الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
381. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جو مومن خواتین تمہارے پاس آئیں“
حدیث نمبر: 11413
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ قَالَ: هَاجَرَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ فِي الْهُدْنَةِ، فَخَرَجَ أَخَوَاهَا عُمَارَةُ وَالْوَلِيدُ ابْنَا عُقْبَةَ حَتَّى قَدِمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَلَّمَاهُ فِي أُمِّ كُلْثُومٍ أَنْ يَرُدَّهَا إِلَيْهِمَا، فَنَقَضَ اللَّهُ الْعَهْدَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ، خَاصَّةً فِي النِّسَاءِ، وَمَنَعَهُنَّ أَنْ يُرْدَدْنَ إِلَى الْمُشْرِكِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - آيَةَ الِامْتِحَانِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابو أحمد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ام کلثوم بنت عقبہ بن ابومعیط، جنگ کے بعد مصالحت کے عرصے کے دوران، ہجرت کر کے آئی، تو اُس کے دو بھائی عمارہ اور ولید، جو دونوں عقبہ کے بیٹے ہیں، وہ دونوں بھی نکلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے ام کلثوم کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس خاتون کو ان دونوں کو واپس کر دیں، تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین کے درمیان خواتین کے بارے میں عہد کو کالعدم قرار دیا اور خواتین کے بارے میں اس بات سے منع کر دیا کہ انہیں مشرکین کی طرف واپس بھیجا جائے، پھر اللہ تعالیٰ نے امتحان کے حکم سے متعلق آیات نازل کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11413]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11413]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
382. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی“
حدیث نمبر: 11414
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَ:" النَّوْحُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس سے مراد نوحہ کرنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11414]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11414]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (320/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26180»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11415
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ نُوحٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَدْرَكْتُ عَجُوزًا لَنَا كَانَتْ فِيمَنْ بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: فَأَتَيْنَاهُ يَوْمًا، فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَنُحْ. قَالَتِ الْعَجُوزُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نَاسًا كَانُوا قَدْ أَسْعَدُونِي عَلَى مُصِيبَةٍ أَصَابَتْنِي، وَإِنَّهُمْ أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُسْعِدَهُمْ. ثُمَّ إِنَّهَا أَتَتْهُ فَبَايَعَتْهُ وَقَالَتْ: هُوَ الْمَعْرُوفُ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مصعب بن نوح انصاری بیان کرتے ہیں میں نے اپنے خاندان کی ایک بوڑھی خاتون کو پایا جو ان خواتین سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا تھا وہ خاتون بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ ہم خواتین آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ لوگوں نے ایک مصیبت واقع ہونے پر میرا ساتھ دیا تھا اب انہیں ایک مصیبت لاحق ہوئی ہے میں یہ چاہتی ہوں کہ میں بھی ان کا ساتھ دوں پھر وہ بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے آپ کی بیعت کر لی اس خاتون نے یہ بات بتائی کہ یہ وہ معروف ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں کیا ہے: ”اور وہ معروف کے بارے میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11415]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11415]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (55/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16121»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
383. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم اس قوم کو اپنا دوست نہ بناؤ جن پر اللہ نے غضب نازل کیا“
حدیث نمبر: 11416
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ فَلَا يُؤْمِنُوا بِهَا وَلَا يُؤْجَرُوا: [ هَذَا ] الْكَافِرُ إِذَا مَاتَ وَعَايَنَ ثَوَابَهُ وَاطَّلَعَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم اس قوم کو اپنا دوست نہ بناؤ جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب نازل کیا وہ آخرت سے مایوس ہو چکے ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) یعنی وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے اور انہیں اجر نہیں دیا جائے گا اس سے مراد وہ کافر شخص ہے کہ جب وہ مر جائے تو وہ اپنے ثواب (یعنی انجام اور بدلے) کو دیکھتا ہے اور اس پر مطلع ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعد بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11416]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعد بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11416]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9059)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
384. 29 - 60 - سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سورت جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 11417
عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ قَرَأْتُهَا" فَاسْعَوْا" سَعَيْتُ حَتَّى يَسْقُطَ رِدَائِي. وَكَانَ يَقْرَؤُهَا (فَامْضُوا) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی سے جاؤ“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر میں اس آیت کو یوں پڑھوں کہ تم دوڑ کے جاؤ تو میں اتنا تیزی سے چل کے جاؤں گا کہ میری چادر گر جائے گی راوی کہتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ الفاظ پڑھتے تھے: ”تم جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11417]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11417]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9539)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11418
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: فِي جُزْءِ ابْنِ مَسْعُودٍ - فَامْضُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ - وَهُوَ كَقَوْلِهِ إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَتَادَةُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے جزء میں یہ الفاظ ہیں: اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ“۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی مانند ہے: ”بے شک تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے تا ہم اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11418]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے تا ہم اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11418]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9540)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11419
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَدِمَ دِحْيَةُ بْنُ خَلِيفَةَ يَبِيعُ سِلْعَةً لَهُ، فَمَا بَقِيَ فِي الْمَسْجِدِ أَحَدٌ إِلَّا خَرَجَ إِلَّا نَفَرٌ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا - الْآيَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اسی دوران دحیہ بن خلیفہ اپنا سامان فروخت کرنے کے لئے (منڈی میں) آ گیا تو مسجد میں موجود افراد چلے گئے صرف کچھ افراد باقی رہ گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ دینے کے لئے) کھڑے ہوئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جب انہوں نے تجارت اور دلچسپی کی چیز دیکھی، تو اس کی طرف جلدی سے چلے گئے اور تمہیں قیام کی حالت میں چھوڑ گئے“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11419]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11419]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2273)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
385. 29 - 61 - سُورَةُ الْمُنَافِقِينَ
سورت منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 11420
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ [ فَمَرَّ الرَّسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ: لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ فَأَتَيْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ، فَحَلَفَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ بِاللَّهِ مَا تَكَلَّمَ بِهَذَا. فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَخْبَرَنِيهِ الْغُلَامُ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ. فَجَاءَ سَعْدٌ فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي، فَقَالَ: هَذَا حَدَّثَنِي [ قَالَ: ] فَانْتَهَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ. فَانْتَهَيْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَكَيْتُ، وَقُلْتُ: [ إِيْ ] وَالَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ النُّورَ [ وَالنُّبُوَّةَ ] لَقَدْ قَالَهُ. قَالَ: وَانْصَرَفَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عبداللہ بن اُبی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب کے ساتھ وہاں سے گزرے تو عبداللہ بن اُبی نے کہا: ”جب ہم مدینہ واپس جائیں گے تو غلبے والے لوگ وہاں سے ذلیل لوگوں کو نکال دیں گے“۔ راوی کہتے ہیں میں سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی کو پیغام بھیج کر بلوایا تو عبداللہ بن اُبی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ حلف اٹھایا کہ میں نے یہ بات نہیں کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس لڑکے زید بن ارقم نے مجھے اس بارے میں بتایا ہے پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کر چلے گئے اور بولے: اس نے مجھے یہ بات بتائی ہے راوی کہتے ہیں عبداللہ بن اُبی نے مجھے ڈانٹا ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے میں رونے لگ پڑا میں نے عرض کی جی ہاں اس ذات کی قسم جس نے آپ پر نور اور نبوۃ کو نازل کیا ہے اس شخص نے یہ بات کہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب منافقین تمہارے پاس آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ سورت کے آخرت تک ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11420]
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5073)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2772، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3312، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3865، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5073، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
386. 29 - 62 - سُورَةُ الطَّلَاقِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا .
سورت طلاق کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے گنجائش بنا دیتا ہے“
حدیث نمبر: 11421
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّخِذُوا تَقْوَى اللَّهِ تِجَارَةً يَأْتِكُمُ الرِّزْقُ بِلَا بِضَاعَةٍ وَلَا تِجَارَةٍ". ثُمَّ قَرَأَ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! اللہ کے تقوی کو تجارت کے طور پر اختیا کرو، وہ کسی سامان اور تجارت کے بغیر تمہارے پاس رزق آئے گا“ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ بنا دے گا اور اسے وہاں سے رزق عطا کرے گا، جو اس کے گمان میں نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11421]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11421]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11422
وَعَنْ أَبِي الضُّحَى قَالَ: اجْتَمَعَ مَسْرُوقٌ وَشُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَتَقَوَّضَ إِلَيْهِمَا خَلْقُ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: مَا أَرَى هَؤُلَاءِ جَلَسُوا إِلَيْنَا إِلَّا لِيَسْمَعُوا مِنَّا خَيْرًا، فَإِمَّا أَنْ تُحَدِّثَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَأُصَدِّقَكَ، وَإِمَّا أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَتُصَدِّقَنِي، فَقَالَ: حَدِّثْنَا أَبَا عَائِشَةَ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ:" الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ، وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ، وَيُصَدِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ أَوْ يُكَذِّبُهُ". قَالَ: نَعَمْ، وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ أَجْمَعَ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ حَلَالٌ وَحَرَامٌ وَأَمْرٌ وَنَهْيٌ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ أَكْبَرَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَفْوِيضًا وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ أَشَدَّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ فَرَحًا يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ.
ابوضحی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مسروق اور شتیر بن شکل مسجد میں اکٹھے ہوئے تو مسجد کے حلقے اٹھ کر ان دونوں کی طرف آ گئے مسروق نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ ہمارے پاس صرف اس لئے آ کے بیٹھے ہیں تاکہ ہم سے کوئی بھلائی کی بات سنیں تو یا تو تم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کرو اور میں تمہاری تصدیق کر دوں گا یا میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کرتا ہوں اور تم میری تصدیق کر دینا تو انہوں نے کہا: اے ابوعائشہ آپ ہمیں حدیث بیان کیجئے تو مسروق نے بتایا میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا اس کی تکذیب کرتی ہے“۔ تو شتیر نے کہا: جی ہاں میں نے بھی ان کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا کیا آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ حلال، حرام، امر اور نہی کے حوالے سے قرآن کی سب سے زیادہ جامع آیت یہ ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے، احسان کرنے، قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے اور فحش چیزوں اور منکر چیزوں سے منع کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے ان کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ پھر انہوں نے فرمایا: کیا آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: کہ تفویض کے اعتبار سے، اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سے سب سے بڑی آیت یہ ہے: ”اور جو شخص، اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ بنا دیتا ہے اور اسے وہاں سے رزق عطا کرتا ہے، جہاں کے بارے میں اس کا گمان بھی نہیں ہوتا“۔ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: خوشی کے حوالے سے قرآن کی سب سے زبردست آیت یہ ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا،۔ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8661)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح