🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17357
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَظُلْمَنَا، وَهَزْلَنَا، وَجِدَّنَا، وَعَمْدَنَا، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدَنَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَظُلْمَنَا، وَهَزْلَنَا، وَجِدَّنَا، وَعَمْدَنَا، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدَنَا»
”اے اللہ! تو ہمارے گناہوں کی، ہمارے ظلم کی، ہمارے مذاق کی، ہماری سنجیدگی کی، ہمارے جان بوجھ کر کیے گئے کی، ہماری طرف سے ہر چیز کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17357]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6617)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6580، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1959»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17358
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَقِيتُ شَيْخًا بِالشَّامِ فَقُلْتُ: أَسَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عون بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: شام میں میری ملاقات ایک بزرگ سے ہوئی، میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا» ‏‏‏‏
”اے اللہ! تو ہماری مغفرت کر دے، اور ہم پر رحم فرما۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17358]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1561)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17359
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ مَا عَلَّمَنِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، وَهَزْلِي وَجِدِّي، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي، وَلَا تَفْتِنِّي فِيمَا أَحْرَمْتَنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِصْمَةَ أَبِي حَكِيمَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ جن کی تعلیم جبرائیل نے مجھے دی ہے، میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، وَهَزْلِي وَجِدِّي، وَلَا تَحْرِمْنِي بَرَكَةَ مَا أَعْطَيْتَنِي، وَلَا تَفْتِنِّي فِيمَا أَحْرَمْتَنِي»
”اے اللہ! تو میری خطا کی، جان بوجھ کر کیے گئے کی، میرے مذاق کی، میری سنجیدگی کی مغفرت کر دے، اور جو تو نے مجھے عطا کیا ہے، اُس کی برکت سے مجھے محروم نہ رکھنا، اور جن چیزوں سے تو نے مجھے محروم رکھا ہے، ان کے بارے میں مجھے آزمائش کا شکار نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عصمہ ابوحکیمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17359]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17360
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ قَدْ تَنَافَسُوا الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ فَادْعُ بِهَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَالصَّبْرَ عَلَى بَلَائِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مَطِيرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس دعا کی تعلیم نہ دوں؟ جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ سونا اور چاندی کی طرف راغب ہو گئے ہیں، تو تم ان کلمات کے ہمراہ دعا کرو:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَالصَّبْرَ عَلَى بَلَائِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ»
”اے اللہ! میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ دین کے بارے میں، میں ثابت قدم رہوں، اور میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ ہدایت پر میں پختہ رہوں اور میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ تیری نعمت کا میں شکر کروں، اور تیری آزمائش پر میں صبر کروں، اور تیری اچھے طریقے سے عبادت کروں، تیرے فیصلے پر راضی رہوں، اور میں تجھ سے سلامت رہنے والا دل اور سچی زبان مانگتا ہوں اور میں تجھ سے یہ مانگتا ہوں کہ تو اپنے علم کے مطابق (مجھے) بھلائی عطا فرما، اور میں تیرے علم کے مطابق، شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور تیرے علم کے مطابق تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17360]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1172)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27594، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1172، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7404»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17361
وَعَنْ أَوْسَطَ أَبِي عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَةٍ، فَأَلْفَيْتُ أَبَا بَكْرٍ يَخْطُبُ النَّاسَ فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ أَوَّلَ، فَخَنَقَتْهُ الْعَبْرَةُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، سَلُوا اللَّهَ الْمُعَافَاةَ ; فَإِنَّهُ لَمْ يُؤْتَ أَحَدٌ مِثْلَ يَقِينٍ بَعْدَ مُعَافَاةٍ، وَلَا أَشَدَّ مِنْ رِيبَةٍ بَعْدَ كُفْرٍ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَوْسَطَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
اوسط ابوعمرو بجلی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ایک سال بعد میں مدینہ منورہ آیا، تو میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے پایا، انہوں نے فرمایا: گزشتہ سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تھے، تو تین مرتبہ ایسا ہوا کہ رونے کی وجہ سے آپ کی آواز گھٹ گئی، پھر آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے ”معافاة“ کا سوال کرو، کیونکہ کسی بھی شخص کو کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی جو ”معافاة“ کے بعد یقین جیسی ہو (شاید یہ کاتب یا ناسخ کی غلطی ہے کیونکہ جملہ یہ ہونا چاہیے: ”جو یقین کے بعد، معافاة، جیسی ہو) اور نہ ہی کفر کے بعد شک سے زیادہ شدید کوئی چیز ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اوسط نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17361]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (34 و 44)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17362
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أُصِيبُ بِهِ خَيْرًا، فَقَالَ لَهُ:" ادْنُهْ". فَدَنَا حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي ; فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ التَّمَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیجئے! جس کے ذریعے میں بھلائی حاصل کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: قریب آ جاؤ! وہ قریب ہوا، یہاں تک کہ اُس کے گھٹنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے ساتھ مس ہونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی تم یہ پڑھو:)
«اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي ; فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ»
”اے اللہ! تو مجھ کو معاف کر دے، بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن میمون تمار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17362]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1023)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7742، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17363
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَقَالَ:" فَحَسِّنْ خُلُقِي". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَوْسَجَةَ بْنِ الرَّمَّاحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي»
”اے اللہ! تو نے میری ظاہری تخلیق اچھی بنائی ہے، تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
”تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا“۔ (یعنی عربی کا لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے)۔ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عوسجہ بن رماح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17363]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5181 و 5075) اخرجه احمد فى المسند (3823)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3813، 24695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17364
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي» ”اے اللہ! تو نے میری ظاہری تخلیق خوبصورت بنائی ہے، تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا۔“

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17364]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3813، 24695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17365
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی تم لوگوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی، تو ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد، یہ دعا کرتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میری خطا کی، میرے جان بوجھ کر کیے گئے کی، مغفرت کر دے، اے اللہ! تو نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما! کیونکہ اُن (یعنی اخلاق اور اعمال کے) اچھے کی طرف رہنمائی، صرف تو ہی کر سکتا ہے اور اُن (یعنی اخلاق اور اعمال) کے برے سے، صرف تو ہی پھیر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17365]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3192)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3875، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17366
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی تمہارے نبی کے پیچھے نماز ادا کی تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میری خطاؤں اور میرے تمام ذنوب کی مغفرت کر دے! اے اللہ! تو مجھے عزم و ہمت دے، مجھے رزق دے اور صالح اعمال اور صالح اخلاق کے بارے میں میری رہنمائی فرما، کیونکہ ان (اخلاق و اعمال) کے صالح کی طرف رہنمائی کرنا، اور ان (اخلاق و اعمال) میں سے برے سے پھیر دینا، صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3875)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں