🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11927
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَعْجَبُوا لِعَمَلِ عَامِلٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَا يُخْتَمُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی عمل کرنے والے کے عمل پر حیران نہ ہوؤ! جب تک تم اس بات کا جائزہ نہیں لیتے کہ اس کا خاتمہ کس چیز پر ہوا ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8025)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8025»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11928
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ بِخَيْبَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] قَالَ لِرَجُلٍ مِمَّنْ مَعَهُ:" إِنَّ هَذَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ" فَلَمَّا حَضَرَ الْقِتَالُ قَاتَلَ الرَّجُلُ أَشَدَّ الْقِتَالِ حَتَّى كَثُرَتْ بِهِ الْجِرَاحُ، فَأَتَاهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ الَّذِي ذَكَرْتَ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَقَدْ قَاتَلَ وَاللَّهِ أَشَدَّ الْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكَثُرَتْ بِهِ الْجِرَاحُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَكَادَ بَعْضُ النَّاسِ أَنْ يَرْتَابَ، فَبَيْنَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ وَجَدَ الرَّجُلُ أَلَمَ الْجِرَاحِ فَأَهْوَى يَدَهُ إِلَى كِنَانَتِهِ فَانْتَزَعَ مِنْهَا سَهْمًا فَانْتَحَرَ بِهِ، فَاشْتَدَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ صَدَقَ اللَّهُ قَوْلَكَ، فَقَدْ نَحَرَ فُلَانٌ نَفْسَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن عبدالله بن كعب بن مالک بیان کرتے ہیں: انہیں ایک ایسے شخص نے یہ بات بتائی ہے کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خبیر میں شریک ہوئے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ موجود افراد میں سے ایک شخص کے بارے میں یہ فرمایا: یہ جہنمی ہے، جب لڑائی کا موقع آیا، تو اس شخص نے بھرپور لڑائی کی، یہاں تک کہ اسے بہت سے زخم لاحق ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے اس شخص کو ملاحظہ فرمایا؟ جس کے بارے میں آپ نے یہ ذکر کیا تھا کہ وہ جہنمی ہے، اللہ کی قسم! اس نے تو اللہ کی راہ میں بھرپور لڑائی کی ہے اور اس کو کئی زخم لاحق ہوئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جہنمی ہی ہے، لوگوں میں سے کچھ کو اس بارے میں شک ہوا، اسی دوران اس شخص نے زخم کی تکلیف محسوس کی، تو اپنا ہاتھ ترکش کی طرف بڑھایا، اس میں سے ایک تیر نکالا اور اس کے ذریعے خودکشی کر لی، تو مسلمانوں میں سے ایک شخص دوڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کے فرمان کو سچ ظاہر کر دیا ہے، فلاں شخص نے خودکشی کر لی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11928]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (135/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16767»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ عَلَامَةِ خَاتِمَةِ الْخَيْرِ .
خاتمہ بالخیر کی علامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11929
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، قِيلَ: وَمَا اسْتَعْمَلَهُ؟ قَالَ:" يُفْتَحُ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ مَنْ حَوْلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کی موت سے پہلے اس سے کام لیتا ہے، عرض کی گئی: وہ اس سے کیا کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اُس کے لئے نیک عمل کو کھول دیتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اردگرد کے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2155) اخرجه احمد فى المسند (224/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11930
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا اسْتَعْمَلَهُ؟ قَالَ:" يَهْدِيهِ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى الْعَمَلِ الصَّالِحِ قَبْلَ مَوْتِهِ ثُمَّ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس کی موت سے پہلے اس سے کام لیتا ہے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: وہ اس سے کیسے کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نیک عمل کی طرف اُس کی رہنمائی کرتا ہے جو اس کی موت سے پہلے ہوتی ہے اور پھر اسی حالت میں، اس کی جان قبض کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جس نے سماع کی تصریح کی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11930]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (135/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11931
وَعَنْ أَبِي عِنَبَةَ قَالَ شُرَيْحُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَلَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَّلَهُ". قِيلَ: وَمَا عَسَّلَهُ؟ قَالَ:" يَفْتَحُ لَهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ مَوْتِهِ ثُمَّ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فِي الْمُسْنَدِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوعنبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا شریح بن نعمان رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اسے شہد والا کرتا ہے، عرض کی گئی: اس کو شہد والا کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اس کے لئے نیک عمل کو کھول دیتا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جس نے ”مسند“ میں سماع کی صراحت کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11931]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (200/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17330، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 342، 343»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11932
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا طَهَّرَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طَهُورُ الْعَبْدِ؟ قَالَ:" عَمَلٌ صَالِحٌ يُلْهِمُهُ إِيَّاهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَفِي بَعْضِهَا" عَسَلَهُ" بَدَلَ" طَهَّرَهُ"، وَفِي إِحْدَى طُرُقِهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کی موت سے پہلے اسے پاک کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: بندے کے پاک ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اسے نیک عمل، الہام کرتا ہے، یہاں تک کہ اس (نیک عمل) پر اس (شخص کی روح کو) قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جس کی بعض روایات میں لفظ ”طہرہ“ کی جگہ لفظ ”عسلہ“ ہے، اور اس کے ایک طریق میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، جس نے سماع کی صراحت کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7900 و 7725 و 7522)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11933
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا غَسَلَهُ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ غَسَلَهُ؟ قَالَ:" يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ مَوْتِهِ فَيَقْبِضُهُ عَلَيْهِ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يُونُسَ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اسے دھو دیتا ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اُسے کیسے دھوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اُسے نیک عمل کی توفیق دیتا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یونس بن عثمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11933]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11934
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ"، ثُمَّ صَمَتَ، فَقَالُوا: فِي مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَسْتَعْمِلُهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس سے کام لیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس قسم کا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُس (بندے) کے مرنے سے پہلے اُس سے نیک عمل کرواتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد أحمد بن محمد بن نافع کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1962) اخرجه احمد في المسند (106/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11804، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1297، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11935
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَسْنَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي، فَقَالَ:" مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَتِّيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ”لا الہ الا اللہ“ پڑھ لے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے، اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوئی چیز صدقہ کرے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عثمان بن مسلم بتی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11935]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22813، وأخرجه مسند البزار برقم: 2919»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ تَبْلُغْهُ الدَّعْوَةُ مِمَّنْ مَاتَ فِي فَتْرَةٍ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جس شخص تم دعوت نہ پہنچی ہو، یعنی جس کا انتقال زمانہ فترت میں ہو گیا ہو یا اس کے علاوہ (کوئی اور وجہ) ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11936
عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةٌ يَحْتَجُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ أَصَمُّ لَا يَسْمَعُ شَيْئًا، وَرَجُلٌ أَحْمَقُ، وَرَجُلٌ هَرِمٌ، وَرَجُلٌ مَاتَ فِي فَتْرَةٍ، فَأَمَّا الْأَصَمُّ فَيَقُولُ: لَقَدْ جَاءَ الْإِسْلَامُ وَمَا أَسْمَعُ شَيْئًا، وَأَمَّا الْأَحْمَقُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ لَقَدْ جَاءَ الْإِسْلَامُ وَالصِّبْيَانُ يَخْذِفُونِي بِالْبَعْرِ، وَأَمَّا الْهَرِمُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ لَقَدْ جَاءَ الْإِسْلَامُ وَمَا أَعْقِلُ شَيْئًا، وَأَمَّا الَّذِي مَاتَ فِي فَتْرَةٍ فَيَقُولُ: مَا أَتَانِي لَكَ رَسُولٌ فَيَأْخُذُ مَوَاثِيقَهُمْ لَيُطِيعُنَّهُ، فَيُرْسِلُ عَلَيْهِمْ أَنِ ادْخُلُوا النَّارَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ دَخَلُوهَا كَانَتْ عَلَيْهِمْ بَرْدًا وَسَلَامًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُعْرَضُ عَلَى اللَّهِ الْأَصَمُّ الَّذِي لَا يَسْمَعُ شَيْئًا وَالْأَحْمَقُ وَالْهَرِمُ وَرَجُلٌ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَذَكَرَ بَعْدَهُ إِسْنَادًا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ:" فَمَنْ دَخَلَهَا كَانَتْ عَلَيْهِ بَرْدًا وَسَلَامًا، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْهَا يُسْحَبُ إِلَيْهَا"، هَذَا لَفْظُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ فِي طَرِيقِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ فِيهِمَا.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار قسم کے لوگ، قیامت کے دن دلیل پیش کریں گے، ایک وہ بہرا شخص، جو کوئی چیز نہ سنتا ہو، ایک وہ شخص جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہو، ایک انتہائی بوڑھا شخص، ایک وہ شخص جو زمانہ فترت میں فوت ہو گیا ہو، جہاں تک بہرے شخص کا تعلق ہے، تو وہ یہ کہے گا: اسلام آ گیا تھا، لیکن میں تو کوئی چیز سنتا ہی نہیں تھا، جہاں تک ذہنی توازن کی خرابی والے شخص کا تعلق ہے، تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اسلام جب آیا تھا، تو بچے مجھے مینگنیاں مارا کرتے تھے، جہاں تک انتہائی بوڑھے شخص کا تعلق ہے، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! جب اسلام آیا تھا، تو مجھے کسی چیز کی سمجھ بوجھ ہی نہیں رہی تھی، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے جو زمانہ فترت میں فوت ہو گیا تھا، تو وہ کہے گا: میرے پاس تیرا رسول نہیں آیا، پھر اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے عہد لے گا کہ وہ اس کی ضرور اطاعت کریں گے، پھر اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو حکم دے گا کہ تم لوگ جہنم میں داخل ہو جاؤ!“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر وہ لوگ جہنم میں داخل ہو جائیں، تو وہ اُن کے لئے ٹھنڈک والی اور سلامتی والی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے سامنے وہ بہرا شخص آئے گا، جو کوئی چیز نہ سنتا ہو اور پاگل آئے گا اور انتہائی بوڑھا آئے گا اور وہ شخص آئے گا، جو زمانہ فترت میں مر گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کے بعد انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک اس کی ایک اور سند نقل کی ہے اور دونوں کے بارے میں یہ کہا: ہے کہ اس کی مانند روایت منقول ہے، تاہم انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”جو شخص اس (جہنم) میں داخل ہو جائے گا، تو وہ اُس کے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو گی، اور جو شخص اس میں داخل نہیں ہو گا، اسے گھسیٹ کر اس کی طرف لے جایا جائے گا۔“ روایت کے یہ الفاظ امام أحمد کے نقل کردہ ہیں اور سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ان دونوں کے بارے میں امام بزار کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11936]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2174) اخرجه احمد فى المسند (24/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15866، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7357، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 841»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں