🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
346. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہمارے پاس مزید (نعمتیں ہیں)“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11363
عَنْ أَنَسٍ فِي قَوْلِهِ وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ قَالَ: يَتَجَلَّى لَهُمْ كُلَّ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہمارے پاس مزید (نعمتیں، یا ایک مخصوص نعمت) ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ ہر جمعہ کے دن اُن لوگوں کے سامنے تجلی فرمائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11363]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2258)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
347. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11364
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: (وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ) قَالَ:" قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ صَلَاةُ الصُّبْحِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ صَلَاةُ الْعَصْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے، اپنے پروردگار کی حمد کے ہمراہ پاکی بیان کرو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورج کے طلوع ہونے سے پہلے سے مراد، صبح کی نماز ہے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے مراد، عصر کی نماز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11364]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18766، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7010»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
348. 29 - 50 - سُورَةُ وَالذَّارِيَاتِ
سورت ذاریات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11365
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: جَاءَ أَصْبَغُ التَّمِيمِيُّ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَخْبِرْنِي عَنِ (الذَّارِيَاتِ ذَرْوًا) قَالَ: هِيَ الرِّيَاحُ، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ مَا قُلْتُهُ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ (الْحَامِلَاتِ وِقْرًا) قَالَ: هِيَ السَّحَابُ، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ مَا قُلْتُهُ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ (الْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا) قَالَ: هِيَ الْمَلَائِكَةُ، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ مَا قُلْتُهُ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ (الْجَارِيَاتِ يُسْرًا) قَالَ: هِيَ السُّفُنُ، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ مَا قُلْتُهُ. ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَضُرِبَ مِائَةً وَجُعِلَ فِي بَيْتٍ، فَلَمَّا بَرَأَ دَعَاهُ فَضَرَبَهُ مِائَةً أُخْرَى، وَحَمَلَهُ عَلَى قَتَبٍ، وَكَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: امْنَعِ النَّاسَ مِنْ مُجَالَسَتِهِ. فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى أَتَى أَبَا مُوسَى فَحَلَفَ لَهُ بِالْأَيْمَانِ الْمُغَلَّظَةِ مَا يَجِدُ فِي نَفْسِهِ مِمَّا كَانَ يَجِدُ شَيْئًا، فَكَتَبَ بِذَلِكَ إِلَى عُمَرَ، فَكَتَبَ عُمَرُ مَا أَخَالُهُ إِلَّا قَدْ صَدَقَ، فَخَلِّ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مُجَالَسَةِ النَّاسِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: اصبغ تمیمی، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین! آپ مجھے اس آیت کے بارے میں بتائیے: ”اور اڑا کر بکھیر دینے والیوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد ہوائیں ہیں، اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا، تو میں نے یہ بات بیان نہیں کرنی تھی۔ اس نے کہا: آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیے: ”بوجھ اٹھانے والیوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد بادل ہیں، اگر یہ بات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا، تو میں نے یہ بات نہیں کہنی تھی۔ اس نے کہا: آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیے: ”اور کام تقسیم کرنے والوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد فرشتے ہیں، اگر میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا، تو میں نے یہ بات بیان نہیں کرنی تھی۔ اس نے کہا: آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیے: آرام سے چلنے والیوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد کشتیاں ہیں، اگر میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا، تو میں نے یہ بات بیان نہیں کرنی تھی۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں حکم دیا اسے ایک سو کوڑے لگائے گئے، پھر ایک گھر میں رکھا گیا، جب وہ ٹھیک ہوا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے بلوایا پھر اسے ایک سو کوڑے مزید لگوائے اور اسے ایک پالان پر سوار کروایا اور پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی طرف یہ مکتوب بھیجا کہ لوگوں کو اس کے پاس بیٹھنے سے منع کر دو، وہ شخص اسی حالت میں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے سامنے بھرپور قسم اٹھائی کہ پہلے اُسے اپنے من میں جو محسوس ہوتا تھا، اب اس طرح کی کوئی بات اس کے من میں نہیں ہے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط میں لکھا کہ اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے غلط بیانی کی ہو گی، تو اب تم اسے لوگوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے دو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11365]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2259)، أخرجه مسند البزار برقم: 299»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
349. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور قوم عاد میں (بھی ایک نشانی ہے) جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11366
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ [ الَّتِي أُهْلِكُوا فِيهَا ] إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، فَمَرَّتْ بِأَهْلِ الْبَادِيَةِ فَحَمَلَتْ مَوَاشِيَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَهْلُ الْحَاضِرِ قَالُوا: هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا، فَأَلْقَتْ أَهْلَ الْبَادِيَةِ وَمَوَاشِيَهُمْ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب قوم عاد پر وہ ہوا بھیجی، جس میں وہ ہلاکت کا شکار ہوئے، تو اس کے صرف اتنے حصے کو کھولا گیا تھا، جتنی ایک انگوٹھی کی جگہ ہوتی ہے، وہ دیہاتی لوگوں کے پاس سے گزری، تو اس نے ان کے جانور اور اموال، زمین اور آسمان کے درمیان اٹھا لیے، جب شہری لوگوں نے اس ہوا کو دیکھا تو انہوں نے کہا: یہ تو بادل ہے جو ہم پر بارش نازل کرے گا تو اس ہوا نے دیہاتی لوگوں کو اور ان کے جانوروں کو شہری لوگوں پر ڈال دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13553)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13553، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5818، 5819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11367
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، أُرْسِلَتْ عَلَيْهِمْ فَحَمَلَتِ الْبَدْوَ إِلَى الْحَضَرِ، فَلَمَّا رَآهَا أَهْلُ الْحَضَرِ قَالُوا: هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا مُسْتَقْبِلُ أَوْدِيَتِنَا. وَكَانَ أَهْلُ الْبَوَادِي فِيهَا، فَأُلْقِيَ أَهْلُ الْبَادِيَةِ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرِ حَتَّى هَلَكُوا". قَالَ:" عَتَتْ عَلَى خُزَّانِهَا حَتَّى خَرَجَتْ مِنْ خِلَالِ الْأَبْوَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قوم عاد پر جو ہوا بھیجی تھی، وہ صرف اتنی جگہ تھی، جتنی انگوٹھی جتنی جگہ ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان پر وہ ہوا بھیجی اس نے دیہاتی لوگوں کو اٹھایا اور شہر کی طرف لے آئی، جب شہر والوں نے اس کو دیکھا، تو انہوں نے کہا: یہ تو بادل لگتا ہے، جو ہم پر بارش کرے گا، جو ہماری وادیوں کی طرف آ رہا ہے، اور اس ہوا میں دیہاتی لوگ تھے، تو اس ہوا نے دیہاتی لوگوں کو شہری لوگوں پر ڈال دیا یہاں تک کہ وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ہوا نے اپنے نگران فرشتوں کی نافرمانی کی، یہاں تک کہ وہ دروازوں کے درمیان میں سے نکل آئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11367]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12416)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12416»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
350. 29 - 51 - سُورَةُ وَالطُّورِ
سورت طور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11368
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ فِي السَّمَاءِ يُقَالُ لَهُ الصُّرَاحُ، عَلَى مِثْلِ الْبَيْتِ الْحَرَامِ بِحِيَالِهِ، لَوْ سَقَطَ لَسَقَطَ عَلَيْهِ، يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ لِمَ يَرَوْنَهُ قَطُّ، وَإِنَّ لَهُ فِي السَّمَاءِ حُرْمَةً عَلَى قَدْرِ حُرْمَةِ مَكَّةَ". قَالَ:" وَيَدْخُلُ الْبَيْتَ الْمَعْمُورَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلِكٍ لَا يَدْخُلُونَهُ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ أَبُو حُذَيْفَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیت المعمور آسمان میں ہے اسے ”صراح“ کہا: جاتا ہے اور یہ ”بیت الحرام“ کے بالکل مد مقابل ہے اگر وہ گرے، تو اس کے اوپر آ کے گرے گا، اس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، جنہوں نے پہلے اُسے کبھی نہیں دیکھا ہوتا اور آسمان میں اس کو وہی احترام حاصل ہے، جس طرح مکہ کو (روئے زمین پر) احترام حاصل ہے“۔ آپ نے ارشاد فرمایا: بیت المعمور میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، اور وہ دوبارہ اس میں کبھی داخل نہیں ہو پائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11368]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12186)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12185»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
351. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان کی اولاد نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11369
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ، فَيُقَالُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ، فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ". وَقَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی جنت میں داخل ہو جائے گا، تو وہ اپنے ماں باپ اپنی بیوی بچوں کے بارے میں دریافت کرے گا تو اسے بتایا جائے گا: کہ وہ تمہارے درجہ اور تمہارے عمل تک نہیں پہنچ سکے، تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اپنے لئے اور ان لوگوں کے لئے عمل کیا تھا، تو حکم دیا جائے گا کہ ان لوگوں کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے۔ پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن غزوان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (640)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12248، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 613»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11370
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَيَرْفَعُ ذُرِّيَّةَ الْمُؤْمِنِ إِلَيْهِ فِي دَرَجَتِهِ وَإِنْ كَانُوا دُونَهُ فِي الْعَمَلِ لِتَقَرَّ بِهِمْ عَيْنُهُ"، ثُمَّ قَرَأَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ الْآيَةَ، ثُمَّ قَالَ:" وَمَا نَقَصْنَا الْآبَاءَ بِمَا أَعْطَيْنَا الْبَنِينَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالٰی مومن کی اولاد کو، اس کے درجہ میں اس کے پاس بلند کر کے لائے گا، اگرچہ اس اولاد کا مرتبہ عمل کے اعتبار سے مومن سے کم ہو گا، اس کی وجہ یہ ہو گی، تاکہ اس کے ذریعے اس مومن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ اُن کی پیروی کی“۔ پھر آپ نے فرمایا: ”ہم بیٹوں کو جو دیں گے، اس کی وجہ سے آباء میں کوئی کمی نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11370]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2260)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
352. 29 - 52 - سُورَةُ وَالنَّجْمِ قَوْلُهُ تَعَالَى: ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى .
سورت نجم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
353. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پس وہ کمان کے دو کناروں کی طرح، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11372
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى قَالَ: الْقَابُ: الْقَيْدُ، وَالْقَوْسَيْنِ: الذِّرَاعَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو وہ کمان کے دو کناروں کی مانند، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: لفظ ”قاب“ سے مراد، قید (یعنی ہتھکڑی) ہے اور ”قوسین“ سے مراد، دونوں کلائیاں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12603)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں