🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ تَبْلُغْهُ الدَّعْوَةُ مِمَّنْ مَاتَ فِي فَتْرَةٍ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جس شخص تم دعوت نہ پہنچی ہو، یعنی جس کا انتقال زمانہ فترت میں ہو گیا ہو یا اس کے علاوہ (کوئی اور وجہ) ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11937
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُؤْتَى بِأَرْبَعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: بِالْمَوْلُودِ، وَبِالْمَعْتُوهِ، وَبِمَنْ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ، وَبِالشَّيْخِ الْفَانِي، كُلُّهُمْ يَتَكَلَّمُ بِحُجَّتِهِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِعُنُقٍ مِنَ النَّارِ: ابْرُزْ فَيَقُولُ لَهُمْ: إِنِّي كُنْتُ أَبْعَثُ إِلَى عِبَادِي رُسُلًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَإِنِّي رَسُولُ نَفْسِي إِلَيْكُمْ، ادْخُلُوا هَذِهِ، فَيَقُولُ مَنْ كُتِبَ عَلَيْهِ الشَّقَاءُ: يَا رَبِّ أَيْنَ نَدْخُلُهَا وَمِنْهَا كُنَّا نَفِرُّ؟" قَالَ:" وَمَنْ كُتِبَ عَلَيْهِ السَّعَادَةُ يَمْضِي فَيَقْتَحِمُ فِيهَا مُسْرِعًا" قَالَ:" فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنْتُمْ لِرُسُلِي أَشَدُّ تَكْذِيبًا وَمَعْصِيَةً، فَيُدْخِلُ هَؤُلَاءِ الْجَنَّةَ وَهَؤُلَاءِ النَّارَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن چار قسم کے لوگوں کو لایا جائے گا، کمسنی میں فوت ہونے والے بچے کو، پاگل کو، اس شخص کو جو زمانہ فترت میں مر گیا تھا، اور انتہائی بوڑھے شخص کو، اُن میں سے ہر ایک اپنی دلیل پیش کرے گا، تو پروردگار جہنم کے ٹکڑے سے فرمائے گا کہ تم ظاہر ہو جاؤ، پھر وہ ان لوگوں سے فرمائے گا: میں نے اپنے بندوں کی طرف رسول بھیجے، جو ان لوگوں میں سے ہی تھے، لیکن تم لوگوں کے بارے میں، میں اپنے آپ کو ہی رسول بناتا ہوں، تم اس (جہنم) میں داخل ہو جاؤ! تو جس شخص کے نصیب میں بدنصیبی ہو گی، وہ عرض کرے گا: اے ہمارے پروردگار! ہم اس میں کیسے داخل ہوں؟ جب کہ ہم اسی سے تو بھاگ رہے ہیں، اور جس شخص کے نصیب میں خوش نصیبی ہو گی، وہ جائے گا اور اس میں تیزی سے داخل ہو جائے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم لوگوں نے میرے رسول کی تو اس سے زیادہ شدت سے تکذیب کرنی تھی اور نافرمانی کرنی تھی، پھر وہ ان (فرمانبردار) لوگوں کو جنت میں داخل کر دے گا اور ان (نافرمان) لوگوں کو جہنم میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11937]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2177) أخرجه ابو يعلى فى المسند (4224)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11938
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ - قَالَ:" يُؤْتَى بِالْهَالِكِ فِي الْفَتْرَةِ، وَالْمَعْتُوهِ، وَالْمَوْلُودِ، فَيَقُولُ الْهَالِكُ فِي الْفَتْرَةِ: لَمْ يَأْتِنِي كِتَابٌ وَلَا رَسُولٌ، وَيَقُولُ الْمَعْتُوهُ: أَيْ رَبِّ لَمْ تَجْعَلْ لِي عَقْلًا أَعْقِلُ بِهِ خَيْرًا وَلَا شَرًّا، وَيَقُولُ الْمَوْلُودُ: لَمْ أُدْرِكِ الْعَمَلَ"، قَالَ:" فَيُرْفَعُ لَهُمْ نَارٌ، فَيُقَالُ لَهُمْ: رُدُّوهَا - أَوْ قَالَ: ادْخُلُوهَا - فَيَدْخُلُهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ سَعِيدًا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ"، قَالَ:" وَيُمْسِكُ عَنْهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ شَقِيًّا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ، فَيَقُولُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِيَّايَ عَصَيْتُمْ، فَكَيْفَ بِرُسُلِي بِالْغَيْبِ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زمانہ فترت میں فوت ہونے والے شخص کو، پاگل شخص کو، کمسنی میں فوت ہو جانے والے شخص کو لایا جائے گا، زمانہ فترت میں فوت ہونے والا شخص کہے گا: میرے پاس نہ تو کوئی کتاب آئی اور نہ ہی رسول آیا، پاگل شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے میرے لئے عقل ہی نہیں بنائی کہ میں اس کے ذریعے بھلائی یا برائی کو سمجھ سکتا، کمسنی میں فوت ہونے والا (بچہ) کہے گا: مجھے عمل کا زمانہ ہی نہیں ملا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ان لوگوں کے سامنے جہنم آئے گی، تو ان سے کہا: جائے گا: تم اس میں داخل ہو جاؤ! تو جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہو گی کہ اگر اسے عمل کا موقع ملتا، تو وہ سعادت مند ہوتا، تو وہ شخص اس میں داخل ہو جائے گا اور جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ تھا کہ وہ بدنصیب ہو گا، اگر اسے عمل کا موقع ملا ہوتا، تو وہ شخص اس میں داخل ہونے سے رک جائے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم لوگ میری نافرمانی کر رہے ہو، تو غیب کے عالم میں میرے رسولوں کے ساتھ تم نے کیا کرنا تھا؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11938]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2176)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11939
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُؤْتَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْمَمْسُوخِ عَقْلًا، وَبِالْهَالِكِ فِي الْفَتْرَةِ، وَبِالْهَالِكِ صَغِيرًا، فَيَقُولُ الْمَمْسُوخُ عَقْلًا: يَا رَبِّ لَوْ آتَيْتَنِي عَقْلًا مَا كَانَ مَنْ آتَيْتَهُ عَقْلًا بِأَسْعَدَ بِعَقْلِهِ مِنِّي، وَيَقُولُ الْهَالِكُ فِي الْفَتْرَةِ: يَا رَبِّ لَوْ أَتَانِي مِنْكَ عَهْدٌ مَا كَانَ مَنْ أَتَاهُ مِنْكَ عَهْدٌ بِأَسْعَدَ بِعَهْدِهِ مِنِّي، وَيَقُولُ الْهَالِكُ صَغِيرًا: لَوْ آتَيْتَنِي عُمُرًا مَا كَانَ مَنْ آتَيْتَهُ عُمُرًا بِأَسْعَدَ مِنْ عُمُرِهِ مِنِّي، فَيَقُولُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِنِّي آمُرُكُمْ بِأَمْرٍ فَتُطِيعُونِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ وَعِزَّتِكَ، فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَادْخُلُوا النَّارَ، فَلَوْ دَخَلُوهَا مَا ضَرَّتْهُمْ، فَيَخْرُجُ عَلَيْهِمْ قَوَابِسُ يَظُنُّونَ أَنَّهَا قَدْ أَهْلَكَتْ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ فَيَرْجِعُونَ سِرَاعًا فَيَقُولُونَ: خَرَجْنَا يَا رَبِّ نُرِيدُ دُخُولَهَا، فَخَرَجَتْ عَلَيْنَا قَوَابِسُ ظَنَنَّا أَنَّهَا قَدْ أَهْلَكَتْ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ، فَيَأْمُرُهُمُ الثَّانِيَةَ فَيَرْجِعُونَ كَذَلِكَ يَقُولُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: قَبْلَ أَنْ تُخْلَقُوا عَلِمْتُ مَا أَنْتُمْ عَامِلُونَ، وَعَلَى عِلْمِي خَلَقْتُكُمْ، وَإِلَى عِلْمِي تَصِيرُونَ فَتَأْخُذُهُمُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ عِنْدَ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ، وَرُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ يَتْبَعُ السُّلْطَانَ وَكَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اس شخص کو لایا جائے گا، جس کی عقل نہیں تھی (یعنی پاگل کو لایا جائے گا) اور زمانہ فترت میں فوت ہونے والے شخص کو لایا جائے گا اور بچپن میں ہلاک ہونے والے کو لایا جائے گا، تو پاگل شخص کہے گا: اگر تو نے مجھے عقل دی ہوتی تو جسے تو نے عقل دی ہے وہ اپنی عقل کے حساب سے مجھ سے زیادہ سعادت مند نہ ہوتا، زمانہ فترت میں مرنے والا کہے گا: اے میرے پروردگار! اگر تیری طرف سے میرے پاس کوئی عہد آیا ہوتا، تو اس عہد کے حوالے سے وہ شخص مجھ سے زیادہ سعادت مند نہیں ہونا تھا، جس کے پاس تیری طرف سے عہد آیا تھا، بچپن میں فوت ہونے والا شخص کہے گا: اگر تو نے مجھے اتنی عمر دی ہوتی، جتنی عمر تو نے دوسرے لوگوں کو دی تھی، تو اپنی عمر کے حوالے سے کسی نے مجھ سے زیادہ سعادت مند نہیں ہونا تھا، تو پروردگار فرمائے گا: میں تمہیں ایک حکم دیتا ہوں، کیا تم میری اطاعت کرو گے؟ وہ عرض کریں گے: جی ہاں! تیری عزت کی قسم! تو پروردگار فرمائے گا: تم جاؤ اور جہنم میں داخل ہو جاؤ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اگر وہ لوگ جہنم میں داخل ہو جائیں، تو جہنم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، پھر ان لوگوں کے سامنے آگ کے بھبکے آئیں گے اور وہ لوگ یہ گمان کریں گے کہ وہ (بھبکے) انہیں ہلاکت کا شکار کر دیں گے، تو وہ لوگ تیزی سے واپس آ جائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم اس میں داخل ہونے کے لئے نکلے تھے، لیکن پھر ہمارے سامنے آگ کے شعلے نکل کر آئے، تو ہم نے یہ گمان کیا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے، پھر اللہ تعالیٰ دوسری مرتبہ انہیں حکم دے گا، وہ اس سے واپس آ جائیں گے، اور پہلے قول کی مانند کہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تم لوگوں کے تخلیق ہونے سے پہلے مجھے یہ بات پتہ تھی کہ تم لوگوں نے کیا عمل کرتے ہیں؟ اور اپنے علم کی بنیاد پر میں نے تمہیں پیدا کیا تھا اور میرے علم کی بنیاد پر تمہارا انجام ہو گا، تو جہنم انہیں اپنی لپیٹ میں لے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات کے نزدیک متروک ہے، اس پر جھوٹا ہونے کا الزام ہے، محمد بن مبارک صوری کہتے ہیں: یہ حکمرانوں کے پاس آیا جایا کرتا تھا، ویسے یہ صدوق ہے، معجم کبیر کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7951»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَطْفَالِ .
بچوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11940
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلَتْ خَدِيجَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَلَدَيْنِ مَاتَا لَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمَا فِي النَّارِ"، قَالَ: فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهَةَ فِي وَجْهِهَا، قَالَ:" لَوْ رَأَيْتِ مَكَانَهُمَا أَبْغَضْتِهِمَا"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَوَلَدِي مِنْكَ؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ"، قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي النَّارِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اُن دو بچوں کے بارے میں دریافت کیا، جو زمانہ جاہلیت میں ان کے دو بچے فوت ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دونوں جہنم میں جائیں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہرے پر ناپسندیدگی دیکھی تو فرمایا: اگر تم ان دونوں کی صورت حال دیکھ لو، تو تم ان دونوں سے نفرت کرنے لگو، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سے جو میرے بچے ہوئے ہیں (اور جو بچپن میں فوت ہو گئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جنت میں جائیں گے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مسلمان اور ان کی اولاد جنت میں جائیں گے اور مشرکین اور اُن کی اولاد جہنم میں جائیں گے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے، اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی، تو ہم ان کی ذریت کو ان کے ساتھ ملا دیں گے۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عثمان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11940]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1131)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1134، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3038»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11941
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْلَادَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتِ أَسْمَعْتُكِ تَضَاغِيَهُمْ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُقَيْلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَنُقِلَ عَنْهُ تَوْثِيقُهُ فِي رِوَايَةٍ مِنْ ثَلَاثَةٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مشرکین کی اولاد کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو جہنم میں اُن کی شور و غوغا کی آواز، میں تمہیں سنوا دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعقیل یحیی بن متوکل ہے، جسے جمہور ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین سے اس کی توثیق بھی نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11941]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (208/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11942
وَعَنْ خَدِيجَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ أَطْفَالِي مِنْكَ؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ"، قُلْتُ: بِلَا عَمَلٍ؟ قَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ"، قُلْتُ: فَأَيْنَ أَطْفَالِي مِنْ قَبْلِكَ؟ قَالَ:" فِي النَّارِ"، قُلْتُ: بِغَيْرِ عَمَلٍ؟ قَالَ:" لَقَدْ عَلِمَ اللَّهُ مَا كَانُوا عَامِلِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ وَابْنَ بُرَيْدَةَ لَمْ يُدْرِكَا خَدِيجَةَ.
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سے میرے بچے کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں، میں نے دریافت کیا: کسی عمل کے بغیر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے کہ انہوں نے جو عمل کرنے تھے۔ میں نے دریافت کیا: آپ سے پہلے کے جو میرے بچے ہیں وہ کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں، میں نے عرض کی: کسی عمل کے بغیر؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ انہوں نے جو عمل کرنے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں البتہ عبداللہ بن حارث بن نوفل اور ابن بریدہ ان دونوں نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11942]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7077) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (16/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11943
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُولُ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ هُوَ مِنْهُمْ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُهُ، فَحَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" رَبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ هُوَ خَلَقَهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ وَبِمَا كَانُوا عَامِلِينَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: پہلے میں مشرکین کی اولاد کے بارے میں یہ رائے رکھتا تھا کہ یہ بھی ان میں شمار ہوں گے، پھر ایک شخص نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات بتائی، میں ان صاحب سے ملا، تو ان صاحب نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمایا ہے: ”ان کا پروردگار، ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے اور اس چیز کے بارے میں بھی زیادہ بہتر جانتا ہے جو ان لوگوں نے عمل کرنے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11943]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (410/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6224، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2660، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1951، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4711، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11944
وَفِي رِوَايَةٍ: فَأَمْسَكْتُ عَنْ قَوْلِي، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تو میں اپنے موقف سے رک گیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11944]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (73/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوِهِ وَطَافَ فَإِذَا هُوَ بِغُلَامٍ قَدْ وَقَعَ وَهُوَ يَعْبَثُ بِالْأَرْضِ، فَنَادَى مُنَادِيهِ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ اللَّاهِينَ؟"، فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ هَذَا مِنَ اللَّاهِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! لہو کا شکار ہونے والوں (یعنی بچپن میں فوت ہو جانے والوں) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: آپ خاموش رہے، آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ سے فارغ ہو گئے تو آپ نے چکر لگاتے ہوئے دیکھا کہ ایک بچہ گرا ہوا تھا اور وہ زمین پر (خاک و خون میں) لتھڑا ہوا تھا، آپ نے منادی کو پکار کر کہا: بچوں کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہاں ہے؟ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں نے جو عمل کرنے تھے اور یہ بچہ بھی اُن میں شامل ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11945]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2173) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11906)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11946
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهُ لِسَانُهُ، فَإِذَا عَبَّرَ عَنْهُ لِسَانُهُ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ، فطرت پر پیدا ہوتا ہے، جب تک وہ بولنے نہیں لگتا (یعنی بالغ نہیں ہو جاتا) جب وہ بولنے لگے، تو یا وہ شکرگزار ہوتا ہے، یا کفر کرنے والا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر رازی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11946]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14391»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں