الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
323. 29 - 43 - سُورَةُ حم عسق
سورت حم عسق کا بیان
حدیث نمبر: 11323
عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حم عسق فَقَالَ:" يَا مَيْمُونَةُ، [ أَتَقْرَئِينَ (حم عسق) ] لَقَدْ نَسِيتُ مَا بَيْنَ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا". قَالَتْ: فَقَرَأْتُهَا، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”حم عسق“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میمونہ! کیا تم نے ”حم عسق“ یاد کی ہوئی ہے؟ مجھے یہ شروع سے لے کر آخر تک بھلا دی گئی ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں: میں نے اُسے پڑھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے پڑھ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدوس کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11323]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدوس کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11323]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11324
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا نَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَاتِ تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ. هَكَذَا وَجَدْتُهُ مِنْ غَيْرِ ضَبْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم یہ آیت پڑھا کرتے تھے: ”قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ جائیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ضبط کے بغیر
یہ روایت اس طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11324]
یہ روایت اس طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12889)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
324. قَوْلُهُ تَعَالَى: قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، صرف رشتہ داری کی محبت چاہتا ہوں“
حدیث نمبر: 11325
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" (قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ) عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ بِهِ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى (أَجْرًا إِلَّا) أَنْ تُوَادُّوا اللَّهَ وَأَنْ تَقَرَّبُوا إِلَى اللَّهِ بِطَاعَتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِيهِمْ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے نہیں مانگتا۔۔۔۔۔۔“۔ یعنی میں تمہارے پاس جو نشانیاں اور ہدایت لے کے آیا ہوں، البتہ صرف یہ (چاہتا ہوں کہ) کہ تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھو، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے ذریعے اُس کی بارگاہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال میں سے ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11325]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال میں سے ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11325]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11144) اخرجه احمد فى المسند (2415)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2411»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11326
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ قَرَابَتُكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ:" عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاهُمَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ حَرْبِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّحَّانِ عَنْ حُسَيْنٍ الْأَشْقَرِ عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ وَقَدْ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ وَضَعَّفَهُمْ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، البتہ رشتہ داری کے حوالے سے محبت (چاہتا ہوں)“۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے یہ رشتہ دار کون ہیں؟ جن کے ساتھ محبت رکھنا ہم پر واجب ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی، فاطمہ، اور اُن دونوں کے، دونوں بیٹے (یعنی سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین)۔
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی، حسین اشقر کے حوالے سے، قیس بن ربیع سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان سب کی توثیق کی گئی ہے اور ایک جماعت نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11326]
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی، حسین اشقر کے حوالے سے، قیس بن ربیع سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان سب کی توثیق کی گئی ہے اور ایک جماعت نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11326]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12259)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2641، 12259»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11327
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ فِيمَا بَيْنَهُمْ: لَوْ جَمَعْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالًا فَبَسَطَ يَدَهُ لَا يَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ أَحَدٌ. فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَرَدْنَا أَنْ نَجْمَعَ لَكَ مِنْ أَمْوَالِنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى فَخَرَجُوا مُخْتَلِفِينَ، [ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَلَمْ تَرَوْا إِلَى مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّمَا قَالَ هَذَا لِنُقَاتِلَ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَنَنْصُرَهُمْ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِلَى قَوْلِهِ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ فَعَرَضَ لَهُمُ [ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] التَّوْبَةَ إِلَى قَوْلِهِ وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ بَعْدَ (مِنْ فَضْلِهِ) : هُمُ الَّذِينَ قَالُوا هَذَا: إِنْ تَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ وَتَسْتَغْفِرُوهُ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ أَبُو الْيَقْظَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار نے آپس میں یہ بات کی کہ اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مال اکٹھا کریں تو (یہ مناسب ہو گا تاکہ) جب آپ ہاتھ بڑھائیں، تو آپ کے اور مال کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ ہو، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے یہ ارادہ کیا ہے کہ آپ کے لئے اپنے اموال جمع کریں، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو! میں اس حوالے سے تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، البتہ رشتہ داری کے حوالے سے محبت (چاہتا ہوں)“۔ تو وہ لوگ مختلف گروہوں کی شکل میں نکلے، تو ان میں سے کسی نے کہا: کیا تم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے؟ جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے، تو کسی نے کہا: آپ نے یہ بات اس لئے ارشاد فرمائی ہے، تاکہ ہم آپ کے اہل بیت کی طرف سے لڑائی کریں اور ان لوگوں کی مدد کریں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اُس نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور وہی وہ ذات ہے، جو اپنے بندوں کی، توبہ کو قبول کرتا ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کے سامنے توبہ پیش کی، یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور وہ اُن لوگوں کی دعائیں قبول کرتا ہے، جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، اور انہیں اپنے فضل سے مزید عطا کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں ”اپنے فضل سے“ کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ابویقظان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11327]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں ”اپنے فضل سے“ کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ابویقظان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12384)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12384، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
325. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تمہٰں جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو یہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ہوتی ہے“
حدیث نمبر: 11328
عَنْ عَلِيٍّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَفْضَلِ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَدَّثَنَا بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟:" وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ وَسَأُفَسِّرُهَا لَكَ يَا عَلِيُّ: مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مَرَضٍ أَوْ عُقُوبَةٍ أَوْ بَلَاءٍ فِي الدُّنْيَا فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ، وَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عَلَيْهِمُ الْعُقُوبَةَ فِي الْآخِرَةِ، وَمَا عَفَا اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا فَاللَّهُ أَحْلَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ بَعْدَ عَفْوِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عَلَيْكُمُ الْعُقُوبَةَ" بَدَلَ" عَلَيْهِمْ"، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ رَاشِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود، سب سے زیادہ فضیلت والی آیت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جس کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے: (وہ یہ آیت ہے:) ”اور تمہیں جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے، وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ہوتی ہے، اور وہ بہت سی چیزوں سے درگزر کرتا ہے“۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے علی! میں تمہارے سامنے اس کی وضاحت کرتا ہوں، تمہیں جو بھی بیماری، یا عقوبت یا آزمائش، دنیا میں لاحق ہوتی ہے تو یہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اللہ تعالٰی اس سے زیادہ معزز ہے کہ وہ آخرت میں اُس پر دوبارہ ان لوگوں کو سزا دے، اور جس چیز سے، اللہ تعالیٰ دنیا میں درگزر کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ بردبار ہے کہ درگزر کرنے کے بعد، وہ دوبارہ (اُس کے حوالے سے سزا دے)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ معزز ہے کہ تم لوگوں کو دوبارہ سزا دے“۔ یعنی یہاں ”ان لوگوں“ کی جگہ یہ لفظ ”تم لوگوں“ استعمال ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ازہر بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11328]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ معزز ہے کہ تم لوگوں کو دوبارہ سزا دے“۔ یعنی یہاں ”ان لوگوں“ کی جگہ یہ لفظ ”تم لوگوں“ استعمال ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ازہر بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11328]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (453) اخرجه احمد فى المسند (649)، أخرجه مسند أحمد برقم: 650، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5812/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
326. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے رزق کو پھیلا دے“
حدیث نمبر: 11329
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ لِأَنَّهُمْ تَمَنَّوُا الدُّنْيَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: یہ آیت، اہل صفہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے رزق کو پھیلا دے، تو وہ زمین میں سرکشی کریں“۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے دنیا کی آرزو کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11329]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11329]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
327. 29 - 44 - سُورَةُ الزُّخْرُفِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ .
سورت زخرف کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یہ تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے“
حدیث نمبر: 11330
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ قَالَ: شَرَفٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے ذکر ہے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے شرف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے بکر بن سہل کے حوالے سے، عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے، ان دونوں کو ثقہ قرار دیا گیا ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11330]
یہ روایت امام طبرانی نے بکر بن سہل کے حوالے سے، عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے، ان دونوں کو ثقہ قرار دیا گیا ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13030)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
328. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور بے شک وہ قیامت (قریب ہونے) کی نشانی ہو گا“
حدیث نمبر: 11331
عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عَقِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ عَلِمْتُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَطُّ، فَمَا أَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَيَسْأَلُوا عَنْهَا، ثُمَّ طَفِقَ يُحَدِّثُنَا، فَلَمَّا قَامَ تَلَاوَمْنَا أَلَّا سَأَلْنَاهُ عَنْهَا قَالَ: فَقُلْتُ: أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا. فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، ذَكَرْتَ أَمْسِ أَنَّ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَلَا تَدْرِي عَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، أَخْبِرْنِي عَنْهَا. قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِقُرَيْشٍ:" إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ". وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ وَمَا يَقُولُ مُحَمَّدٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا، فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّ آلِهَتَهُمْ لَكَمَا يَقُولُونَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ قُلْتُ: مَا يَصُدُّونَ؟ قَالَ: يَضِجُّونَ وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ قَالَ: خُرُوجُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّهُ لَكَآلِهَتِهِمْ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویحیی، جو ابن عقیل انصاری کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں قرآن کی ایک آیت کے بارے میں جانتا ہوں جس کے بارے میں، کبھی مجھ سے کسی نے نہیں دریافت نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے، اور انہوں نے اس وجہ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا؟ یا پھر لوگوں کو اس کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ وہ اس کے بارے میں دریافت کرتے، پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمارے ساتھ بات چیت شروع کر دی، جب وہ اُٹھ کے چلے گئے، تو ہم نے ایک دوسرے کو ملامت کی کہ ہم نے اُن سے اُس آیت کے بارے میں کیوں نہیں دریافت کیا، پھر میں نے یہ سوچا کہ کل جب وہ آئیں گے، تو میں اس حوالے سے کوشش کروں گا، جب اگلے دن وہ شریف لائے، تو میں نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! آپ نے کل قرآن کی ایک آیت کا ذکر کیا تھا، جس کے بارے میں آپ سے کبھی کسی شخص نے دریافت نہیں کیا، تو آپ کو یہ نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس آیت کا علم ہے اور انہوں نے اس وجہ سے اُس کے بارے میں دریافت نہیں کیا، یا لوگوں کو اُس کی سمجھ ہی نہیں ہے؟ تو آپ مجھے اُس آیت کے بارے میں بتائیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ، جس کسی کی بھی عبادت کی جاتی ہے، اُن میں سے کسی میں کوئی بھلائی نہیں ہے“۔ قریش یہ بات جانتے تھے کہ عیسائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں) جو کہتے تھے، (اس کا بھی قریش کو علم تھا) تو قریش نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ کا یہ نہیں کہنا کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نبی تھے، اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ایک بندے تھے، اگر آپ سچے ہیں، تو اُن کے معبود بھی اُسی طرح ہونے چاہیں، جس طرح وہ لوگ کہتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی، تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے، ہنسنے لگتے ہیں“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: لفظ ”یصدون“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی وہ چیخ و پکار کرتے ہیں۔ ”اور بے شک وہ قیامت (قریب ہونے) کی نشانی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: قیامت کے دن سے پہلے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر آپ سچے ہیں، تو پھر تو یہ ان کے معبودوں کی مانند ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یہ خراب حافظے کا مالک ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11331]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر آپ سچے ہیں، تو پھر تو یہ ان کے معبودوں کی مانند ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یہ خراب حافظے کا مالک ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12740) اخرجه احمد فى المسند (2921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2914، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5813/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
329. 29 - 45 - سُورَةُ الدُّخَانِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضِ .
سورت دخان کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو ان پر آسمان اور زمین نہیں روئے“
حدیث نمبر: 11332
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ فِي السَّمَاءِ بَابَانِ، بَابٌ يَدْخُلُ عَمَلُهُ وَبَابٌ يَخْرُجُ فِيهِ عَمَلُهُ وَكَلَامُهُ، فَإِذَا مَاتَ فَقَدَاهُ وَبَكَيَا عَلَيْهِ"، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ (فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ) ، فَذَكَرَ أَنَّهُمْ لَمْ يَكُونُوا يَعْمَلُونَ عَلَى الْأَرْضِ عَمَلًا صَالِحًا يَبْكِي عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَصْعَدْ لَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ مِنْ كَلَامِهِمْ وَلَا عَمَلِهِمْ كَلَامٌ طَيِّبٌ وَلَا عَمَلٌ صَالِحٌ فَيَفْقِدُهُمْ فَيَبْكِيَ عَلَيْهِمْ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ ہے، اس کے لئے آسمان میں دو دروازے ہیں، ایک دروازے سے اُس کا عمل داخل ہوتا ہے اور ایک دروازے میں سے اس کا عمل اور اس کا کلام باہر آتا ہے، جب وہ شخص مر جاتا ہے، تو وہ دونوں اُس کو غیر موجود پاتے ہیں، اور اس پر روتے ہیں پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین۔۔۔۔۔۔۔“۔ پھر آپ نے یہ بات ذکر کی کہ وہ لوگ زمین پر کوئی نیک عمل کرتے ہی نہیں تھے کہ (زمین) اُن پر روتی اور نہ ہی آسمان کی طرف ان کے کلام، یا اُن کے عمل میں سے کوئی پاکیزہ کلام، یا نیک عمل اوپر جاتا تھا کہ آسمان اُن کو غیر موجود پا کر ان پر روتا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11332]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11332]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4133)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3255، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5816»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف