الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
261. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یہ صرف پہلے لوگوں کے اخلاق (یا معمولات) ہیں“
حدیث نمبر: 11244
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ كُلُّ شَيْءٍ خَلَقُوهُ، يَقُولُ: كُلُّ شَيْءٍ اخْتَلَقُوهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ آیت پڑھتے تھے: ”یہ صرف پہلے لوگوں کے اخلاق (یا عادات) ہیں“۔ اور پھر یہ فرماتے تھے: ہر چیز انہوں نے خود ایجاد کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11244]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11244]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8676)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
262. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ“
حدیث نمبر: 11245
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ صَاحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ:" يَا آلَ عَبْدِ مَنَافٍ إِنِّي نَذِيرٌ". فَجَاءَتْهُ قُرَيْشٌ، فَحَذَّرَهُمْ وَأَنْذَرَهُمْ، قَالُوا: تَزْعُمُ أَنَّكَ نَبِيٌّ يُوحَى إِلَيْكَ، وَأَنَّ سُلَيْمَانَ سُخِّرَ لَهُ الرِّيحُ وَالْجِبَالُ، وَأَنَّ مُوسَى سُخِّرَ لَهُ الْبَحْرُ، وَأَنَّ عِيسَى كَانَ يُحْيِي الْمَوْتَى، فَادْعُ اللَّهُ أَنْ يُسَيِّرَ عَنَّا هَذِهِ الْجِبَالَ، وَيُفَجِّرَ لَنَا أَنْهَارًا فَنَتَّخِذَهَا مَحَارِثًا فَنَزْرَعُ وَنَأْكُلُ، وَإِلَّا فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يُحْيِيَ لَنَا مَوْتَانَا، وَإِلَّا فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يُصَيِّرَ هَذِهِ الصَّخْرَةَ الَّتِي تَحْتَكَ ذَهَبًا فَنَنْحِتُ مِنْهَا وَتُغْنِينَا عَنْ رِحْلَةِ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ، فَإِنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّكَ كَهَيْئَتِهِمْ. فَبَيْنَمَا نَحْنُ حَوْلَهُ إِذْ نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ أَعْطَانِي مَا سَأَلْتُمْ، وَلَوْ شِئْتُ لَكَانَ، وَلَكِنَّهُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ تَدْخُلُوا بَابَ الرَّحْمَةِ فَيُؤْمِنَ مُؤْمِنُكُمْ، وَبَيْنَ أَنْ يَكِلَكُمْ إِلَى مَا اخْتَرْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَتَضِلُّوا عَنْ بَابِ الرَّحْمَةِ وَلَا يُؤْمِنُ مُؤْمِنُكُمْ، فَاخْتَرْتُ بَابَ الرَّحْمَةِ فَيُؤْمِنُ مُؤْمِنُكُمْ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ إِنْ أَعْطَاكُمْ ذَلِكَ ثُمَّ كَفَرْتُمْ أَنَّهُ مُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ". فَنَزَلَتْ وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ حَتَّى قَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ، وَنَزَلَتْ وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى - الْآيَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عُمَرَ الْأَيْلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُمَا الْجُمْهُورُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ!“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبل ابوقبیس پر کھڑے ہو کر یہ کہا: اے آل عبدمناف! بے شک میں ڈرانے والا ہوں، قریش آپ کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلقین کی اور انہیں ڈرایا، تو ان لوگوں نے کہا: آپ کا یہ کہنا ہے کہ آپ نبی ہیں اور آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے، سیدنا سلیمان علیہ السلام کے لئے ہوا اور پہاڑوں کو مسخر کیا گیا تھا، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لئے سمندر کو مسخر کیا گیا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام، مردوں کو زندہ کر دیتے تھے، تو آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ ہمارے لئے ان پہاڑوں کو چلا دے اور ہمارے لئے نہریں بہا دے، تاکہ ہم کھیتی باڑی شروع کریں، ہم کھیتی باڑی کر کے کھایا پیا کریں گے، یا پھر یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ ہمارے مردوں کو ہمارے لئے زندہ کر دے، یا پھر یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ آپ کے نیچے جو چٹان موجود ہے، وہ سونے کی ہو جائے، تو ہم اس میں سے سونا نکال لیں گے اور پھر ہمیں سردی اور گرمی کے تجارتی قافلوں کی ضرورت نہیں رہے گی، اگر آپ کا یہ کہنا ہے کہ آپ بھی ان لوگوں کی طرح (نبی ہیں) اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی، جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے درست قدرت میں میری جان ہے، اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ چیز عطا کر دی ہے، جو تم کہتے ہو، اگر میں چاہوں تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن میرے پروردگار نے مجھے اس بات کے بارے میں اختیار دیا ہے کہ یا تو تم رحمت والے دروازے سے داخل ہو اور تمہارے مومن لوگ ایمان لے آئیں، یا پھر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس چیز کے حال پر چھوڑ دے، جسے تم نے اپنے لئے اختیار کیا ہے، ایسی صورت میں تم رحمت کے دروازے سے بھٹک جاؤ گے اور تمہارے مومن لوگ ایمان نہیں لائیں گے، تو میں نے رحمت والے دروازے کو اختیار کر لیا، تاکہ تمہارے مومن لوگ ایمان لے آئیں، اور پروردگار نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اگر وہ تمہیں یہ چیزیں عطا کر دے اور پھر تم کفر کرو، تو وہ تم لوگوں کو ایسا عذاب دے گا، جو تمام جہانوں میں کسی کو بھی نہیں دے گا“ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ہمیں نشانیاں بھیجنے سے، صرف اس بات نے روکا کہ پہلے لوگوں نے بھی ان (نشانیوں) کو جھٹلایا تھا“۔ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید تین آیات تلاوت کیں اور اس بارے میں یہ آیت بھی نازل ہوئی: ”اگر یہ قرآن ایسا ہو کہ اس کے ساتھ پہاڑ چلیں، یا اس کے ذریعے زمین کو چیر دیا جائے، یا اس کی وجہ سے مردوں کے ساتھ بات چیت ہونے لگے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبدالجبار بن عمر ایلی کے حوالے سے عبداللہ بن عطاء بن ابراہیم کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، جمہور نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11245]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبدالجبار بن عمر ایلی کے حوالے سے عبداللہ بن عطاء بن ابراہیم کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، جمہور نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11245]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (679)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3678، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5774، 6489»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11246
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي هَاشِمٍ فَأَجْلَسَهُمْ عَلَى الْبَابِ، وَجَمَعَ نِسَاءَهُ وَأَهْلَهُ فَأَجْلَسَهُمْ فِي الْبَيْتِ، ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" يَا بَنِي هَاشِمٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَأَوْسِعُوا فِي فِكَاكِ رِقَابِكُمْ، وَافْتَكُّوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنِّي لَا أُمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ وَيَا حَفْصَةُ بِنْتَ عُمَرَ وَيَا أُمَّ سَلَمَةَ وَيَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ وَيَا أُمَّ الزُّبَيْرِ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ، اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَأَوْسِعُوا فِي فِكَاكِ رِقَابِكُمْ، وَافْتَكُّوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَلَا أُغْنِي". فَبَكَتْ عَائِشَةُ وَقَالَتْ: أَيْ حِبِّي، هَلْ يَكُونُ ذَلِكَ يَوْمَ لَا تُغْنِي عَنَّا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا؟ قَالَ:" نَعَمْ، فِي ثَلَاثِ مَوَاطِنَ يَقُولُ اللَّهُ - تَعَالَى -: (وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ) فَعِنْدَ ذَلِكَ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَلَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، وَعِنْدَ النُّورِ مَنْ شَاءَ أَتَمَّ اللَّهُ لَهُ نُورَهُ وَمَنْ شَاءَ أَكَنَّهُ فِي الظُّلُمَاتِ يَغُمُّهُ فِيهَا، فَلَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَلَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، وَعِنْدَ الصِّرَاطِ مَنْ شَاءَ سَلَّمَهُ وَأَجَازَهُ وَمَنْ شَاءَ كَبْكَبَهُ فِي النَّارِ". قَالَتْ عَائِشَةُ: أَيْ حِبِّي، قَدْ عَلِمْتُ الْمَوَازِينَ هِيَ الْكِفَّتَانِ فَيُوضَعُ فِي هَذِهِ فَتُرَجَّحُ إِحْدَاهُمَا وَتَخِفُّ الْأُخْرَى، وَقَدْ عَلِمْنَا مَا النُّورُ وَمَا الظُّلْمَةُ، فَمَا الصِّرَاطُ؟ قَالَ:" طَرِيقٌ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ يَجُوزُ النَّاسُ عَلَيْهَا وَهُوَ مِثْلُ حَدِّ الْمُوسَى، وَالْمَلَائِكَةُ صَافَّةٌ يَمِينًا وَشِمَالًا يَخْطَفُونَهُمْ بِالْكَلَالِيبِ مِثْلَ شَوْكِ السَّعْدَانِ وَهُمْ يَقُولُونَ: رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ، وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ، فَمَنْ شَاءَ اللَّهُ سَلَّمَ وَمَنْ شَاءَ اللَّهُ كَبْكَبَهُ فِيهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ!“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم کو اکٹھا کیا، آپ نے ان کو دروازے کے باہر بٹھایا، آپ نے اپنے گھر کی خواتین کو اکٹھا کیا اور انہیں گھر کے اندر بٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو ہاشم! جہنم سے بچاؤ کے لئے اپنی ذات کا سودا کر لو، اور اپنی گردنوں کو چھٹروانے کے لئے گنجائش اختیار کرو، اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ذات کو آزاد کروا لو، کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، تمہارے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل بیت کی طرف متوجہ ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ بنت ابوبکر! اے حفصہ بنت عمر! اے ام سلمہ! اے فاطمہ بنت محمد! اے ام زبیر! جو اللہ کے رسول کی پھوپھی ہیں، تم لوگ جہنم سے بچنے کے لئے اپنے آپ کا سودا کر لو، اور اپنی گردنیں چھڑوانے کے لئے گنجائش اختیار کرو، اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ذات کو محفوظ کروا لو، کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، تمہارے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں اور تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، انہوں نے عرض کی: اے میرے محبوب! کیا وہ ایسا دن ہو گا کہ جب اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، کوئی چیز ہمارے کام نہیں آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تین مقامات پر ایسا ہو گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اور ہم قیامت کے دن، ترازو کو انصاف کے ساتھ رکھیں گے“۔ تو اس وقت، میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، تمہارے کسی کام نہیں آ سکوں گا، اور میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے حق میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوؤں گا اور دوسری چیز نور کے وقت، کہ جسے اللہ تعالیٰ چاہے گا اس کے نور کو مکمل کر دے گا اور جس کو چاہے گا اس کے نور کو تاریکیوں میں ڈال دے گا، جو اسے ڈھانپ لیں گی، تو میں، اس وقت اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوؤں گا، اور اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکوں گا اور پل صراط کے قریب، جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ چاہے گا، اُسے سلامتی سے گزار دے گا اور جس شخص کے بارے میں وہ چاہے گا اسے جہنم میں گرا دے گا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے میرے محبوب! میزان کے بارے میں تو مجھے پتہ ہے کہ اس کے دو پلڑے ہوں گے اور ان میں (نیکیاں اور برائیاں) رکھی جائیں گی اور ایک پلڑا بھاری ہو جائے گا اور دوسرا ہلکا ہو گا، اور نور کیا ہے؟ یہ بھی ہمیں پتہ ہے اور تاریکی کیا ہے؟ یہ بھی پتہ ہے، لیکن یہ پل کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جنت اور جہنم کے درمیان ایک راستہ ہے، جس پر سے لوگ گزریں گے اور وہ اُسترے کی دھار کی طرح تیز ہو گا فرشتوں نے اس کے دائیں اور بائیں طرف صفیں بنائی ہوئی ہوں گی اور وہ آنکٹروں کے ذریعے لوگوں کو پکڑیں گے، جو آنکڑے سعدان نامی پھول کے کانٹوں جیسے ہوں گے، اور لوگ یہ کہیں گے: اے ہمارے پرودگار! سلامتی عطا فرما! سلامتی عطا فرما! اُن لوگوں کے دل اُڑے ہوئے ہوں گے، تو جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ چاہے گا، وہ سلامت رہے گا اور جس شخص کے بارے میں، اللہ تعالیٰ چاہے گا، وہ شخص اُس میں گر جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11246]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11246]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7890)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7890»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
263. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تمہارا سجدہ کرنے والوں میں منتقل ہونا“
حدیث نمبر: 11247
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ قَالَ: مِنْ صُلْبِ نَبِيٍّ إِلَى صُلْبِ نَبِيٍّ حَتَّى صِرْتَ نَبِيًّا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تمہارا سجدہ کرنے والوں میں منتقل ہونا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نبی کی پشت سے، دوسرے نبی کی پشت کی طرف منتقل ہوتے رہے یہاں تک کہ آپ بھی نبی بن گئے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شبیب بن بشر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11247]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شبیب بن بشر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11247]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2242) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12021)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
264. 29 - 28 - سُورَةُ النَّمْلِ قَوْلُهُ تَعَالَى: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ .
سورت نمل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے“
حدیث نمبر: 11248
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَخْرُجْ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُعَلِّمَكَ آيَةً مِنْ سُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى أَحَدٍ قَبْلِي غَيْرَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ". فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَلَغَ أُسْكُفَّةَ الْبَابِ قَالَ:" بِأَيِّ شَيْءٍ تَسْتَفْتِحُ صَلَاتَكَ وَقِرَاءَتَكَ؟"، قُلْتُ: بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، قَالَ:" هِيَ هِيَ"، ثُمَّ أَخْرَجَ رِجْلَهُ الْأُخْرَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے مسجد سے نکلنے سے پہلے، میں تمہیں ایک سورت کی ایک آیت تعلیم دوں گا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نازل نہیں ہوئی، صرف حضرت سلیمان علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جانے لگے، یہاں تک کہ آپ دروازے کی چوکھٹ تک پہنچ گئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم اپنی نماز اور تلاوت کا آغاز کس کے ذریعے کرتے ہو؟ میں نے عرض کی: «بسم الله الرحمن الرحيم» کے ذریعے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ یہی ہے، وہ یہی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دوسرا پاؤں بھی باہر نکال لیا“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11248]
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11248]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 629»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
265. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو، جنہیں اس نے منتخب کیا“
حدیث نمبر: 11249
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى قَالَ: هُمْ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ اصْطَفَاهُمُ اللَّهُ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] . رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اس کے ان بندوں پر سلام ہو، جنہیں اس نے منتخب کیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے منتخب کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن زہیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11249]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن زہیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11249]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2243)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
266. 29 - 29 - سُورَةُ الْقَصَصِ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب موسیٰ نے متعین مدت پوری کر لی“
حدیث نمبر: 11250
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ: أَكْمَلَهُمَا وَأَتَمَّهُمَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْحَاكِمِ بْنِ أَبَانٍ وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جبرائیل سے دریافت کیا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو مدتوں میں سے کون سی مکمل کی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ جو زیادہ مکمل اور زیادہ پوری تھی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حاکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11250]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حاکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11250]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2245) أخرجه ابو يعلى فى المسند (2408)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11251
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ النُّدَّرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ:" أَبَرَّهُمَا وَأَوْفَاهُمَا". ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا أَرَادَ مُوسَى فِرَاقَ شُعَيْبٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ - أَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ تَسْأَلَ أَبَاهَا أَنْ يُعْطِيَهَا مِنْ غَنَمِهِ مَا يَعِيشُونَ بِهِ، فَأَعْطَاهَا مَا وَلَدَتْ غَنَمُهُ فِي ذَلِكَ الْعَامِ مِنْ قَالَبِ لَوْنٍ". قَالَ:" فَمَا مَرَّتْ شَاةٌ إِلَّا ضَرَبَ مُوسَى جَنْبَهَا بِعَصَاهُ فَوَلَدَتْ قَوَالِبَ أَلْوَانِهَا كُلِّهَا وَوَلَدَتْ ثِنْتَيْنِ وَثَلَاثِينَ، كُلُّ شَاةٍ لَيْسَ فِيهَا فَشُوشٌ وَلَا ضَبُوبٌ وَلَا كَمْشَةٌ تَفُوتُ الْكَفَّ وَلَا ثَعُولٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا افْتَتَحْتُمُ الشَّامَ فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ بَقَايَا مِنْهَا وَهِيَ السَّامِرِيَّةُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَلَمَّا وَرَدَتِ الْغَنَمُ الْحَوْضَ وَقَفَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِزَاءِ الْحَوْضِ فَلَمْ يَصْدُرْ مِنْهَا شَيْءٌ إِلَّا ضَرَبَ جَنْبَهَا، فَحَمَلَتْ فَنَتَجَتْ كُلُّهَا قَوَالِبَ لَوْنٍ وَاحِدٍ لَيْسَ فِيهَا فَشُوشٌ وَلَا ضَبُوبٌ وَلَا ثَعُولٌ وَلَا كَمْشَةٌ تَفُوتُ الْكَفَّ، فَإِنِ افْتَتَحْتُمُ الشَّامَ وَجَدْتُمْ بَقَايَا مِنْهَا فَاتَّخِذُوهَا وَهِيَ السَّامِرِيَّةُ". قَالَ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ: قَالَ: الْفَشُوشُ: الَّتِي يَنْفُشُ لَبَنُهَا عِنْدَ الْحَلْبِ، وَالضَّبُوبُ: الَّتِي يَضِبُّ ضَرْعُهَا عِنْدَ الْحَلْبِ، وَالْكَمْشَةُ: الَّتِي تَعْتَاصُ عِنْدَ الْحَلْبِ. وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو قسم کی مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ نیکی والی اور زیادہ پوری ہونے والی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے سیدنا شعیب علیہ السلام سے رخصت ہونے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے اپنی اہلیہ سے یہ کہا: کہ وہ اپنے والد سے یہ فرمائش کریں کہ ان کے والد اپنی بکریوں میں سے کچھ بکریاں دے دیں، جن کے ذریعے ان کی گزر بسر ہو سکے، تو سیدنا شعیب علیہ السلام نے اس خاتون کو یہ چیز عطا کی کہ اس سال ان کی بکریاں جن ایسی بکریوں کو جنم دیں گی جن کی رنگت (ان کی بکریوں کی ماؤں) سے مختلف ہو، وہ بکریاں انہیں مل جائیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو بھی بکری پاس سے گزرتی تھی سیدنا موسیٰ علیہ السلام، اس کے پہلو پر اپنا عصا مارتے تھے، تو وہ مختلف رنگ والی بکری کو جنم دیتی تھی، انہوں نے بتیس بچوں کو جنم دیا، ان میں سے کوئی بھی بکری ایسی نہیں تھی، جو فشوش، یا ضبوب، یا کمشہ، جو تھیلی کو فوت کر دے، یا ثعول ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم لوگ شام فتح کرو گے، تو وہاں تمہیں اُن بکریوں کی بقایا جات مل جائیں گی اور وہ سامریہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بکریاں حوض پر آئیں، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام حوض کے مقابل کھڑے ہو گئے اور ان میں سے جو بھی بکری وہاں سے واپس جاتی تھی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس کے پہلو پر مارتے تھے اور وہ حاملہ ہو جاتی تھی اور پھر ان تمام بکریوں نے ایسے بچوں کو جنم دیا جن کی رنگت ان کی ماؤں سے مختلف تھی، ان میں سے کوئی بھی بکری ایسی نہیں تھی، جو فشوش، یا ضبوب، یا ثعول ہو، یا کمشہ ہو، جو ہتھیلی کو فوت کر دے، جب تم لوگ شام فتح کرو گے، تو تمہیں ان کی بقایا جات مل جائیں گی، تم انہیں حاصل کرنا، وہ سامریہ ہیں“۔ یحیی بن بکیر کہتے ہیں: فشوش اس کو کہتے ہیں، جس کے تھن کا سوراخ بڑا ہو اور اس کا دودھ ٹپکتا رہے، ضبوب اس کو کہتے ہیں: جو دودھ دوہنے کے وقت اپنے تھن کو سکیڑ لے، کمشہ اس کو کہتے ہیں: جو دودھ دوہنے کے وقت دشوار کر دے۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11251]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بکریاں حوض پر آئیں، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام حوض کے مقابل کھڑے ہو گئے اور ان میں سے جو بھی بکری وہاں سے واپس جاتی تھی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس کے پہلو پر مارتے تھے اور وہ حاملہ ہو جاتی تھی اور پھر ان تمام بکریوں نے ایسے بچوں کو جنم دیا جن کی رنگت ان کی ماؤں سے مختلف تھی، ان میں سے کوئی بھی بکری ایسی نہیں تھی، جو فشوش، یا ضبوب، یا ثعول ہو، یا کمشہ ہو، جو ہتھیلی کو فوت کر دے، جب تم لوگ شام فتح کرو گے، تو تمہیں ان کی بقایا جات مل جائیں گی، تم انہیں حاصل کرنا، وہ سامریہ ہیں“۔ یحیی بن بکیر کہتے ہیں: فشوش اس کو کہتے ہیں، جس کے تھن کا سوراخ بڑا ہو اور اس کا دودھ ٹپکتا رہے، ضبوب اس کو کہتے ہیں: جو دودھ دوہنے کے وقت اپنے تھن کو سکیڑ لے، کمشہ اس کو کہتے ہیں: جو دودھ دوہنے کے وقت دشوار کر دے۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11251]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2246) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (134/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11252
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ:" أَوْفَاهُمَا وَأَبَرُّهُمَا". قَالَ:" وَإِنْ سُئِلْتَ أَيُّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ؟ فَقُلِ: الصُّغْرَى مِنْهُمَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَيَأْتِي فِي ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ هُوَ وَحَدِيثُ جَابِرٍ أَيْضًا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سیدنا موسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو قسم کی مدتوں میں سے کونسی مدت پوری تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ پوری ہونے والی اور زیادہ نیکی والی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم سے یہ سوال کیا جائے کہ دونوں خواتین میں سے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی شادی کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ تو تم یہ کہنا کہ جو اُن دونوں میں کم عمر تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے، امام طبرانی نے یہ روایت معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ سیدنا موسیٰ کلیم اللہ کے ذکر میں
یہ روایت آگے آئے گی اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ حدیث بھی انہوں نے ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11252]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے، امام طبرانی نے یہ روایت معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ سیدنا موسیٰ کلیم اللہ کے ذکر میں
یہ روایت آگے آئے گی اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ حدیث بھی انہوں نے ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (815) أخرجه البزار فى المسند (2244)، أخرجه مسند البزار برقم: 3964»
الحكم على الحديث:
ورواه الطبراني في الصغير والأوسط أطول من هذا وإسناده حسن.
267. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی، اس کے بعد، کہ ہم قوموں کو ہلاک کر چکے تھے“
حدیث نمبر: 11253
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَهْلَكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَوْمًا بِعَذَابٍ مِنَ السَّمَاءِ وَلَا مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعْدَ مُوسَى"، ثُمَّ قَرَأَ: وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا وَلَفْظُهُ" مَا أَهْلَكَ اللَّهُ قَوْمًا قَطُّ بِعَذَابٍ مِنَ السَّمَاءِ وَلَا مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعْدَ مَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ" يَعْنِي مَا مُسِخَتْ قَرْيَةٌ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آسمان، یا زمین سے نازل ہونے والے عذاب کے ذریعے کسی بھی قوم کو ہلاک نہیں کیا، مگر یہ کہ سیدنا موسی علیہ السلام کے بعد ایسا ہوا“۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی، اس کے بعد کہ ہم پہلی قوموں کو ہلاک کر چکے تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے موقوف اور مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”اس نے کسی قوم کو آسمان یا زمین سے آنے والے عذاب کے ذریعے ہلاک نہیں کیا، مگر یہ کہ تورات نازل ہونے کے بعد ایسا ہوا“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی بھی بستی کو مسخ نہیں کیا گیا۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11253]
یہ روایت امام بزار نے موقوف اور مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”اس نے کسی قوم کو آسمان یا زمین سے آنے والے عذاب کے ذریعے ہلاک نہیں کیا، مگر یہ کہ تورات نازل ہونے کے بعد ایسا ہوا“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی بھی بستی کو مسخ نہیں کیا گیا۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11253]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2247 و 2248)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح