الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
366. 29 - سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
سورت واقعہ کا بیان
حدیث نمبر: 11393
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورت واقعہ، سورت عم ینساءلون اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11393]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11393]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8265»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
367. قَوْلُهُ تَعَالَى: ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پہلے والوں میں سے ایک گروہ“
حدیث نمبر: 11394
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَنَزَلَتْ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ بَيَّاعِ الْمُلَاءِ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پہلے والوں میں سے ایک گروہ، اور بعد والوں میں سے تھوڑے سے لوگ“۔ تو یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”پہلے والوں میں سے ایک گروہ، اور بعد والوں میں سے ایک گروہ“۔
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11394]
یہ روایت امام أحمد نے محمد بیاع کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11394]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11395
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ قَالَ:" جَمِيعُهُمَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ”پہلے والوں میں سے ایک گروہ اور بعد والوں میں سے ایک گروہ“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دونوں گروہ اس امت سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11395]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11395]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
368. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَحُورٌ عِينٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور خوبصورت بڑی آنکھوں والی حوریں“
حدیث نمبر: 11396
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَحُورٌ عِينٌ قَالَ:" حُورٌ: بِيضٌ، عِينٌ: ضِخَامُ الْعُيُونِ، شُفْرُ الْحَوْرَاءِ بِمَنْزِلَةِ جَنَاحِ النُّسُورِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ قَالَ:" صَفَاؤُهُنَّ صَفَاءُ الدُّرِّ الَّذِي فِي الْأَصْدَافِ الَّذِي لَمْ تَمَسَّهُ الْأَيْدِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - (فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ) قَالَ:" خَيْرَاتُ الْأَخْلَاقِ حِسَانُ الْوُجُوهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ قَالَ:" رِقَّتُهُنَّ كَرِقَّةِ الْجِلْدِ الَّذِي رَأَيْتِ فِي دَاخِلِ الْبَيْضَةِ مِمَّا يَلِي الْقِشْرَ وَهُوَ الْغِرْقِئُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُرُبًا أَتْرَابًا قَالَ:" هُنَّ اللَّوَاتِي قُبِضْنَ فِي دَارِ الدُّنْيَا عَجَائِزَ رُمْصًا شُمْطًا، خَلَقَهُنَّ اللَّهُ بَعْدَ الْكِبَرِ فَجَعَلَهُنَّ عَذَارَى، عُرُبًا مُتَعَشِّقَاتٍ مُتَحَبِّبَاتٍ، أَتْرَابًا عَلَى مِيلَادٍ وَاحِدٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ أَمِ الْحُورُ الْعِينُ؟ قَالَ:" بَلْ نِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَفَضْلِ الظِّهَارَةِ عَلَى الْبِطَانَةِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَبِمَا ذَاكَ؟ قَالَ:" بِصَلَاتِهِنَّ وَصِيَامِهِنَّ وَعِبَادَتِهِنَّ اللَّهَ، أَلْبَسَ اللَّهُ وُجُوهَهُنَّ النُّورَ، وَأَجْسَادَهُنَّ الْحَرِيرَ، بِيضُ الْأَلْوَانِ، خُضْرُ الثِّيَابِ، صُفْرُ الْحُلِيِّ، مَجَامِرُهُنَّ الدُّرُّ، وَأَمْشَاطُهُنَّ الذَّهَبُ، يَقُلْنَ: أَلَا وَنَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُوتُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْؤُسُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا نَظْعَنُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ أَبَدًا، طُوبَى لِمَنْ كُنَّ لَهُ وَكَانَ لَنَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْأَةُ مِنَّا تَتَزَوَّجُ الزَّوْجَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَالْأَرْبَعَةَ، ثُمَّ تَمُوتُ فَتَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَيَدْخُلُونَ مَعَهَا، مَنْ يَكُونُ زَوْجَهَا؟ قَالَ:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، إِنَّهَا تُخَيَّرُ فَتَخْتَارُ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ إِنَّ هَذَا كَانَ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا فِي دَارِ الدُّنْيَا فَزَوِّجْنِيهِ، يَا أُمَّ سَلَمَةَ ذَهَبَ حُسْنُ الْخُلُقِ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”اور خوبصورت بڑی آنکھوں والی حوریں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حور سے مراد یہ ہے کہ وہ گوری چٹی ہوں گی، اور عین سے مراد یہ ہے کہ ان کی آنکھیں بڑی ہوں گی، حور کی پلکیں گدھ کے پروں کی مانند ہوں گی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”وہ چھپا کے رکھے گئے موتیوں کی مانند ہوں گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی عمدگی صاف موتی کی طرح ہو گی، جو صدف کے اندر ہوتا ہے، جسے ہاتھ نہ لگے ہوں۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”ان میں اچھی عادات اور خوبصورت چہروں والی (حوریں) ہوں گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یعنی ان کے اخلاق بہتر ہوں گے اور چہرے خوبصورت ہوں گے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”یوں جیسے وہ چھپا کے رکھے گئے انڈے ہوں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اتنی باریک ہوں گی، جیسے وہ جلد باریک ہوتی ہے، جسے تم انڈے کے اندرونی حصے میں جھلی کے ساتھ ملا ہوا دیکھتی ہو، اور وہ غرقی ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”محبت کرنے والی اور ایک جتنی عمر کی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ خواتین ہیں جو دنیا میں جب وفات پائیں گی، تو بوڑھی، چندھی آنکھوں والی اور سفید بالوں والی ہو چکی ہوں گی اور اللہ تعالٰی ان کے بڑھاپے کے بعد جب انہیں بنائے گا، تو انہیں کنواری بنا دے گا، لفظ عرب کا مطلب یہ ہے کہ وہ عشق اور محبت کرنے والی ہوں گی اور لفظ اتراب کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی عمر کی (یعنی نوجوان) ہوں گی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دنیا کی خواتین زیادہ فضیلت رکھتی ہیں، یا حورعین؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ دنیا کی خواتین حورعین پر وہی فضیلت رکھتی ہیں، جو لباس کے بیرونی حصے کو اندرونی حصے پر فضیلت حاصل ہوتی ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی وجہ ان خواتین کی نماز، اُن کے روزے، اور اُن کا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے، اللہ تعالیٰ اُن کے چہروں پر نور ڈال دے گا، اُن کے جسموں پر ریشم ڈالے گا، اُن کے رنگ سفید ہوں گے کپڑے سبز ہوں گے، زیور زرد (یعنی سونے) کے ہوں گے، اُن کی انگیٹھیاں قیمتی پتھروں کی ہوں گی اور ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، اور وہ یہ کہیں گی: خبردار! ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں کبھی موت نہیں آئے گی، ہم نعمتوں والی ہیں، ہم کبھی تنگی کا شکار نہیں ہوں گی ہم مقیم رہنے والی ہیں، ہم کبھی کوچ نہیں کریں گی، ہم راضی رہنے والی ہیں، ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گی، اُس شخص کے لئے مبارک باد ہے کہ ہم جس کے لئے ہوں گی اور جو ہمارے لئے ہو گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی عورت دنیا میں، دو یا تین، یا چار افراد کے ساتھ (یکے بعد دیگرے) شادی کرتی ہے، پھر وہ فوت ہو جاتی ہے اور جنت میں داخل ہوتی ہے اور اس کے سابقہ شوہر بھی جنت میں داخل ہو جاتے ہیں، تو جنت میں اس کا شوہر کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلمہ! اس عورت کو اختیار دیا جائے گا، تو وہ عورت اُس (شوہر) کو اختیار کرے گی، جس کا اخلاق اُن سب میں سے اچھا ہو گا، وہ عرض کرے گی: اے میرے پروردگار! دنیا میں یہ شخص سب سے زیادہ اچھے اخلاق کا مالک تھا، تو اس کے ساتھ میری شادی کروا دے، اے ام سلمہ! اچھے اخلاق، دنیا اور آخرت کی ساری بھلائی لے گئے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے، جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11396]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے، جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11396]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11397
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا عُرُبًا قَالَ:" مِنَ الثَّيِّبِ وَغَيْرِ الثَّيِّبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَحَدِيثُ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
سیدنا سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”بے شک ہم نے انہیں عمدہ طور پر پیدا کیا ہے اور انہیں کنواری بنایا ہے، جو محبت کرنے والی ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (خواہ وہ دنیا میں) ثیبہ ہوں یا ثیبہ نہ ہوں (یعنی وہ آخرت میں کنواری ہی ہوں گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ سیدنا عتبہ بن رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث، جنت کی صفت سے متعلق باب میں ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11397]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ سیدنا عتبہ بن رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث، جنت کی صفت سے متعلق باب میں ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11397]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6321)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
369. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور دائیں طرف والے لوگ“
حدیث نمبر: 11398
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ.. وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ، فَقَبَضَ بِيَدَيْهِ قَبْضَتَيْنِ، فَقَالَ:" هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: وَهُوَ أَقْرَبُ عِنْدِي إِلَى الصِّدْقِ مِنْهُ إِلَى الضَّعْفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور دائیں طرف والے لوگ“ ”اور بائیں طرف والے لوگ“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بند کیں اور ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا:) ”یہ جنت میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے اور یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے ابن عدی کہتے ہیں میرے نزدیک یہ ضعیف ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11398]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے ابن عدی کہتے ہیں میرے نزدیک یہ ضعیف ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11398]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21572»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
370. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور بلند بچھونے“
حدیث نمبر: 11399
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْفُرُشِ الْمَرْفُوعَةِ، قَالَ:" لَوْ طُرِحَ فِرَاشٌ مِنْ أَعْلَاهَا لَهَوَى إِلَى قَرَارِهَا مِائَةَ خَرِيفٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بلند بچھونوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر کسی بچھونے کو اس کے اوپری حصے سے نیچے کی طرف لایا جائے، تو وہ نیچے والے حصے تک ایک سو سال میں پہنچے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11399]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7947)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7947»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
371. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں“
حدیث نمبر: 11400
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً [ وَاحِدَةً ] إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ نَزَلَ نُجُومًا بَعْدُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: قرآن، آسمان دنیا کی طرف ایک ہی مرتبہ نازل ہو گیا تھا، اور پھر اس کے بعد، مختلف حصوں کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11400]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12426)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
372. 29 - 56 - سُورَةُ الْحَدِيدِ
سورت حدید کا بیان
حدیث نمبر: 11401
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَتْ سُورَةُ الْحَدِيدِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ، وَخَلَقَ اللَّهُ الْحَدِيدَ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ"، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ فِي الْحِجَامَةِ فِي الطِّبِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت حدید، منگل کے دن نازل ہوئی تھی، اور اللہ تعالیٰ نے منگل کے دن لوہے کو پیدا کیا تھا“۔ اس سے پہلے طب سے متعلق کتاب میں، پچھنے لگوانے والے باب میں، مکمل روایت گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11401]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11401]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
373. قَوْلُهُ تَعَالَى: هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہی اول و آخر ہے“
حدیث نمبر: 11402
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذِهِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَنَانُ وَرَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ إِلَى مَنْ لَا يَشْكُرُهُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَدْعُونَهُ، أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ فَوْقَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الرَّقِيعُ مَوْجٌ مَكْفُوفٌ وَسَقْفٌ مَحْفُوظٌ، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ:" مَا الَّذِي فَوْقَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" سَمَاءٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَرْشُ". ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ: [ أَتَدْرُونَ ] مَا هَذِهِ تَحْتَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ، تَدْرُونَ مَا تَحْتَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُمَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ سَبْعِ مِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَاضِينَ، ثُمَّ قَالَ:" وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ دَلَّيْتُمْ [ أَحَدَكُمْ ] بِحَبْلٍ [ إِلَى الْأَرْضِ السُّفْلَى السَّابِعَةِ ] لَهَبَطَ"، ثُمَّ قَرَأَ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ وَالْأَرْضِ الْأُخْرَى خَمْسَ مِائَةِ عَامٍ، وَهُنَا سَبْعُ مِائَةٍ، فَقَالَ فِي آخِرِهِ:" لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران ایک بادل وہاں سے گزرا، آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عنان ہے اور زمین کو سیراب کرنے والا ہے، اسے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی طرف بھیجا ہے، اس کے بندوں میں سے جو اس کا شکر نہیں کرتے اور اس کی عبادت نہیں کرتے، کیا تم لوگ جانتے ہؤ، ان (بادلوں) کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رقیع ہے، جو ایک مکفوف موج ہے اور ایک محفوظ چھت ہے، کیا تم جانتے ہو کہ تم لوگوں کے اور اُس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر آپ نے دریافت کیا: اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوسرا آسمان ہے، کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے اور اس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ آپ نے سات آسمان شمار کروائے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش ہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ کہ اُس (عرش) کے اور ساتویں آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین ہے، کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اور زمین ہے، کیا تم جانتے ہو، ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات زمینیں شمار کروائیں، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم میں سے کوئی ایک شخص، ساتویں زمین تک کوئی رسی لٹکائے، تو وہ وہیں پہنچے گی، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ہے: ”وہی اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، اور وہ ہر شے کے بارے میں علم رکھنے والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ایک زمین سے دوسری زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور یہاں یہ ذکر ہے، کہ سات سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ان کی روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم رسی لٹکاؤ گے، تو وہ اللہ تعالیٰ پر ہی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11402]
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ایک زمین سے دوسری زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور یہاں یہ ذکر ہے، کہ سات سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ان کی روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم رسی لٹکاؤ گے، تو وہ اللہ تعالیٰ پر ہی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8610، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9559»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف