🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ .
دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17327
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ، فَقَبَضَ إِحْدَى إِصْبَعَيْهِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا اللَّهُ إِلَهٌ وَاحِدٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا، تو اس کی دونوں میں سے ایک انگلی کو بند کر دیا اور فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ”ایک“ معبود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17327]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17328
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنَّ رَفْعَكُمْ أَيْدِيَكُمْ بِدْعَةٌ، مَا زَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذَا، يَعْنِي الصَّدْرَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تمہارا اپنے ہاتھوں کو بلند کرنا بدعت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ نہیں کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: اُن کی مراد یہ ہے کہ سینے سے اوپر نہیں لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17328]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17329
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفًا بِعَرَفَةَ يَدْعُو هَكَذَا، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَجَعَلَ يَدَيْهِ حِيَالَ ثَنْدُوَتِهِ، وَجَعَلَ بُطُونَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور آپ اس طرح دعا کر رہے تھے، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے اور دونوں ہاتھ اپنے ”ثندوہ“۔ (اس کا مطلب سینہ بھی ہوتا ہے اور ناک کا کنارہ بھی ہوتا ہے، اور جسم کا اگلا حصہ بھی ہوتا ہے، شاید یہاں مراد سینہ ہے)۔ کے مدمقابل رکھے، اور ہتھیلیاں زمین کی طرف رکھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17329]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10709، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6197/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17330
وَفِي رِوَايَةٍ: وَجَعَلَ ظَهْرَ كَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي وَجْهَهُ، وَرَفَعَهُمَا فَوْقَ ثَنْدُوَتِهِ، وَأَسْفَلَ مِنْ مَنْكِبَيْهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہوں نے ہتھیلیوں کا اوپری حصہ، چہرے کی سمت میں رکھا، اور دونوں ہاتھ ”ثندوہ“ (شاید یہاں مراد سینہ ہے) سے بلند کیے، لیکن وہ کندھوں سے نیچے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17330]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17331
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو بِعَرَفَةَ هَكَذَا، يَعْنِي بِظَاهِرِ كَفَّيْهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں اس طرح دعا کر رہے تھے۔“ (راوی کہتے ہیں:) یعنی ہتھیلی کی پشت کے ذریعے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17331]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (14/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17332
وَفِي رِوَايَةٍ: وَوَصَفَ عُثْمَانُ رَفْعَ حَمَّادٍ يَدَيْهِ وَكَفَّيْهِ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ، رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَفِيهَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عثمان نامی راوی نے یہ کر کے دکھایا، حماد نامی راوی نے دونوں ہاتھ بلند کیے تھے اور ان کی دونوں ہتھیلیاں زمین کی طرف تھیں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، ان کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17332]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17333
وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَأَلَ جَعَلَ بَاطِنَ كَفَّيْهِ إِلَيْهِ، وَإِذَا اسْتَعَاذَ جَعَلَ ظَاهِرَهُمَا إِلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
خلاد بن سائب انصاری بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کچھ مانگتے تھے، تو اپنی ہتھیلی اپنی طرف رکھتے تھے اور جب کسی چیز سے پناہ مانگتے تھے، تو ہاتھ کا بیرونی حصہ، اپنی طرف رکھتے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17333]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (56/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16129»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17334
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو بِعَرَفَةَ وَيَدَاهُ إِلَى صَدْرِهِ، كَاسْتِطْعَامِ الْمِسْكِينِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفہ میں دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ آپ کے سینے کی طرف تھے، جیسے کوئی مسکین کھانا مانگتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17334]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2913»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17335
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُ يَدَيْهِ يَدْعُو، حَتَّى إِنِّي لَأَسْأَمُ لَهُ مِمَّا يَرْفَعُهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِثَلَاثَةِ أَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہوئے دونوں ہاتھ اتنے بلند کرتے تھے کہ آپ کے اُن کو بلند کرتے ہوئے، اہتمام کرنے کی وجہ سے، مجھے بے چینی ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے تین اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان سب کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17335]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (225/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17336
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَبُو هِلَالٍ صَاحِبُ أَبِي بَرْزَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کے دوران دونوں ہاتھ اتنے بلند کرتے تھے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آ جاتی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کا شاگرد ابوہلال، میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17336]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7440)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں