🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
354. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب سدرہ کو اس چیز نے ڈھانپ لیا، جس نے اسے ڈھانپا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11373
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُهَا حَتَّى اسْتَثْبَتُّهَا، ثُمَّ حَالَ دُونَهَا فِرَاشُ الذَّهَبِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب سدرہ کو اس چیز نے ڈھانپ لیا، جس نے اس کو ڈھانپا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اسے دیکھا، یہاں تک کہ اس کا بغور جائزہ لیا، اور پھر اس سے پہلے سونے کے پتنگے رکاوٹ بن گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11373]
تخریج الحدیث: «آخرجه ابو يعلي فى المسند (2656)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
355. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تحقیق اس نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیوں کو دیکھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11374
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ، فَقَالَ: ادْعُ رَبَّكَ. فَدَعَا رَبَّهُ فَطَلَعَ عَلَيْهِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ وَيُشِيرُ، فَلَمَّا رَآهُ صَعِقَ فَأَتَاهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْكِرْمَانِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِدْرِيسُ ابْنُ بِنْتِ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ فِي الرِّقَاقِ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے یہ کہا: کہ آپ انہیں اصل شکل و صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ اپنے پروردگار سے دعا کریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے دعا کی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام مشرق کی طرف سے آپ کے سامنے آئے، وہ بلند ہو کے چل رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا، تو آپ گر پڑے پھر وہ آپ کے پاس آئے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن حسن کرمانی سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ادریس، جو وہب بن منبہ کا نواسہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو، دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات کے بارے میں نوٹ کیا جائے گا، جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11374]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2261)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11375
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدْ ] رَأَى رَبَّهُ. قَالَ عِكْرِمَةُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا أُمَّ لَكَ، إِنَّمَا ذَلِكَ إِذَا تَجَلَّى بِكَيْفِيَّةٍ لَمْ يَقُمْ لَهُ بَصَرٌ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا ہے۔ عکرمہ نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے؟ ”بصارت، اُس کا ادراک نہیں کر سکتی، اور وہ بصارت کا ادراک کر سکتا ہے“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے، مراد یہ ہے کہ جب وہ اپنی مخصوص کیفیت کے حوالے سے تجلی کرتا ہے، تو اُس کے سامنے نگاہ ٹھہر نہیں سکتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ان کے حوالے سے ایک حدیث، امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11375]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11619)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
356. َوْلُهُ تَعَالَى: أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا تم نے لات اور عزیٰ کے بارے میں غور کیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11376
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - فِيمَا يَحْسَبُ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بِمَكَّةَ، فَقَرَأَ سُورَةَ وَالنَّجْمِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى فَجَرَى عَلَى لِسَانِهِ: تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى الشَّفَاعَةُ مِنْهُمْ تُرْتَجَى. قَالَ: فَسَمِعَ بِذَلِكَ مُشْرِكُو أَهْلِ مَكَّةَ فَسُرُّوا بِذَلِكَ، فَاشْتَدَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ. رَوَاهُ [ الْبَزَّارُ ] وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ إِلَى قَوْلِهِ (عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ) يَوْمِ بَدْرٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ مُرْسَلٌ فِي سُورَةِ الْحَجِّ أَطْوَلُ مِنْ هَذَا، وَلَكِنَّهُ ضَعِيفُ الْإِسْنَادِ.
سعید بن جبیر کے بیان کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں موجود تھے، آپ نے سورت نجم کی تلاوت کی یہاں تک کہ آپ اس مقام پر پہنچے: ”کیا تم نے لات اور عزی کے بارے میں غور کیا ہے اور منات کے بارے میں، جو تیسری ہے“۔ تو آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے: «”تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى الشَّفَاعَةُ مِنْهُمْ تُرْتَجِي“» راوی بیان کرتے ہیں: اہل مکہ کے مشرکین نے یہ بات سنی، تو وہ اس پر خوش ہوئے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر گراں گزری، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور ہم نے تم سے پہلے، جس بھی نبی اور رسول کو مبعوث کیا، جب اس نے تلاوت کی، تو شیطان نے اس کی تلاوت کے درمیان رخنہ ڈالا، تو شیطان کی ڈالی ہوئی چیز کو اللہ تعالیٰ ختم کر دیتا ہے اور پھر اپنی آیات کو مضبوط کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں یہ آیت یہاں تک ہے: ”برباد کرنے والے دن کا عذاب“۔ اس سے مراد غزوہ بدر کا دن ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی نے یہ بات کہی ہے: میرے علم کے مطابق
یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، اس سے پہلے سورت حج میں ایک ”مرسل“ روایت گزر چکی ہے جو اس سے زیادہ طویل ہے، لیکن سند کے اعتبار سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11376]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2263)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12450، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 247، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11377
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [ قَالَ ] أَنَّ الْعُزَّى كَانَتْ بِبَطْنِ نَخْلَةَ، وَأَنَّ اللَّاتَ كَانَتْ بِالطَّائِفِ، وَأَنَّ مَنَاةَ كَانَتْ بِقُدَيْدٍ. قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ: بَطْنُ نَخْلَةَ هُوَ بُسْتَانُ بَنِي عَامِرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں عزی نامی بت ’ بطن نخلہ، کے نشیبی حصے میں تھا اور لات“ نامی بت ”طائف“ میں تھا اور منات نامی بت ”قدید“ میں تھا۔ علی بن جعد کہتے ہیں: بطن نخلہ“ بنو عامر کا باغ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11377]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12106)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
357. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بے حیائیوں سے اجتناب کرتے ہیں البتہ گناہ کے پاس رکنے کا معاملہ مختلف ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11378
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ قَالَ: اللَّمَّةُ مِنَ الزِّنَا. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ تَغْفِرِ اللَّهُمَّ تَغْفِرْ جَمًّا وَأَيُّ عَبْدٍ لَكَ لَا أَلَمَّا" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں سے اور بے حیائی سے اجتناب کرتے ہیں البتہ گناہوں کے پاس جا کے رکنے کا معاملہ مختلف ہے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ زنا کے پاس جا کے رک جانا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اے اللہ! اگر تو مغفرت کرتا ہے، تو بھرپور مغفرت کر دے، تیرا کونسا بندہ ایسا ہے جس نے گناہ کی خواہش نہ کی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11378]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2262)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11379
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ قَالَ: أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، وَالْيَأْسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَا يَيْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ، وَالْأَمْنُ مِنْ مَكْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ، وَمِنْهَا عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - جَعَلَ الْعَاقَّ جَبَّارًا شَقِيًّا، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ الْآيَةَ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ، وَأَكْلُ الرِّبَا لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ، وَالسِّحْرُ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ، وَالزِّنَا لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا، وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ الْفَاجِرَةُ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ، وَالْغُلُولُ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْعُ الزَّكَاةِ الْمَفْرُوضَةِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ، وَشَهَادَةُ الزُّورِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ، وَشُرْبُ الْخَمْرِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَدَلَ بِهَا الْأَوْثَانَ، وَتَرْكُ الصَّلَاةِ مُتَعَمِّدًا أَوْ شَيْئًا مِمَّا فَرَضَ اللَّهُ لِأَنَّ الرَّسُولَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ"، وَنَقْضُ الْعَهْدِ، وَقَطِيعَةِ الرَّحِمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عَزَّ وَجَلَّ - لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ، وَمِنْهَا عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - جَعَلَ الْعَاقَّ جَبَّارًا شَقِيًّا، وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ الْآيَةَ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ، وَأَكْلُ الرِّبَا لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ، وَالسِّحْرُ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ، وَالزِّنَا لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا، وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ الْفَاجِرَةُ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ، وَالْغُلُولُ لِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْعُ الزَّكَاةِ الْمَفْرُوضَةِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ، وَشَهَادَةُ الزُّورِ لِأَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ، وَشُرْبُ الْخَمْرِ لِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَدَلَ بِهَا الْأَوْثَانَ، وَتَرْكُ الصَّلَاةِ مُتَعَمِّدًا أَوْ شَيْئًا مِمَّا فَرَضَ اللَّهُ لِأَنَّ الرَّسُولَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ"، وَنَقْضُ الْعَهْدِ، وَقَطِيعَةِ الرَّحِمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بے حیائیوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سب سے بڑا کبیرہ گناہ، اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ (کسی کو) شریک ٹھہرائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا“۔ (ایک اور کبیرہ گناہ) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی رحمت سے صرف کافر لوگ ہی مایوس ہو سکتے ہیں“۔ (ایک اور کبیرہ گناہ) اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے خود کو محفوظ سمجھنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے صرف خسارہ پانے والے لوگ ہی خود کو محفوظ سمجھتے ہیں“۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے) ایک والدین کی نافرمانی کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نافرمان شخص کو متکبر اور بدنصیب قرار دیا ہے۔ اسی طرح اس جان کو قتل کرنا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تو اُس کا بدلہ جہنم ہے“ ایک کبیرہ گناہ) پاکدامن عورت پر زنا کا الزام لگانا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ان لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے“۔ (اسی طرح ایک کبیرہ گناہ) یتیم کا مال کھانا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک وہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں اور عنقریب وہ جہنم تک پہنچ جائیں گے“۔ (ان میں سے ایک کبیرہ گناہ) میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: اور جو شخص اس دن پیٹھ پھیر دے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو جنگ کے لئے کوئی داؤ کھیل رہا ہو، یا اپنے کسی لشکر سے ملنا چاہتا ہو، تو (پیٹھ پھیرنے والا شخص) حقیقی طور پر، اللہ کے غضب کے ساتھ واپس جائے گا، اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا اور وہ برا ٹھکانہ ہے“۔ (اور ایک کبیرہ گناہ) سود کھانا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوگ سود کھاتے ہیں، وہ یوں کھڑے ہوں گے، جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے، جسے شیطان نے چھو کر مخبوط الحواس کر دیا ہو“۔ (اور ایک کبیرہ گناہ) جادو کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس کا علم وہ لوگ حاصل کرتے تھے، جو اس کے عوض میں وہ چیز خریدتے تھے، جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا“۔ (اور ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) زنا کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور جو شخص یہ کام کرے گا، وہ سزا پائے گا اور اس کے لئے قیامت کے دن عذاب کو دگنا کر دیا جائے گا اور وہ اس میں رسوا ہو کر رہے گا“۔ (کبیرہ گناہوں میں سے ایک) جھوٹی قسم اٹھانا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک وہ لوگ، جو اللہ کے نام کے عہد اور اس کے نام کی قسموں کے عوض میں، تھوڑی قیمت خریدتے ہیں“۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) خیانت کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور جو شخص خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اُس چیز کو لے کر آئے گا، جو اس نے خیانت کے طور پر لی تھی“۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) فرض زکوۃ ادا نہ کرنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تو اس کے ذریعے ان کی پیشانیوں کو داغا جائے گا“۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) جھوٹی گواہی دینا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اس کو چھپائے گا، تو اس کا دل گنہگار ہو گا“۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) شراب نوشی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بتوں کی عبادت کے برابر قرار دیا ہے۔ (ان کبیرہ گناہوں میں سے ایک) نماز کو، یا اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ، کسی بھی فرض کو جان بوجھ کر ترک کرنا ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دے، اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ اور اس کے رسول کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے“۔ (اور کبیرہ گناہوں میں) عہد شکنی کرنا اور رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا بھی شامل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11379]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13023)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
358. َوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11380
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: كَانُوا يَمُرُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَامِخِينَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْعِجْلِ كَيْفَ يَخْطِرُ شَامِخًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، لَكِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت) میں ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ لوگ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے، تکبر کرتے ہوئے گزرتے تھے، کیا تم نے بچھڑے کو نہیں دیکھا، کہ وہ کیسے تکبر کے ساتھ حرکت کرتا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں تاہم اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11380]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: الْغِنَاءُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد گانا بجانا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11381]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2264)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11382
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ: مُعْرِضُونَ لَاهُونَ. [ عَنْهُ ] رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ کھیل (یعنی غفلت میں ہو)“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے تم لوگ منہ پھیرے ہوئے ہو اور اس سے غافل ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11382]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11722)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں