🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17319
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا؟! فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَغِمَ أَنْفُ مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ ثُمَّ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ - أَوْ بَعُدَ - أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ، ثُمَّ قَالَ: رَغِمَ أَنْفُ عَبْدٍ أَوْ رَجُلٍ - أَوْ بَعُدَ - ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَقُلْتُ: آمِينَ"، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ مَا يَتَعَلَّقُ بِبِرِّ الْوَالِدَيْنِ فَقَطْ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آمین، آمین، آمین، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ پہلے یہ نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے کہا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے، جس کے سامنے رمضان کا مہینہ آئے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، اور اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ دور ہو جائے، جو اپنے ماں باپ کو، یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پائے، اور پھر بھی جنت میں داخل نہ ہو، پھر انہوں نے کہا: اُس بندے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ دور ہو جائے، جس کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہوا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) تو میں نے کہا: آمین!
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صرف وہ والا حصہ مذکور ہے، جو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17319]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3169) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5922) اخرجه احمد فى المسند (254/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3545، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7402، وأخرجه فتح الباري برقم: 5997، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8989، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى غَيْرِهِ .
آپ ﷺ کے علاوہ پر درود بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17320
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا يَنْبَغِي الصَّلَاةُ مِنْ أَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کسی پر، کسی کی طرف سے درود بھیجنا مناسب نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11813)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17321
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رُبَّمَا كَسَبَ رَجُلٌ مَالًا مِنْ حَلَالٍ، فَأَطْعَمَ نَفْسَهُ، وَرَجُلٌ يَكُونُ لَهُ مَالٌ يَكُونُ فِيهِ الصَّدَقَةُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ ; فَإِنَّهُ لَهُ زَكَاةٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بعض اوقات ایک شخص حلال طریقے سے مال کما کر خود کھاتا ہے، اسی طرح کسی شخص کے پاس مال ہوتا ہے، جس میں صدقہ ہوتا ہے، پھر وہ شخص یہ پڑھتا ہے:
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ» ”اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما، جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اور تو مؤمن مردوں اور مؤمن خواتین اور مسلمان مردوں اور مسلمان خواتین پر رحمت نازل فرما۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو یہ چیز اس کے لیے پاکیزگی کا باعث ہو جائے گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17321]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1397)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7257، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3335، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2719/1، 6287/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابُ الدُّعَاءِ بِالْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ . تَقَدَّمَ فِي بِرِّ الْوَالِدَيْنِ لَهُ طُرُقٌ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N23
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: N23]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابُ الدُّعَاءِ عُقَيْبَ الصَّلَوَاتِ . تَقَدَّمَ فِي الْأَذْكَارِ، فِي الذِّكْرِ عُقَيْبَ الصَّلَوَاتِ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N24
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: N24]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ عِنْدَ الدُّعَاءِ .
دعا کے دوران نگاہ اٹھانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17322
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَنْتَهِيَنَّ نَاسٌ عَنْ رَفْعِ أَبْصَارِهِمْ إِلَى السَّمَاءِ عِنْدَ الدُّعَاءِ حَتَّى تُخْطَفَ" - يَعْنِي تُخْطَفُ أَبْصَارُهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یا تو لوگ دعا کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے سے باز آ جائیں گے، یا پھر اُچک لی جائے گی۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی ان کی بینائی اُچک لی جائے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن منصور کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17322]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3146)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ .
دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17323
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرٍ وَلَا غَيْرِهِ، مَا كَانَ يَدْعُو إِلَّا يَضَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ إِشَارَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّرَقِيُّ الْمَدَنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَجُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر، یا اُس کے علاوہ دعا کرتے ہوئے، کبھی دونوں ہاتھ اوپر کیے ہوئے نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے ہوئے دونوں ہاتھ کندھوں کے مدمقابل رکھتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق زرقی مدنی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام مالک اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6023) اخرجه احمد فى المسند (337/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17324
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَعْدٍ يَدْعُو بِإِصْبَعَيْنِ فَقَالَ:" أَحِّدْ يَا سَعْدُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَمْ يُسَمِّ تَابِعِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو دعا کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! ایک کے ذریعے کرو!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17324]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (183/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17325
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا يَدْعُو بِإِصْبَعَيْهِ جَمِيعًا ; فَنَهَاهُ وَقَالَ:" ادْعُ بِإِحْدَاهُمَا، بِالْيَمِينِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ملاحظہ کیا، جو دونوں انگلیوں کے ذریعے دعا کر رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا: ان دونوں میں سے ایک کے ذریعے دعا کرو! دائیں والی کے ذریعے کرو!
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (717)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17326
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَقَالَ:" أْحِدْ أَحِّدْ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: ایک کے ذریعے کرو! ایک کے ذریعے کرو!“۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17326]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں