🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
275. 29 - 32 - سُورَةُ لُقْمَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ
سورت لقمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11264
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَمْسٌ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِلْمِ فِيمَا بَثَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كِتَابِ الْعِلْمِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”پانچ چیزیں ایسی ہیں، جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے (جن کا ذکر اس آیت میں ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور رحم میں جو کچھ ہے، وہ اس کے بارے میں جانتا ہے، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا؟ اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون کی سرزمین پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا خبر رکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے ”کتاب العلم“ میں، علم کو پھیلانے سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11264]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2249) اخرجه احمد فى المسند (353/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22477»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
276. 39 - 33 - سُورَةُ السَّجْدَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ
سورت سجدہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11265
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: (تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا) . قَالَ:" قِيَامُ الْعَبْدِ مِنَ اللَّيْلِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَشَهْرٌ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا (یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں، اور وہ خوف اور امید کے عالم میں، اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد بندے کا رات کے وقت قیام کرنا (یعنی نوافل ادا کرنا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11265]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (232/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21598»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11266
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ) الْآيَةَ كُنَّا نَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلُّونَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ إِلَى الْعِشَاءِ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ) . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“ تو ہم ایک محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب، مغرب کے بعد سے لے کر عشاء تک (نفل) نماز ادا کرتے رہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11266]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2250)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11267
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّهُ لَمَكْتُوبٌ فِي التَّوْرَاةِ لِلَّذِينِ تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، وَإِنَّهُ لَفِي الْقُرْآنِ (فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں تورات میں یہ بات مذکور ہے کہ وہ لوگ جن کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں ان کے لئے وہ چیزیں ہیں جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہیں کسی کان نے ان کے بارے میں سنا نہیں ہے اور کسی انسان کے دل میں ان کے بارے میں خیال نہیں بھی آیا ہو گا اور قرآن میں اس بارے میں یہ الفاظ ہیں: ”کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ اس کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک کے حوالے سے کیا کچھ پوشیدہ رکھا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11267]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9039)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
277. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم انہیں ضرور قریبی (یعنی دنیاوی) عذاب کا ذائقہ چکھائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11268
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ: (وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ) قَالَ: مَنْ يَبْقَى مِنْهُمْ أَوْ يَتُوبُ فَيَرْجِعُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم انہیں (آخرت کے) بڑے عذاب سے پہلے قریبی (یعنی دنیاوی) عذاب ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ لوگ رجوع کر لیں“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جو لوگ ان میں سے باقی رہ گئے ہیں یا پھر یہ ہے کہ وہ توبہ کر کے رجوع کر لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعد بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9038)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
278. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ہم مجرم لوگوں سے انتقام لینے والے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11269
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ فَقَدْ أَجْرَمَ: مَنِ اعْتَقَدَ لِوَاءً فِي غَيْرِ حَقٍّ، أَوْ عَقَّ وَالِدَيْهِ، أَوْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ فَقَدْ أَجْرَمَ، يَقُولُ اللَّهُ: (إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”تین کام ایسے ہیں کہ اگر کوئی شخص انہیں کرتا ہے تو وہ جرم کا مرتکب ہوتا ہے جو شخص ناحق طور پر جھنڈا باندھے یا اپنے والدین کی نافرمانی کرے یا وہ ظالم کے ساتھ چل کر جائے تو وہ جرم کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک ہم جرم کرنے والوں سے انتقام لینے والے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
279. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11270
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: (وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ) قَالَ:" جَعَلَ مُوسَى هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ"، وَفِي قَوْلِهِ: (فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ) قَالَ:" مِنْ لِقَاءِ مُوسَى رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا گیا تھا۔ اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اور تم اُس کے ملنے کے بارے میں شک کا شکار نہ ہونا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یعنی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے اپنے پروردگار سے ملاقات کرنے کے بارے میں (شک کا شکار نہ ہونا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11270]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12758)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12758، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 27»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
280. 29 - 34 - سُورَةُ الْأَحْزَابِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ
سورت احزاب کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11271
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ عَلَى قَوْمِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے ان کی قوم کے حوالے سے میثاق لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
281. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11272
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا) فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي مَنَاقِبِ أَهْلِ الْبَيْتِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا ہے کہ اے اہل بیت! وہ تم سے گندگی کو دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح سے پاک و صاف کر دے“۔ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا علی رضی الله عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق اہل بیت کے مناقب سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11272]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (375)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2673»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
282. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11273
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتِ النِّسَاءُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَالُهُ يَذْكُرُ الْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَذْكُرُ الْمُؤْمِنَاتِ؟ فَنَزَلَتْ (إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں خواتین نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا معاملہ ہے کہ مومن مردوں کا ذکر ہو جاتا ہے لیکن مومن خواتین کا ذکر نہیں ہوتا؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مرد اور مومن عورتیں۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12614)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں