🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ إِخْلَاصِ التَّوْبَةِ مِنَ الذَّنْبِ .
گناہ سے توبہ میں، اخلاص ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17525
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَا مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُ تَوْبَتَهُ، قِيلَ: وَمَا تَوْبَتُهُ؟ قَالَ: أَنْ يَتْرُكَهُ ثُمَّ لَا يَعُودُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ہر ایک گناہ کی توبہ سے واقف ہوں، ان سے دریافت کیا گیا: اس کی توبہ کیا ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ آدمی اُسے یوں چھوڑ دے کہ دوبارہ وہ (گناہ) نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (42/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ التَّائِبِ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ .
گناہ سے توبہ کرنے والا، اس شخص کی مانند ہوتا ہے، جس کا گناہ نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17526
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گناہ سے توبہ کرنے والا، اُس شخص کی مانند ہوتا ہے، جس کا گناہ نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (10281)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17527
وَعَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّدَمُ تَوْبَةٌ، وَالتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي بَابِ"الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا كَانَ قَبْلَهُ" فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ندامت، توبہ ہے، اور گناہ سے توبہ کرنے والا، اُس شخص کی مانند ہے، جس کا گناہ نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں کچھ احادیث، اس سے پہلے کتاب الایمان میں، اس باب میں گزر چکی ہے: اسلام اپنے سے پہلے کی چیزوں (یعنی گناہوں) کو کالعدم کر دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17527]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح السنة برقم: 1307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابٌ فِيمَنْ يَكُفُّ عَنِ الذُّنُوبِ .
اس شخص کا بیان، جو گناہوں سے باز رہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17528
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْبِقَ الدَّائِبَ الْمُجْتَهِدَ ; فَلْيَكُفَّ عَنِ الذُّنُوبِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ منہمک اور بھرپور کوشش کرنے والے سے سبقت لے جائے، اُسے گناہوں سے باز رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17528]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4950)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3248، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7221»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْتَغْفِرُ وَيَتُوبُ كُلَّمَا أَذْنَبَ .
جو شخص، جب بھی گناہ کرے، تو استغفار اور توبہ کرے، اس کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17529
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ الْمُفَتَّنَ التَّوَّابَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایسے مؤمن بندے کو پسند کرتا ہے جو آزمائش کا شکار ہو (یعنی گناہ کا مرتکب ہو جائے) اور بہت زیادہ توبہ کرتا رہے۔“
یہ روایت عبداللہ اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17529]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى المسند (483)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17530
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدُنَا يُذْنِبُ، قَالَ:" يُكْتَبُ عَلَيْهِ". قَالَ: ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ، قَالَ:" يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ". قَالَ: فَيَعُودُ فَيُذْنِبُ، قَالَ:" فَيُكْتَبُ عَلَيْهِ". قَالَ: ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ، قَالَ:" يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ، وَلَا يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّى تَمَلُّوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی ایک شخص گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (گناہ) اس کے خلاف نوٹ کیا جائے گا، اس شخص نے دریافت کیا: پھر وہ اس سے مغفرت طلب کرتا ہے، اور توبہ کرتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس کی مغفرت ہو جائے گی، اور اس کی توبہ قبول ہو گی۔ اس شخص نے دریافت کیا: اگر وہ شخص دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کے خلاف نوٹ کیا جائے گا، اس شخص نے کہا: اگر وہ پھر اس سے مغفرت طلب کرے اور توبہ کر لے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی مغفرت ہو جائے گی، اور اس کی توبہ قبول ہو گی، اللہ تعالیٰ تھکتا نہیں ہے (اس کا بامحاور ہ مفہوم یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل تم سے منقطع نہیں ہوتا ہے) تم لوگ اُکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (287/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17531
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَ حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافٌ. قَالَ:" فَتُبْ إِلَى اللَّهِ يَا حَبِيبُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ. قَالَ:" فَكُلَّمَا أَذْنَبْتَ فَتُبْ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا تَكْثُرُ ذُنُوبِي، قَالَ:" عَفْوُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ يَا حَبِيبُ بْنَ الْحَارِثِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حبیب بن حارث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں گناہ گار شخص ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حبیب! تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں توبہ کرتا ہوں، پھر وہی گناہ کر لیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جب بھی گناہ کا ارتکاب کرو، تم توبہ بھی کر لو! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسی صورت میں، تو میرے گناہ زیادہ ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حبیب بن حارث! اللہ تعالیٰ کا معاف کرنا، تمہارے گناہوں سے زیادہ بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17531]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5253»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17532
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَذْنَبْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَذْنَبْتَ فَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ". قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُهُ ثُمَّ أَعُودُ فَأُذْنِبُ. قَالَ:" فَإِذَا أَذْنَبْتَ فَعُدْ فَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ". قَالَ: فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ ثُمَّ أَعُودُ فَأُذْنِبُ. قَالَ:"إِذَا أَذْنَبْتَ فَعُدْ فَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ". فَقَالَهَا فِي الرَّابِعَةِ، فَقَالَ:"إِذَا أَذْنَبْتَ فَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ حَتَّى يَكُونَ الشَّيْطَانُ هُوَ الْمَخْسُورَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ الضَّبِّيُّ، ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ الِاسْتِغْفَارِ بَعْدَ هَذَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں گناہ کا ارتکاب کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم گناہ کا ارتکاب کرو تو اپنے پروردگار سے مغفرت مانگ لو! اس نے کہا: میں اس سے مغفرت مانگتا ہوں اور پھر گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم گناہ کا ارتکاب کرو تو دوبارہ اپنے پروردگار سے مغفرت مانگ لینا، اس نے کہا: میں مغفرت مانگتا ہوں، پھر گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم پھر گناہ کا ارتکاب کرو، تو پھر اپنے پروردگار سے مغفرت مانگ لینا، یہ مکالمہ چوتھی مرتبہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم گناہ کا ارتکاب کرو، تو اپنے پروردگار سے مغفرت مانگ لو (یعنی ہمیشہ ایسا کرتے رہو) تاکہ شیطان جو ہے، وہ خسارے کا شکار ہونے والا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشار بن حکم ضبی ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: استغفار کے بارے میں کچھ احادیث اس کے بعد بھی آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17532]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3249)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ الْمُؤْمِنِ نَسَّاءٌ إِذَا ذُكِّرَ ذَكَرَ .
مومن بھولنے والا ہوتا ہے، لیکن جب اسے یاد دلا دیا جائے، تو اسے یاد آ جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17533
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَهُ ذَنْبٌ يَعْتَادُهُ الْفَيْنَةَ بَعْدَ الْفَيْنَةِ، أَوْ ذَنْبٌ هُوَ مُقِيمٌ عَلَيْهِ لَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يُفَارِقَ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ خُلِقَ مُفَتَّنًا، تَوَّابًا، نَسَّاءً، إِذَا ذُكِّرَ ذَكَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ السِّيَاقُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس بھی مومن کی یہ عادت ہو کہ وہ وقتاً فوقتاً کسی گناہ کا ارتکاب کرتا رہتا ہو، یا کوئی ایسا گناہ ہو، جس پر وہ عامل ہو اور وہ اس گناہ سے الگ نہ ہوتا ہو، یہاں تک کہ وہ الگ ہو جائے، تو مومن کی تخلیق ایسی حالت میں کی گئی ہے کہ وہ آزمائش کا شکار ہوتا ہے (یعنی گناہ کا مرتکب ہوتا ہے) اور بہت زیادہ توبہ کرنے والا ہوتا ہے، اور بھولنے والا ہوتا ہے، لیکن جب اسے یاد دلا دیا جائے، تو اسے یاد آ جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں، اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور سیاق ان کے حوالے سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12457 و 1066)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَسْهُو ثُمَّ يَرْجِعُ .
مومن بھول جاتا ہے، اور پھر رجوع کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17534
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَمَثَلُ الْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ فِي آخِيَّتِهِ، يَجُولُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى آخِيَّتِهِ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَسْهُو ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى الْإِيمَانِ ; فَأَطْعِمُوا طَعَامَكُمُ الْأَتْقِيَاءَ، وَأَوْلُوا مَعْرُوفَكُمُ الْمُؤْمِنِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سُلَيْمَانَ اللَّيْثِيِّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ التُّجِيبِيِّ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان کی مثال اس طرح ہے جیسے کوئی گھوڑا اصطبل میں، بڑی رسی کے ساتھ بندھا ہوتا ہے، وہ گھومتا پھرتا ہے، اور واپس اپنی جگہ پر آ جاتا ہے، مومن سہو کا شکار ہوتا ہے، اور پھر وہ ایمان کی طرف لوٹ جاتا ہے، تو تم اپنا کھانا پرہیزگار لوگوں کو کھلاؤ، اور اہل ایمان تمہاری بھلائی کے مستحق ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوسلیمان لیثی اور عبداللہ بن ولید تحبیبی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں سے ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17534]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1106) اخرجه احمد فى المسند (38/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں