🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
359. 29 - 53 - سُورَةُ اقْتَرَبَتْ قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک متعین حساب سے پیدا کیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11383
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: مَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ إِلَّا فِي أَهْلِ الْقَدَرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت صرف قدریہ فرقہ کے لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ”بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں ہیں، جس دن انہیں جہنم میں منہ کے بل ڈالا جائے گا اور (یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو مخصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حارث ہے، اسے یحییٰ بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11383]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2265)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11384
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْقَدَرِيَّةِ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت قدریہ فرقے کے بارے میں نازل ہوئی تھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن انہیں جہنم میں منہ کے بل ڈالا جائے گا اور (یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو مخصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11384]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11163)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11385
وَعَنْ زُرَارَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ قَالَ:" نَزَلَتْ فِي أُنَاسٍ مِنْ أُمَّتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ يُكَذِّبُونَ بِقَدَرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زرارہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یہ کہا: جائے گا:) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو! بے شک ہم نے ہر چیز کو خصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ آیت میری امت کے کچھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جو بعد کے زمانے میں آئیں گے، جو اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو جھٹلائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11385]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5316)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
360. 29 - 54 - سُورَةُ الرَّحْمَنِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ .
سورت رحمن کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11386
عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ، وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت ”رکن“ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے، یہ اُس سے پہلے کی بات ہے کہ آپ کو جو حکم دیا گیا تھا آپ اس کا اعلانیہ اظہار کرتے، مشرکین سن رہے تھے (آپ یہ تلاوت کر رہے تھے:) ”اور تم لوگ اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/24) أخرجه احمد فى المسند (349/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
361. 11387 وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ سُورَةَ الرَّحْمَنِ عَلَى أَصْحَابِهِ فَسَكَتُوا، فَقَالَ: " لَقَدْ كَانَ الْجِنُّ أَحْسَنَ رَدًّا مِنْكُمْ، كُلَّمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِمْ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ قَالُوا: لَا بِشَيْءٍ مِنْ آلَائِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرَّاسِبِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
سورت رحمن کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11387
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ سُورَةَ الرَّحْمَنِ عَلَى أَصْحَابِهِ فَسَكَتُوا، فَقَالَ:" لَقَدْ كَانَ الْجِنُّ أَحْسَنَ رَدًّا مِنْكُمْ، كُلَّمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِمْ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ قَالُوا: لَا بِشَيْءٍ مِنْ آلَائِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرَّاسِبِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے سامنے سورت رحمن تلاوت کی، وہ لوگ خاموش رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کی بہ نسبت جنات نے زیادہ اچھا رد عمل دیا تھا، میں نے اُن کے سامنے جب بھی یہ آیت تلاوت کی: ”اور تم اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔ تو انہوں نے یہی کہا: اے ہمارے پروردگار! ہم تیری نعمتوں میں سے کوئی چیز نہیں جھٹلا سکتے اور ہر طرح کی حمد، تیرے لئے مخصوص ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمرو بن مالک راسبی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11387]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2269)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
362. قَوْلُهُ تَعَالَى: كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ ہر روز ایک کام میں ہوتا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11388
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنِيبٍ قَالَ: تَلَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ الشَّأْنُ؟ قَالَ:" أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا وَيُفَرِّجَ كَرْبًا وَيَرْفَعَ قَوْمًا وَيَضَعَ آخَرِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن منیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ ہر روز ایک کام میں ہوتا ہے“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کام کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (کام) یہ ہے کہ وہ گناہ کی مغفرت کر دے، پریشانی کو ختم کر دے، کسی قوم کو بلندی عطا کر دے، دوسروں کو پستی عطا کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11388]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2266)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11389
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ" وَيُجِيبَ دَاعِيًا".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْلِهِ" وَيُجِيبَ دَاعِيًا"، وَفِيهِ الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
امام بزار نے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی ان الفاظ تک نقل کی ہے: ”وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی وزیر بن صبیح ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11389]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2267)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
363. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو، اس کے لئے دو جنتیں ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11390
قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّانِيَةَ: وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّالِثَةَ: وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَفْظُهُ: عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ مَنْزِلِهِ، وَخَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَهُمَا يُرِيدَانِ الْمَسْجِدَ، وَعَمْرٌو خَلْفَهُ وَهُوَ يَقُولُ: وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ، فَقَالَ عَمْرٌو: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ؟ فَكَرَّرَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: نَعَمْ، وَإِنَّ رَغِمَ أَنْفُكَ يَا عَمْرُو، ثُمَّ قَالَ: لَعَلَّكَ وَجَدْتَ فِي نَفْسِكَ يَا عَمْرُو، مَا قُلْتُ لَكَ إِلَّا مَا قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ، فَقَالَ:" وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُكَ يَا عُوَيْمِرُ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ منبر پر یہ آیت پڑھ رہے تھے: ”اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو، اس کے لئے دو جنتیں ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری کی ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ یہ آیت پڑھی: ”اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو، اس کے لئے دو جنتیں ہیں“۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ اُس نے زنا کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یہ آیت پڑھی: ”اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو، اس کے لئے دو جنتیں ہیں“۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری کی ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اگرچہ ابودرداء کی ناک خاک آلود ہو جائے (یعنی اُسے کتنا ہی برا کیوں نہ لگے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: عمرو بن اسود کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اپنے گھر سے نکلے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بھی گھر سے نکلے، یہ دونوں حضرات مسجد کی طرف جا رہے تھے، عمرو، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھے اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ یہ پڑھ رہے تھے: ”اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو، اس کے لئے دو جنتیں ہیں“۔ تو عمرو نے دریافت کیا: اگرچہ اس شخص نے زنا کیا ہو اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے دو یا تین مرتبہ اس آیت کو دہرایا، پھر انہوں نے کہا: جی ہاں! اگرچہ تمہاری ناک خاک آلود ہو! اے عمرو! پھر انہوں نے فرمایا: شاید اے عمرو! تمہیں اپنے ذہن میں کچھ الجھن محسوس ہو، میں نے تمہیں وہی بات کہی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمائی تھی۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے عویمر! اگرچہ تمہاری ناک خاک آلود ہو“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11390]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (257/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
364. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان دونوں (سمندروں) میں سے موتی اور مرجان نکلتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11391
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْمَرْجَانُ: الْخَرَزُ الْأَحْمَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مرجان، سرخ رنگ کا قیمتی پتھر ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9058)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
365. قَوْلُهُ تَعَالَى: مُدْهَامَّتَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ دونوں سیاہی مائل گہرے سبز رنگ کی ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11392
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مُدْهَامَّتَانِ، فَقَالَ:" خَضْرَاوَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”مدهامتان“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دونوں سبز رنگ کی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4074)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں