🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَطْفَالِ .
بچوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11947
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، لیکن اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11948
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَنُقِلَ عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ أَنَّهُ وَثَّقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے اور اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے، یحیی القطان سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11948]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2167)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11949
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفُهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ وَغَيْرِهِ فِي النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ فِي الْجِهَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بچہ فطرت پیدا ہوتا ہے، اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کی ممانعت کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11949]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2167)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں کے بچوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11950
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَعْلَمُ - مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ يَشُكُّ - قَالَ:" ذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ فِي الْجَنَّةِ يَكْفُلُهُمْ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ الْمَدِينِيُّ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: ”مسلمانوں کے بچے جنت میں ہوں گے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اُن کے کفیل ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11950]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (326/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8125، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3451، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7446»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11951
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون جنت میں ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نبی جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے انہیں ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (838)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20062، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 838»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون جنت میں جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نبی جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن معاویہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11952]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2168) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12468)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11953
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ" وَذَكَرَ ثَالِثًا فَذَهَبَ عَنِّي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ مُخْتَارٍ، تَكَلَّمَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ وَطَاعَةِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی۔“ راوی نے ایک اور بات بھی ذکر کی تھی، لیکن وہ اگلے راوی کو بھول گئی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مختار بن مختار ہے، جس کے بارے میں ازدی نے کلام کیا ہے اور ایک راوی ابن اسحاق ہے جو مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو شوہر کے حق اور عورت کے شوہر کی اطاعت کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11953]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2169)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ .
مشرکین کی اولاد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11954
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَلْتُ رَبِّي عَنِ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ فَأَعْطَانِيهِمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَفْظُهَا" سَأَلْتُ اللَّهَ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ فَأَعْطَانِيهِمْ". وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ اللَّاهِينَ فِي بَابِ الْأَطْفَالِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں یہ دعا کی کہ وہ انہیں عذاب نہیں دے گا، تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن متوکل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”میں نے اللہ تعالیٰ سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں دعا کی، تو اللہ تعالیٰ نے وہ چیز مجھے عطا کر دی۔“ اس سے پہلے بچوں سے متعلق باب میں لفظ ”لا ہین“ کی وضاحت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11954]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4102 و 4101 و 3570 و 3636)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11955
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ:" هُمْ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے، جسے یحیی القطان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11955]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2172) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6993)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6993»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11956
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَطْفَالُ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا:" أَطْفَالُ الْمُشْرِكِينَ"، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ: رَجُلُ صِدْقٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچے اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مشرکین کے بچے۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس کے بارے میں یحیی بن معین نے کہا: ہے: یہ سچا آدمی ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11956]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2171 و 2170) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4090)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2996، 5351»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں