الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ .
دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17337
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں دونوں ہاتھ اتنے بلند کرتے تھے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دے جاتی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن یزید کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17337]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن یزید کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3147)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17338
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَيْهِ بِعَرَفَةَ يَدْعُو، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا الِابْتِهَالُ، ثُمَّ صَاحَتِ النَّاقَةُ فَفَتَحَ إِحْدَى يَدَيْهِ، فَأَخَذَهَا، وَهُوَ رَافِعٌ الْأُخْرَى، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَسَقَطَ زِمَامُ النَّاقَةِ، فَتَنَاوَلَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَزَادَ: هَذَا الِابْتِهَالُ وَالتَّضَرُّعُ.
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ يَحْيَى الصُّوفِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنْسٍ.
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ يَحْيَى الصُّوفِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنْسٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ میں دعا کرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے کہا: یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کا اظہار ہے، اسی دوران اونٹنی نے آواز نکالی، تو آپ نے دونوں میں سے ایک ہاتھ کو کھولا اور اس کے ذریعے اونٹنی کو پکڑا، اور آپ نے اس دوران دوسرا ہاتھ اُٹھایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے، اونٹنی کی لگام گر گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا اور دونوں ہاتھ بلند کر لیے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ عاجزی اور گریہ و زاری کی وجہ سے تھا۔“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن یحیی صوفی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، تاہم اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17338]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3148)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5702، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7558»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17339
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ وَمَعَهُ نَفَرٌ حَتَّى وَقَفَ عَلَى الْقَرْنِ دُونَ الْمُرَيْطَا، رَافِعًا يَدَيْهِ، مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ يَدْعُو. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ: أَبُو الْخَرِيفِ السُّوَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ افراد کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ آپ ”مریطا“ سے پہلے ”قرن“ کے پاس آ کر ٹھہر گئے، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے، آپ کا رخ قبلہ کی طرف تھا اور آپ دعا کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن سعید ابوخریف سوائی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17339]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8918»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17340
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ، يَسْتَحْيِي أَنْ يَرْفَعَ الْعَبْدُ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا، لَا خَيْرَ فِيهِمَا، فَإِذَا رَفَعَ أَحَدُكُمْ يَدَيْهِ فَلْيَقُلْ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِذَا رَدَّ يَدَيْهِ فَلْيُفْرَغِ الْخَيْرُ عَلَى وَجْهِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمہارا پروردگار حیا والا ہے، مہربان ہے، وہ اس بات سے حیا کرتا ہے کہ بندہ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور وہ (پروردگار) اُن دونوں کو نامراد واپس کر دے کہ اُن دونوں میں کوئی بھلائی نہ ہو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو جب تم میں سے کوئی ایک شخص دونوں ہاتھ اٹھائے تو اسے یہ کہنا چاہیے:
«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» ”اے زندہ اور بذات خود قائم ذات! تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو معبود ہے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!“
یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے، پھر جب وہ دونوں ہاتھ یعنی دعا کے بعد نیچے کرے، تو اس بھلائی کو اپنے چہرے پر ڈال لے (یعنی دعا کے بعد دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جارود بن یزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17340]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13557)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17341
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا رَفَعَ قَوْمٌ أَكُفَّهُمْ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَسْأَلُونَهُ شَيْئًا، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَضَعَ فِي أَيْدِيهِمُ الَّذِي سَأَلُوا". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي السُّنَنِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھا کر اس سے کوئی چیز مانگتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ حق ہے کہ وہ اُن کے ہاتھوں میں وہ چیز ڈال دے، جو انہوں نے مانگی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”سنن“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17341]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6142)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17342
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الضِّيقَ فِي مَسْكَنِهِ، فَقَالَ:" ارْفَعْ يَدَيْكَ إِلَى السَّمَاءِ، وَسَلِ اللَّهَ السَّعَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گھر کے تنگ ہونے کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے اللہ تعالیٰ سے گنجائش مانگو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17342]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3842 و 3843)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 17343
وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَعَا رَفَعَ رَاحَتَيْهِ إِلَى وَجْهِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
خلاد بن سائب اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو دونوں ہتھیلیاں چہرے کی طرف بلند کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ہاشم بن عتبہ ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17343]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ہاشم بن عتبہ ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6625)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16128، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6625»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17344
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفًا بِعَرَفَةَ، مُتَأَبِّطًا رِدَاءَهُ، رَافِعًا يَدَيْهِ، لَا يُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ، وَعَضَلَتَاهُ تُرْعِدَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور آپ نے اپنی چادر بغل میں سے گزاری ہوئی تھی، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے، لیکن وہ آپ کے سر سے اوپر نہیں جا رہے تھے اور آپ کے عضلات کانپ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17344]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2386)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2386»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17345
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ [ أَبِي ] يَحْيَى قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَرْجَمَ لَهُ فَقَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن ابویحیی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے ایک شخص کو دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے ہوئے دیکھا، وہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ایسا کر رہا تھا، جب وہ نماز سے فارغ ہوا، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ہاتھوں کو اُس وقت تک بلند نہیں کرتے تھے، جب تک آپ نماز سے فارغ نہیں ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے ان کے حالات نقل کرتے ہوئے یہ کہا: ہے: محمد بن ابویحیی اسلمی نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17345]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے ان کے حالات نقل کرتے ہوئے یہ کہا: ہے: محمد بن ابویحیی اسلمی نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17345]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17346
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَلُوا اللَّهَ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ، وَلَا تَسَلُوهُ بِظُهُورِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمَّارِ بْنِ خَالِدٍ الْوَاسِطِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنی ہتھیلیوں کے ذریعے، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو! اُن کی پشت کے ذریعے اُس سے نہ مانگو (یعنی دعا کرتے ہوئے ہتھیلی اوپر کی طرف رکھو، ہتھیلی کی پشت اوپر کی طرف نہ رکھو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمار بن خالد واسطی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17346]