🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
202. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور آخرت، درجات کے اعتبار سے بڑی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11124
عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُرِيدُ أَنْ يَرْتَفِعَ فِي الدُّنْيَا دَرَجَةً فَارْتَفَعَ إِلَّا وَضَعَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْآخِرَةِ أَكْثَرَ مِنْهَا"، ثُمَّ قَرَأَ: وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَّاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ یہ ارادہ کرتا ہے کہ دنیا میں اس کا ایک درجہ بلند ہو اور پھر اس کا درجہ بلند ہو جائے تو اللہ تعالیٰ آخرت میں اس سے زیادہ بڑا درجہ کم کر دیتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور آخرت درجات کے اعتبار سے بھی بڑی ہے، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بڑی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11124]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6101)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
203. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم رشتے دار کو اس کا حق دو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11125
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَأَعْطَاهَا فَدَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم رشتے دار کو اس کا حق دو“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو بلوایا اور انہیں فدک عطا کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11125]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1075 و 1409)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
204. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم فضول خرچی نہ کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11126
عَنْ أَبِي الْعُبَيْدَيْنِ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا، قَالَ: هُوَ النَّفَقَةُ فِي غَيْرِ حَقٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم فضول خرچی نہ کرو“۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد ناحق طور پر خرچ کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11126]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9009)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
205. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب تم قرآن میں صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11127
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا قَالَ: الشَّيَاطِينُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ. قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صُوَيْلِحٌ وَضَعَّفَهُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب تم قرآن میں صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو، تو وہ متنفر ہو کر پیٹھ پھیر کر مڑ جاتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی شیاطین ایسا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسیب ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کم درجہ کا صالح ہے۔ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: اس نے روایات حاصل کرنا حلال نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12802)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
206. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہمیں نشانیاں بھیجنے سے صرف اس بات نے منع کیا ہے کہ پہلے والوں نے بھی ان (نشانیوں) کی تکذیب کی تھی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11128
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحِجْرِ قَالَ:" لَا تَسْأَلُوا الْآيَاتِ فَقَدْ سَأَلَهَا قَوْمُ صَالِحٍ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا [ فَكَانَتْ تَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمًا، وَيَشْرَبُونَ لَبَنَهَا يَوْمًا، فَعَقَرُوهَا ] ، فَأَخَذَتْهُمْ صَيْحَةٌ أَهَمَدَ اللَّهُ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ". قِيلَ: مَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَبُو رِغَالٍ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ أَصَابَهُ مَا أَصَابَ قَوْمَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْهُ، وَتَقَدَّمَ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجر کے مقام سے گزرے تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ نشانیوں کے بارے میں فرمائش نہ کرو کیونکہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم نے نشانیاں مانگی تھیں تو وہ اونٹنی اس راستے سے یہاں آتی تھی ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے کیونکہ وہ ایک مخصوص دن میں ان کا پانی پیتی تھی اور وہ لوگ ایک مخصوص دن میں اس کا دودھ پیا کرتے تھے، تو ان لوگوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے تو ان لوگوں کو ایک زبردست آواز نے اپنی گرفت میں لیا آسمان کے نیچے ان میں سے جتنے بھی لوگ موجود تھے ان سب کو اللہ تعالیٰ نے ختم کر دیا صرف ایک شخص بچا جو اللہ کے حرم میں موجود تھا عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اور غال تھا اور جب وہ حرم کی حدود سے باہر نکلا تو اسے بھی وہی چیز لاحق ہو گئی، جو اس کی قوم کو لاحق ہوئی تھی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے جو اس سے پہلے سورت ہود سے متعلق باب میں گزر چکی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11128]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (296/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11129
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ أَهْلُ مَكَّةَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَجْعَلَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا، وَأَنْ يُنَحِّيَ الْجِبَالَ عَنْهُمْ فَيَزْدَرِعُوا، فَقِيلَ لَهُ: إِنْ شِئْتَ أَنْ نَسْتَأْنِيَ بِهِمْ، وَإِنْ شِئْتَ نُؤْتِيهِمُ الَّذِي سَأَلُوا، فَإِنْ كَفَرُوا هَلَكُوا كَمَا أَهْلَكْتُ مَنْ قَبْلَهُمْ؟ قَالَ:" بَلْ أَسْتَأْنِي بِهِمْ". وَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - هَذِهِ الْآيَةَ وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اہل مکہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمائش کی کہ آپ ان کے لئے صفا پہاڑ کو سونے کا بنا دیں اور پہاڑوں کو ان سے ہٹا دیں تاکہ وہ لوگ کھیتی باڑی کر سکیں، آپ سے کہا: گیا: اگر آپ چاہیں تو ہم انہیں مہلت دے دیتے ہیں، اور اگر آپ چاہیں تو ہم انہیں وہ چیز دے دیتے ہیں جو انہوں نے فرمائش کی ہے لیکن اگر پھر انہوں نے کفر کیا تو پھر یہ اسی طرح ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ میں ان کو مہلت دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور ہمیں آیات بھیجنے سے صرف اس چیز نے منع کیا کہ پہلے لوگوں نے بھی ان (نشانیوں) کو جھٹلایا تھا اور ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی عطا کی تھی جو کھلی نشانی تھی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11129]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2225)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2329»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11130
وَفِي رِوَايَةٍ: فَدَعَا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا، فَمَنْ كَفَرَ مِنْهُمْ بَعْدَ ذَلِكَ عَذَّبْتُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَهُمْ بَابَ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ؟ قَالَ:" بَلْ بَابُ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ". وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِي أَحَدِ طُرُقِهِ عِمْرَانُ بْنُ الْحَكَمِ، وَهُوَ وَهْمٌ، وَفِي بَعْضِهَا عِمْرَانُ أَبُو الْحَكَمِ، وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ وَهُوَ الصَّحِيحُ وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور اس نے آپ سے یہ فرمایا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو صبح ان لوگوں کے لئے صفا پہاڑ سونے کا ہو گا، لیکن اس کے بعد ان لوگوں میں سے جس نے کفر کیا میں اسے ایسا عذاب دوں گا کہ ویسا عذاب میں نے تمام جہانوں میں کسی کو نہیں دیا ہو گا اور اگر آپ چاہیں تو میں ان کے لئے توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دیتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی: بلکہ میں توبہ اور رحمت کے دروازے (کو اختیار کرتا ہوں)۔ دونوں روایتوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ اس کے طرق میں سے ایک میں ایک راوی عمران بن حکم ہے یہ وہم ہے بعض حضرات نے اس کا نام عمران ابوحکم بیان کیا ہے یہ حارث کا بیٹا ہے، اور یہی صحیح ہے، اور یہ صحیح کے رجال میں سے ہے
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11130]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2226)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
207. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور رات کے کسی حصے میں تہجد پڑھو یہ تمہارے لیے اضافی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11131
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: نَافِلَةً لَكَ قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ النَّافِلَةُ خَاصَّةً لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تمہارے لئے اضافی ہے“۔ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص طور پر اضافی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11131]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7561) أخرجه احمد فى المسند (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21707»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11132
وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلْتُ أَبَا أُمَامَةَ عَنِ النَّافِلَةِ، قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَافِلَةً، وَلَكُمْ فَضِيلَةً. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا شَهْرٌ وَفِي الْآخَرِ أَبُو غَالِبٍ، وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے اضافی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اضافی تھی اور تمہارے لئے یہ فضیلت کا باعث ہے (یعنی مستحب ہے)۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی شہر ہے، اور دوسری سند میں ایک راوی ابوغالب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، اور ان دونوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11132]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (255/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
208. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11133
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دُلُوكُ الشَّمْسِ: زَوَالُهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَعْرُوفُ بِسَنْدَلٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سورج کے دلوک سے مراد اس کا ڈھل جانا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیس ہے جو سندل کے نام سے معروف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11133]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2227)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں