی زکوۃ کی وصولی کے نگران شخص) ولید بن عقبہ نے ان کے ساتھ جو کیا تھا، اُس سلسلے میں وہ لوگ حاضر ہوئے تھے، اور وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسلسل معذرت پیش کرتے رہے، یہاں تک کہ مؤذن آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز کے لئے بلا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نماز ادا کر لی، پھر آپ نے میرے گھر میں، میرے ہاں وہ دو رکعت ادا کیں (جو آپ ظہر کے بعد ادا نہیں کر پائے تھے) آپ نے اُس سے پہلے، یا اُس کے بعد یہ دو رکعت کبھی ادا نہیں کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (401/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11357
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهُ نَزَلَ فِي بَنِي الْمُصْطَلِقِ فِيمَا صَنَعَ بِهِمْ عَامِلُهُمُ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا الْآيَةَ، قَالَتْ: وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَيْهِمْ يُصَدِّقُ أَمْوَالَهُمْ، فَلَمَّا سَمِعُوا بِهِ أَقْبَلَ رَكْبٌ مِنْهُمْ، فَقَالُوا: نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْمِلُهُ. فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِكَ ظَنَّ أَنَّهُمْ سَارُوا إِلَيْهِ لِيَقْتُلُوهُ، فَرَجَعَ فَقَالَ: إِنَّ بَنِي الْمُصْطَلِقِ مَنَعُوا صَدَقَاتِهِمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى قَدِمُوا الْمَدِينَةَ، وَصَفُّوا وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّفِّ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ انْصَرَفُوا فَقَالُوا: إِنَّا نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِ، سَمِعْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ يُصَدِّقُ أَمْوَالَنَا فَسُرِرْنَا بِذَلِكَ وَقَرَّتْ بِهِ أَعْيُنُنَا، وَأَرَدْنَا أَنْ نَلْقَاهُ وَنَسِيرَ مَعَ رَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْنَا أَنَّهُ رَجَعَ، فَحَسِبْنَا أَنْ يَكُونَ رَدَّهُ غَضَبٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ عَلَيْنَا، فَلَمْ يَزَالُوا يَعْتَذِرُونَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةُ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ مَا يَتَعَلَّقُ بِالرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ آیت بنو مصطلق کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جو ان کے زکوۃ کی وصولی کے نگران، ولید بن عقبہ کے، اُن لوگوں کے ساتھ طرز عمل کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق شخص کوئی اطلاع لے کر تمہارے پاس آئے تو تم تحقیق کر لیا کرو“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف ولید بن عقبہ کو بھیجا، تاکہ وہ ان لوگوں کے اموال کی زكوة وصول کرے، جب ان لوگوں نے اس کی آمد کے بارے میں سنا، تو کچھ شہسوار آ گئے ان لوگوں نے کہا: کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے فرد کے ساتھ سفر کریں گے اور اس کو سواری فراہم کریں گے، جب ولید نے (ان کی آمد کی آواز) سنی، تو وہ یہ سمجھا کہ شاید یہ لوگ اس کے پاس اسے قتل کرنے کے لئے آ رہے ہیں، تو وہ واپس چلا گیا، اس نے بتایا: یا رسول اللہ! کہ بنو مصطلق کے لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا ہے، اس قوم کے لوگ مدینہ منورہ آ گئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک صف بنا لی (اور نماز ادا کی) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو وہ لوگ بھی نماز ختم کر کے آئے اور انہوں نے عرض کی: ہم اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غضب سے، اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، یا رسول اللہ! ہمیں آپ کے نمائندے کے بارے میں پتہ چلا کہ جس کو آپ نے بھجوایا ہے، وہ ہمارے اموال کی زکوۃ وصول کرے گا، تو ہم اس بات پر خوش ہوئے اور اس حوالے سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں، ہم نے اس سے ملنے کا ارادہ کیا، تاکہ ہم اللہ کے رسول کے نمائندے کے ساتھ چلیں، تو ہمیں یہ پتہ چلا کہ وہ واپس چلا گیا ہے، ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ شاید اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ہم پر کسی غضب کی وجہ سے یہ واپسی ہوئی ہے، پھر وہ لوگ مسلسل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے معذرت پیش کرتے رہے، یہاں تک کہ ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صرف وہ حصہ منقول ہے، جو عصر کے بعد دو رکعت ادا کرنے سے متعلق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (401/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11358
وَعَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْسَلَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ إِلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ مُصَدِّقًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ [ بْنُ مُحَمَّدِ ] بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن عقبہ بن ابومعیط کو بنو مصطلق کی طرف زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
343. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11359
عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا لَهُ لَقَبٌ أَوْ لَقَبَانِ، فَكَانَ إِذَا دَعَاهُ بِلَقَبِهِ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَكْرَهُهُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي جَبِيرَةَ نَفْسِهِ، وَهُنَا عَنْهُ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوجبیرہ بن ضحاک، اپنے چچاؤں کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، اس وقت ہم میں سے ہر ایک شخص کا کوئی ایک لقب، یا دو لقب (یعنی برے نام) ہوتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کو اس کے لقب کے ساتھ بلاتے تھے، تو ہم عرض کرتے: یا رسول اللہ! یہ اسے ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”سنن“ میں سیدنا ابوجبیرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر مذکور ہے اور یہاں یہ ان کے حوالے سے، ان کے چچاؤں سے منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11359]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (69/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16206»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11360
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ أَبِي جَبِيرَةَ قَالَ: كَانَتْ لَهُمْ أَلْقَابٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا بِلَقَبِهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَكْرَهُهُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ضحاک بن ابوجبیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت اُن کے برے نام ہوتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک شخص کو اس کے لقب (یعنی برے نام) کے حوالے سے بلایا، تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ! شخص اس (نام) کو ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور تم ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11360]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6853) أخرجه احمد فى المسند (260/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
344. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم پر یہ احسان جتاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11361
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ نَاسًا مِنَ الْعَرَبِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْلَمْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ وَقَاتَلَتْكَ بَنُو فُلَانٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ عرب لوگوں نے یہ کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اسلام قبول کر لیا ہے، ہم نے آپ کے ساتھ جنگ نہیں کی، جبکہ بنوفلاں نے آپ کے ساتھ جنگ کی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم پر یہ احسان جتلاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11361]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8012، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
345. 29 - 49 - سُورَةُ ق قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن ہم جہنم سے کہیں گے: کیا تم بھر گئی ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11362
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" افْتَخَرَتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَتِ النَّارُ: يَا رَبِّ، يَدْخُلُنِي الْجَبَابِرَةُ وَالْمُتَكَبِّرُونَ وَالْمُلُوكُ وَالْأَشْرَافُ، وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْفُقَرَاءُ وَالْمَسَاكِينُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِلنَّارِ: أَنْتِ عَذَابِي، أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ، وَقَالَ لِلْجَنَّةِ: أَنْتِ رَحْمَتِي وَسِعْتِ كُلَّ شَيْءٍ، وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا. فَيُلْقَى فِي النَّارِ أَهْلُهَا فَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟" قَالَ:" وَيُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ وَيُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَضَعَ قَدَمَهُ عَلَيْهَا [ فَتَزْوِي ] فَتَقُولُ: قَدْنِي قَدْنِي. وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَيَبْقَى فِيهَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَبْقَى، فَيُنْشِئُ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا مَا يَشَاءُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مُحَالًا عَلَى حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، لِأَنَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ رَوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت اور جہنم نے ایک دوسرے کے مقابلے میں فخر کا اظہار کیا، جہنم نے کہا: اے میرے پروردگار! جابر، متکبر بادشاہ اور معززین مجھ میں داخل ہوں گے، جنت نے کہا: کمزور، غریب اور مسکین لوگ مجھ میں داخل ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے فرمایا: تم میرا عذاب ہو، میں تمہارے ذریعے جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور جنت سے یہ فرمایا: تم میری رحمت ہو، جو ہر چیز سے وسیع ہے، اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو بھرا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ جہنم میں اُس کے اہل افراد کو ڈالے گا، تو وہ دریافت کرے گی: کیا اور ہیں؟ اللہ تعالیٰ پھر اس میں (لوگوں کو) ڈالے گا: تو وہ دریافت کرے گی: کیا اور ہیں؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے پاس آئے گا اور اپنا قدم اُس پر رکھ دے گا، تو وہ بل کھانے لگے گی اور کہے گی: بس! بس! جہاں تک جنت کا تعلق ہے، تو جتنے لوگ، اللہ کو منظور ہو گا، اس میں رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جتنی مخلوق کو چاہے گا، پیدا کرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے، جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کی طرف منسوب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کیونکہ حماد بن سلمہ نے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے عطاء بن سائب سے روایات نقل کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11362]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (13/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10715، 11331»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں