🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11224
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ قَالَ: لَمَّا خَاضَ النَّاسُ فِي أَمْرِ عَائِشَةَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَائِشَةَ قَالَتْ: فَجِئْتُ وَأَنَا أَنْتَفِضُ مِنْ غَيْرِ حُمَّى، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ مَا يَقُولُ النَّاسُ؟"، فَقَالَتْ: لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْتَذِرُ مِنْ شَيْءٍ قَالُوهُ حَتَّى يَنْزِلَ عُذْرِي مِنَ السَّمَاءِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهَا خَمْسَ عَشْرَةَ آيَةً مِنْ سُورَةِ النُّورِ. ثُمَّ قَرَأَ الْحُكْمَ حَتَّى بَلَغَ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ قَالَ: فَالْخَبِيثَاتُ مِنَ النِّسَاءِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْخَبِيثُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ النِّسَاءِ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ النِّسَاءِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالطَّيِّبُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِنْ كَانَ سُلَيْمَانُ الْمُبْهَمُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيَّ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ.
حکم بن عتیبہ بیان کرتے ہیں: جب لوگوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے معاملے میں بات چیت شروع کی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام بھیجا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں آئی اور مجھے بخار نہیں تھا، لیکن میں اضطراب کا شکار تھی (یا کپکپا رہی تھی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عائشہ! لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، لوگ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کے حوالے سے میں کوئی عذر پیش نہیں کروں گی، جب تک آسمان سے میرے لاتعلق ہونے کا حکم نازل نہیں ہوتا، تو اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں سورت نور کی پندرہ آیات نازل کیں، پھر حکم نامی راوی نے یہ آیات تلاوت کیں، یہاں تک کہ وہ اس مقام پر پہنچے: ”خبیث عورتیں، خبیث مردوں کے لئے اور خبیث مرد، خبیث عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں، پاکیزہ مردوں کے لئے اور پاکیزہ مرد، پاکیزہ عورتوں کے لئے مخصوص ہیں“۔ حکم بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ خبیث عورتیں، خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد، خبیث عورتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ عورتیں، پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد، پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اگر تو سلیمان نامی راوی جو مبہم ہے، وہ سلیمان بن عبدالرحمن دمشقی ہے، تو بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11225
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أُولَئِكَ يَعْنِي الطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ [ يَعْنِي: مِمَّا يَقُولُ هَؤُلَاءِ الْقَاذِفُونَ الَّذِينَ قَذَفُوا عَائِشَةَ: هُمْ بَرَاءٌ مِنَ الْكَلَامِ السَّيِّءِ، ثُمَّ قَالَ ] لَهُمْ مَغْفِرَةٌ يَعْنِي لِذُنُوبِهِمْ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ يَعْنِي حَسَنًا فِي الْجَنَّةِ. فَلَمَّا نَزَلَ عُذْرُ عَائِشَةَ ضَمَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى نَفْسِهِ وَهِيَ مِنْ أَزْوَاجِهِ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ“ یعنی پاکیزہ مرد ”اس چیز سے لاتعلق ہیں جو وہ کہتے ہیں“ یعنی الزام لگانے والے لوگ جو کہتے ہیں، جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا، تو وہ پاکیزہ لوگ اس برے کلام سے لاتعلق ہیں، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ”ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ ان لوگوں کے گناہوں کی مغفرت ہے اور انہیں معزز رزق عطا کیا جائے گا یعنی جنت میں اچھائی عطا کی جائے گی جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لاتعلق ہونے کا حکم نازل ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ساتھ ملا لیا اور وہ جنت میں بھی آپ کی ازواج میں سے ایک ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11225]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11226
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ فَمَنْ كَانَ طَيِّبًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ خَبِيثٍ يَقُولُهُ بِمَغْفِرَةِ اللَّهِ لَهُ، وَمَنْ كَانَ خَبِيثًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ صَالِحٍ قَالَهُ يَرُدُّهُ اللَّهُ عَلَيْهِ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“ (مجاہد کہتے ہیں:) تو جو شخص پاکیزہ ہو گا وہ ہر خبیث بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت اسے نصیب ہو گی اور جو شخص خبیث ہو گا وہ ہر اچھی بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس کو لوٹا دے گا اور اُس سے اچھی بات قبول نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11227
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ وَذَلِكَ أَنَّهُمْ مَا قَالَ الْكَافِرُ مِنْ كَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ فَهِيَ لِلْمُؤْمِنِينَ، وَمَا قَالَ الْمُؤْمِنُ مِنْ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ فَهِيَ لِلْكَافِرِينَ، بَرِيءٌ كُلٌّ مِمَّا لَيْسَ لَهُ بِحَقٍّ مِنَ الْكَلَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ ضَعِيفٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“۔ مجاہد کہتے ہیں: اس کی وجہ یہ ہے کہ کافر جو پاکیزہ بات کہے گا وہ مومنین کے لئے مخصوص ہو گی اور مومن جو بری بات کہے گا وہ کافروں کے لئے مخصوص ہو گی اور ان میں سے ہر ایک اُس چیز سے لاتعلق شمار ہو گا جو کلام کے حوالے سے اس کا مخصوص حق نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی ایک اور ضعیف سند بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11228
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ: مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ مَغْفِرَةٌ لِذُنُوبِهِمْ وَهِيَ الْجَنَّةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قتادہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“ قتادہ کہتے ہیں: اس چیز کا تعلق قول اور عمل سے ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اور ان لوگوں کے لئے مغفرت اور معزز رزق ہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اور انہیں معزز رزق عطا کیا جائے گا، جو جنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11228]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11229
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ: هَاهُنَا بَرِئَتْ عَائِشَةُ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
عبدالرحمن بن زید بن اسلم، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس سے لاتعلق ہیں جو وہ (دوسرے لوگ) بیان کرتے ہیں“ عبدالرحمن کہتے ہیں: یہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا لاتعلق ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے اور معزز رزق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11229]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
250. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11230
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي قَوْلِهِ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ قَالَ: الزِّينَةُ السِّوَارُ وَالدُّمْلُجُ وَالْخَلْخَالُ وَالْقُرْطُ وَالْأُذُنُ وَالْقِلَادَةُ وَمَا ظَهَرَ مِنْهَا عَلَى الثِّيَابِ وَالْجِلْبِيبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ مُطَوِّلًا وَمُخْتَصِرًا وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: زینت سے مراد، کنگن، دملج (کنگن نما زیور) پازیب اور بالی، اذن (یعنی کان کا زیور) ہار اور اس کے علاوہ وہ چیز ہے، جو کپڑوں اور چادر سے ظاہر ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اسے طویل اور مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ان دو میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9115 و 9116 و 9117)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
251. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11231
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ جَارِيَةٌ تَزْنِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا حُرِّمَ الزِّنَا [ قَالَ: أَلَا تَزَنِينَ ] قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ لَا أَزْنِي أَبَدًا. فَنَزَلَتْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابی کی ایک کنیز تھی، جو زمانہ جاہلیت میں زنا کیا کرتی تھی، جب زنا کو حرام قرار دے دیا گیا، تو عبداللہ نے اس سے کہا: تم زنا کیوں نہیں کرتی ہو؟ اس نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم اب میں کبھی زنا نہیں کروں گی تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11231]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2239) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11747)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11232
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ جَارِيَةٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ يُقَالُ لَهَا مُعَاذَةُ يُكْرِهُهَا عَلَى الزِّنَا، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ نَزَلَتْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِلَى قَوْلِهِ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابی کی ایک کنیز تھی جس کا نام ”معاذہ“ تھا، عبداللہ بن ابی اسے زنا کرنے پر مجبور کرتا تھا، جب اسلام آ گیا، تو یہ حکم نازل ہوا: ”تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ ان کے مجبور ہونے کے بعد، مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11232]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2240)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
252. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”طاق کی مانند ہے جس میں چراغ موجود ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11233
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ قَالَ: جَوْفُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، الزُّجَاجَةُ قَلْبُهُ، وَالْمِصْبَاحُ النُّورُ الَّذِي فِي قَلْبِهِ تُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ الشَّجَرَةُ إِبْرَاهِيمُ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ لَا يَهُودِيَّةٍ وَلَا نَصْرَانِيَّةٍ، [ ثُمَّ قَرَأَ" مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا" ] وَلَكِنْ كَانَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”طاق کی مانند ہے، جس میں چراغ موجود ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک ہے، اور شیشے سے مراد، آپ کا قلب مبارک ہے اور چراغ سے مراد، وہ نور ہے، جو آپ کے قلب مبارک میں موجود ہے۔ ”اسے مبارک درخت سے جلایا گیا ہے“ یہاں درخت سے مراد، سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ ”جو زیتون کا ہے، نہ مشرقی ہے، نہ مغربی ہے“ یعنی نہ یہودی ہے، نہ عیسائی ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”ابراہیم یہودی، یا عیسائی نہیں تھا، بلکہ وہ راہ راست پر چلنے والا مسلمان تھا اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وازع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1864) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13226)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں