🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ الْمُؤْمِنِ وَاهٍ رَاقِعٌ .
مومن مغفرت طلب کرنے والا، گناہگار ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17535
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ وَاهٍ رَاقِعٌ، فَسَعِيدٌ مَنْ هَلَكَ عَلَى رَقَعِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَمَعْنَى وَاهٍ: يَعْنِي مُذْنِبٌ، وَرَاقِعٌ: يَعْنِي تَائِبٌ مُسْتَغْفِرٌ. وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن گناہ گار ہوتا ہے، اور مغفرت بھی طلب کر لیتا ہے، تو وہ شخص خوش نصیب ہے جو مغفرت طلب کرنے کے بعد انتقال کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ امام طبرانی فرماتے ہیں: لفظ ”واہ“ کا مطلب ”گناہگار“ ہونا ہے اور لفظ ”راقع“ کا مطلب توبہ کرنے والا اور مغفرت طلب کرنے والا ہوتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (179) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1877)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1888، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 160»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابٌ فِيمَنْ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ بَعْدَ السَّيِّئَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو برائیوں کے بعد نیکیاں کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17536
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعْمَلُ السَّيِّئَاتِ ثُمَّ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ، كَمَثَلِ رَجُلٍ كَانَتْ عَلَيْهِ دِرْعٌ ضَيِّقَةٌ قَدْ خَنَقَتْهُ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً فَانْفَكَّتْ حَلْقَةٌ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً أُخْرَى فَانْفَكَّتْ أُخْرَى حَتَّى يَخْرُجَ إِلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پہلے برائی کرتا ہے اور پھر نیکی کر لیتا ہے، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جس کے جسم پر ایسی زرہ موجود ہو جو تنگ ہو جس نے اس کا گلا گھونٹا ہوا ہو، پھر جب وہ نیکی کرتا ہے تو اس کا ایک حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے، پھر وہ دوسری نیکی کرتا ہے، تو دوسرا حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ زرہ زمین کی طرف گر جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (284/17) اخرجه احمد فى المسند (145/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17537
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحْسَنَ فِيمَا بَقِيَ غُفِرَ لَهُ مَا مَضَى، وَمَنْ أَسَاءَ فِيمَا بَقِيَ أُخِذَ بِمَا مَضَى وَبِمَا بَقِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص باقی کی (زندگی) میں بھلائی کر لے، اس کی گزشتہ (زندگی) کے حوالے سے اس کی مغفرت ہو جائے گی، اور جو شخص باقی کی زندگی میں برائی کرے گا، اُس کے گزشتہ (زندگی کے اعمال) اور باقی کی (زندگی کے اعمال) کے حوالے سے، اُس کی گرفت کی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17537]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17538
وَعَنْ أَبِي طَوِيلٍ شَطْبٍ الْمَمْدُودِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ عَمِلَ الذُّنُوبَ كُلَّهَا فَلَمْ يَتْرُكْ مِنْهَا شَيْئًا، وَهُوَ فِي ذَلِكَ لَمْ يَتْرُكْ حَاجَّةً وَلَا دَاجَّةً إِلَّا أَتَاهَا، فَهَلْ لِذَلِكَ مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ:" فَهَلْ أَسْلَمْتَ؟". قَالَ: فَأَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ:" تَفْعَلُ الْخَيْرَاتِ، وَتَتْرُكُ السَّيِّئَاتِ، فَيَجْعَلُهُنَّ اللَّهُ لَكَ خَيْرَاتٍ كُلَّهُنَّ". قَالَ: وَغَدَرَاتِي وَفَجَرَاتِي؟! قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَمَا زَالَ يُكَبِّرُ حَتَّى تَوَارَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" تَعْمَلُ الْخَيْرَاتِ، وَتَسْبُرُ السَّبَرَاتِ". وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ أَبِي نَشِيطٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوطویل شطب ممدود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو شخص سارے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے، اور وہ ان میں سے کوئی گناہ نہیں چھوڑتا، اس حوالے سے وہ ہر چھوٹے بڑے گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہے، تو کیا اس کے لئے توبہ کی گنجائش ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسلام قبول کر لیا ہے؟ انہوں نے کہا: جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ، اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھلائی کے کام کرو، برائی کے کام ترک کر دو، اللہ تعالیٰ ان سب برائیوں کو تمہارے لئے نیکیاں بنا دے گا، ان صاحب نے دریافت کیا: میری عہد شکنیوں اور میری زیادتیوں کو بھی (اللہ تعالیٰ نیکیوں میں تبدیل کر دے گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان صاحب نے کہا: اللہ اکبر! اور پھر وہ مسلسل تکبیر کہتے رہے، یہاں تک کہ نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم بھلائی کے کام کرو اور غور و فکر کرتے رہو۔“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن ہارون ابونشیط کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3244) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7235)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابٌ فِيمَنْ يَلْتَمِسُ رِضَا اللَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17539
عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَلْتَمِسُ مَرْضَاةَ اللَّهِ تَعَالَى، فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِجِبْرِيلَ: إِنَّ فُلَانًا عَبْدِي يَلْتَمِسُ أَنْ يُرْضِيَنِي، أَلَا وَإِنَّ رَحْمَتِي عَلَيْهِ. فَيَقُولُ جِبْرِيلُ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى فُلَانٍ، وَيَقُولُهَا حَمَلَةُ الْعَرْشِ، وَيَقُولُهَا مَنْ حَوْلَهُمْ حَتَّى يَقُولَهَا أَهْلُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، ثُمَّ يَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرتا ہے اور وہ مسلسل اس کام میں مصروف رہتا ہے، اللہ تعالیٰ سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے: میرا فلاں بندہ مجھے راضی کرنا چاہتا ہے، خبردار! اس پر میری رحمت ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی رحمت فلاں شخص پر نازل ہو، پھر عرش کو اُٹھانے والے فرشتے یہی بات کہتے ہیں، اور ان کے آس پاس موجود فرشتے یہی بات کہتے ہیں، یہاں تک کہ ساتوں آسمانوں کے رہنے والے یہی بات کہتے ہیں، پھر وہ بات زمین کی طرف اتار دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1262) اخرجه احمد فى المسند (279/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21895، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1262»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17540
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَضَ عَنِّي ; فَقُلْتُ: إِنَّ الرَّبَّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيَتَرَضَّى فَيَرْضَى، فَارْضَ عَنِّي، فَرَضِيَ عَنِّي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ طَارِقٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، وَطَارِقٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن مالک رؤاسبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا، تو میں نے عرض کی: اگر پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے، تو آپ بھی مجھ سے راضی ہو جائیں، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام بزار نے طارق کے حوالے سے، عمرو بن مالک سے نقل کی ہے، طارق نامی شخص کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے نہ تو اس کی توثیق کی ہے اور نہ ہی اس پر جرح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17540]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3238) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6843)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ مَا جَاءَ فِي طُولِ عُمُرِ الْمُؤْمِنِ، وَالنَّهْيِ عَنْ تَمَنِّيهِ الْمَوْتَ .
مومن کی عمر طویل ہونے اور اس کے موت کی آرزو کرنے کی ممانعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17541
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى الْعَبَّاسِ، وَهُوَ يَشْتَكِي فَتَمَنَّى الْمَوْتَ فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ، عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ، إِنْ كُنْتَ مُحْسِنًا تَزْدَادُ إِحْسَانًا إِلَى إِحْسَانِكَ خَيْرًا لَكَ، وَإِنْ كُنْتَ مُسِيئًا اسْتَغْنَيْتَ خَيْرًا لَكَ، لَا تَمَنَّ الْمَوْتَ".
سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، جو بیمار تھے، انہوں نے موت کی آرزو کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سیدنا عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ موت کی آرزو نہ کریں، کیونکہ اگر آپ اچھائی کرنے والے ہوں گے (تو طویل عمر ہونے کی صورت میں) آپ کی اچھائیوں میں مزید اضافہ ہو گا، اور یہ آپ کے حق میں بہتر ہے اور اگر آپ برائی کرنے والے ہوں گے، تو آپ کو مہلت دیدی جائے اور آپ رجوع (یعنی توبہ) کر لیں، تو یہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا، تو آپ موت کی آرزو ہرگز نہ کریں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17541]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26333، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17542
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنْ كُنْتَ مُسِيئًا ; فَإِنْ تُؤَخِّرْ تُسْتَعْتَبْ مِنْ إِسَاءَتِكَ خَيْرٌ لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِنْدِ بِنْتِ الْحَارِثِ ; فَإِنْ كَانَتْ هِيَ الْقُرَشِيَّةُ أَوِ الْفِرَاسِيَّةُ فَقَدِ احْتُجَّ بِهَا فِي الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَتِ الْخَثْعَمِيَّةَ فَلَمْ أَعْرِفْهَا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر آپ برائی کرنے والے ہوں، آپ کو مہلت دے دی جائے، اور آپ اپنی برائی سے رجوع کر لیں، تو یہ آپ کے حق میں زیادہ بہتر ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہند بنت حارث نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، اگر تو یہ ”قریشیہ“ یا ”فراسیہ“ ہے، تو ”صحیح“ میں اس سے استدلال کیا گیا ہے، اور اگر یہ ”خثعمیہ“ ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17542]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17543
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُمَنَّوُا الْمَوْتَ ; فَإِنَّ هَوْلَ الْمُطَّلَعِ شَدِيدٌ، وَإِنَّ مِنَ السَّعَادَةِ أَنْ يَطُولَ عُمْرُ الْعَبْدِ، وَيَرْزُقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْإِنَابَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”موت کی آرزو نہ کرو، کیونکہ مطلع (شاید اس سے مراد، مرنے کے بعد والی زندگی ہے، یا قیامت مراد ہے) کی ہولناکی شدید ہے، اور سعادت مندی میں یہ بات شامل ہے کہ بندے کی عمر طویل ہو، اور اللہ تعالیٰ اسے رجوع (یعنی توبہ کی توفیق) نصیب کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3240) اخرجه احمد فى المسند (332/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14154»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17544
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَلَسْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا وَرَقَقْنَا، فَبَكَى سَعْدٌ فَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي مُتُّ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا سَعْدُ، أَعِنْدِي تَتَمَنَّى الْمَوْتَ؟". فَرَدَّدَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا سَعْدُ، إِنْ كُنْتَ خُلِقْتَ لِلْجَنَّةِ فَمَا طَالَ عُمْرُكَ، وَحَسُنَ مِنْ عَمَلِكَ، فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ فِيهِ:" وَإِنْ كُنْتَ خُلِقْتَ لِلنَّارِ، فَبِئْسَ الشَّيْءُ تَتَعَجَّلُ إِلَيْهِ".، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے ہمیں وعظ و نصیحت کی، دلوں کو نرم کرنے والی باتیں بیان کیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ رونے لگے اور بہت روئے، انہوں نے کہا: اے کاش! میں مر چکا ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! کیا تم میری موجودگی میں موت کی آرزو کر رہے ہو؟ یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سعد! اگر تم جنت کے لیے پیدا ہوئے ہو، تو تمہاری عمر جتنی بھی طویل ہو گی، تمہارا عمل جتنا بھی اچھا ہو گا، وہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہو گا۔“ یہی روایت امام أحمد، امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور اگر تم جہنم کے لیے پیدا کیے گئے ہو تو وہ ایک بری چیز ہے، جس کی طرف تم جلدی چلے جاؤ گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7870) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21790»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں