🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
296. 29 - 36 - سُورَةُ فَاطِرٍ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ .
سورت فاطر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اُن میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں اور کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11294
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ - تَعَالَى - ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ - الْآيَةَ؟ قَالَتْ: أَمَّا السَّابِقُ فَقَدْ مَضَى فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ لَهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنِ اتَّبَعَ آثَارَهُمْ فَعَمِلَ مِثْلَ أَعْمَالِهِمْ حَتَّى يَلْحَقَ بِهِمْ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمِثْلِي وَمِثَلُكَ وَمَنِ اتَّبَعَنَا، وَكُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عقبہ بن صہبان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گزارش کی، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ”پھر ہم نے کتاب کا وارث، اُن لوگوں کو بنا دیا، جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تھا، ان میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ اللہ کے حکم کے تحت بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جہاں تک سبقت لے جانے والوں کا تعلق ہے، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں گزر چکے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے حق میں جنت کی گواہی دی ہے۔ جہاں تک میانہ روی اختیار کرنے والوں کا تعلق ہے تو یہ وہ لوگ ہیں، جو ان حضرات کی پیروی کریں گے اور اُن کے اعمال کی مانند عمل کر کے اُن لوگوں کے ساتھ مل جائیں گے۔ اور جہاں تک اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کا تعلق ہے، تو وہ میرے تمہارے جیسے اور ہمارے پیرو کار قسم کے لوگ ہیں، لیکن یہ سب جنت میں جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11294]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
297. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس میں نصیحت حاصل کرنے والے نصیحت حاصل کر پائیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11295
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نُودِيَ: أَيْنَ أَبْنَاءُ السِّتِّينَ؟ وَهُوَ الْعُمْرُ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهِ: أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ الْمَخْزُومِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قیامت کا دن آئے گا، تو یہ پکار کر کہا: جائے گا: ساٹھ سال کی عمر کے لوگ کہاں ہیں؟“ یہ وہ عمر ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس میں نصیحت حاصل کرنے والا نصیحت حاصل کر لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن فضل مخزومی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11415)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11415، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8521»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
298. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے کے حوالے سے ان کا مؤاخذہ کرے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11296
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنْ كَادَ الْجُعَلُ لَيَهْلِكُ فِي جُحْرِهِ بِذُنُوبِ بَنِي آدَمَ، ثُمَّ قَرَأَ وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جعل“ (نامی کیڑا، یا پتنگا) اپنے بل کے اندر، انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے، لوگوں کا مواخذہ کرنے لگے، تو وہ روئے زمین پر کسی چوپائے کو نہ چھوڑے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11296]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
299. 29 - 37 - سُورَةُ يس
سورت یٰسین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11297
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ يس فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ غُفِرَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے دن یا رات میں (یعنی روزانہ) سورت یسین پڑھ لے اس کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (417)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3417، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
300. 11298 وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ دَامَ عَلَى قِرَاءَةِ يس كُلَّ لَيْلَةٍ ثُمَّ مَاتَ مَاتَ شَهِيدًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُوسَى الْأَزْدِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ سُورَةِ يس فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ .
سورت یٰسین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11298
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دَامَ عَلَى قِرَاءَةِ يس كُلَّ لَيْلَةٍ ثُمَّ مَاتَ مَاتَ شَهِيدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُوسَى الْأَزْدِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ سُورَةِ يس فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ رات کے وقت باقاعدگی سے سورت یسین پڑھتا رہے، جب وہ مرے گا تو وہ شہید ہونے کے طور پر مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن موسیٰ ازدی ہے اور وہ کذاب ہے۔ اس سے پہلے سورت بقرہ سے متعلق باب میں سورت یسین کی فضلیت سے متعلق حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11298]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1010)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 970»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
301. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم اس کو نوٹ کر رہے ہیں، جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11299
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ بَعِيدَةً مَنَازِلُهُمْ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى الْمَسْجِدِ فَنَزَلَتْ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ فَثَبَتُوا فِي مَنَازِلِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”کچھ انصار کے گھر مسجد سے دور تھے ان لوگوں نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ہم اس چیز کو نوٹ کر رہے ہیں جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں (یا جو ان کے قدموں کے نشانات ہیں)“۔ تو وہ لوگ اپنی جگہوں پر ہی مقیم رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12310)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
302. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”سلام، رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے کہا جائے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11300
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ إِذْ سَطَعَ لَهُمْ نُورٌ، فَرَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَإِذَا الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ - تَعَالَى - سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ قَالَ: فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ لَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ وَيَبْقَى نُورُهُ فِي دِيَارِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت، اپنی نعمتوں میں موجود ہوں گے، اسی دوران ایک نور ان کے سامنے آئے گا، وہ سر اٹھائیں گے تو (دیکھیں گے کہ) پروردگار تبارک و تعالیٰ ان کی طرف جھانک رہا ہو گا اور فرمائے گا: اے اہل جنت! تم پر سلامتی نازل ہو، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے سلام کہا: جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پروردگار ان کی طرف دیکھے گا اور وہ پروردگار کی طرف دیکھیں گے، اس وقت وہ کسی بھی نعمت کی طرف توجہ نہیں دیں گے، جب تک وہ پروردگار کو دیکھتے رہیں گے اور پروردگار کا نور ان کے علاقوں میں باقی رہے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11300]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2253)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
303. 29 - 38 - سُورَةُ وَالصَّافَّاتِ
سورت صافات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11301
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (وَالصَّافَّاتِ صَفًّا) قَالَ: الْمَلَائِكَةُ فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا قَالَ: الْمَلَائِكَةُ (فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا) قَالَ: الْمَلَائِكَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشادی باری تعالیٰ ہے:) ”اور صف بنانے والوں کی قسم ہے“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔ ”اور ڈانٹنے والوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔ ”اور ذکر کی تلاوت کرنے والے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس سے مراد فرشتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11301]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9041)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
304. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ يَأْتِي فِي فَضْلِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N5
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: N5]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
305. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو مچھلی نے اسے نگل لیا، جبکہ وہ ندامت کا شکار ہونے والا تھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11302
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمَّا أَرَادَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَبْسَ يُونُسَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى الْحُوتِ أَنْ لَا تَخْدِشَنَّ لَهُ لَحْمًا وَلَا تَكْسِرَنَّ لَهُ عَظْمًا، فَأَخَذَهُ ثُمَّ أَهْوَى بِهِ إِلَى مَسْكَنِهِ فِي الْبَحْرِ، فَلَمَّا انْتَهَى بِهِ إِلَى أَسْفَلِ الْبَحْرِ سَمِعَ يُونُسُ حِسًّا فَقَالَ فِي نَفْسِهِ: مَا هَذَا؟ فَأَوْحَى اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَيْهِ وَهُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ: إِنَّ هَذَا تَسْبِيحُ دَوَابِّ الْأَرْضِ، فَسَبَّحَ وَهُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ، فَسَمِعَتِ الْمَلَائِكَةُ تَسْبِيحَهُ فَقَالُوا: رَبَّنَا إِنَّا نَسْمَعُ صَوْتًا ضَعِيفًا بِأَرْضِ غُرْبَةٍ، فَقَالَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: ذَلِكَ عَبْدِي يُونُسُ، عَصَانِي فَحَبَسْتُهُ فِي بَطْنِ الْحُوتِ فِي الْبَحْرِ، فَقَالُوا: الْعَبْدُ الصَّالِحُ الَّذِي كَانَ يَصْعَدُ إِلَيْكَ مِنْهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عَمَلٌ صَالِحٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَشَفَعُوا لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَأَمَرَ الْحُوتَ فَقَذَفَهُ فِي السَّاحِلِ كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَهُوَ سَقِيمٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ سیدنا یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں رکھے، تو اللہ تعالیٰ نے مچھلی کی طرف یہ وحی کی کہ تم نے اس کے گوشت کو نوچنا نہیں ہے، اور اس کی ہڈی کو توڑنا نہیں ہے، مچھلی نے سیدنا یونس علیہ السلام کو لیا اور پھر انہیں ساتھ لے کر سمندر میں اپنی رہائشی جگہ تک پہنچ گئی، جب وہ سمندر کے نیچے والے حصے تک پہنچ گئی، اور سیدنا یونس علیہ السلام کو وہاں ایک آواز محسوس ہوئی، تو انہوں نے دل میں سوچا کہ یہ کیا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی نازل کی، جبکہ وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے کہ یہ زمین کے چوپایوں کی تسبیح ہے تو سیدنا یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں موجود رہنے کے دوران تسبیح بیان کی، جب فرشتوں نے اُن کی تسبیح سنی، تو انہوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہمیں زمین کے دور دراز کے حصے میں، ایک کمزوری سی آواز آ رہی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ میرا بندہ یونس ہے، جس نے میری بات نہیں مانی، تو میں نے اسے مچھلی کے پیٹ میں سمندر میں ڈال دیا ہے، فرشتوں نے کہا: وہ تو ایک نیک آدمی تھے، جن کی طرف سے روزانہ تیری بارگاہ میں نیک عمل آیا کرتا تھا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جی ہاں! پھر فرشتوں نے اس موقع پر سیدنا یونس علیہ السلام کے لئے سفارش کی، تو اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا، تو اس نے انہیں ساحل پر ڈال دیا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اور وہ بیمار تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے بعض اصحاب کے حوالے سے نقل کی ہے، جن کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11302]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2245)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8227»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں