🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ .
لوگوں کا حشر کیسے کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18325
وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: قُلْنَا لِلْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ: يَا أَبَا كَرِيمَةَ، إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَمْ تَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: بَلَى. وَاللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ، وَلَقَدْ أَخَذَ بِشَحْمَةِ أُذُنِي هَذِهِ، وَأَنَا أَمْشِي مَعَ عَمٍّ لِي، ثُمَّ قَالَ لِعَمِّي:" أَتُرَى أَنَّهُ يَذْكُرُهُ؟". قُلْنَا: يَا أَبَا كَرِيمَةَ، حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يُحْشَرُ مَا بَيْنَ السِّقْطِ إِلَى الشَّيْخِ الْفَانِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي خَلْقِ آدَمَ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ، وَحُسْنِ يُوسُفَ، مُرْدًا مُكَحَّلِينَ". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ بِالْكَافِرِ؟ قَالَ:" يُغَلَّظُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ غِلَظُ جِلْدِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَقَرِيضَةُ النَّابِ مِنْ أَسْنَانِهِ مِثْلُ أُحُدٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سلیم بن عامر کلاعی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوکریمہ! لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں کی ہے، انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اس کان کی لو کو پکڑ لیا تھا، میں اپنے چچا کے ساتھ چلتا ہوا آ گیا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے میرے چچا سے فرمایا تھا: کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ اس کا ذکر کرے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: اے ابوکریمہ! آپ ہمیں وہ بات بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن (دنیا میں) نامکمل پیدا ہونے والے بچے سے لے کر بوڑھے ترین شخص تک سب کو یوں اٹھایا جائے گا کہ اُن کی جسمانی کیفیت سیدنا آدم علیہ السلام کی طرح ہو گی، اُن کا دل سیدنا ایوب علیہ السلام کی طرح ہو گا اور ان کی خوبصورتی سیدنا یوسف علیہ السلام کی مانند ہو گی، وہ داڑھی مونچھ کے بغیر ہوں گے اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کافر کا کیا عالم ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے ارشاد فرمایا: اسے جہنم کے لیے بڑا کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ اُس کی جلد کی موٹائی چالیس ذراع ہو گی اور اس کے دانتوں میں سے اطراف کا، ایک دانت احد پہاڑ جتنا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (280/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7944/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18326
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُحْشَرُ النَّاسُ مَا بَيْنَ السِّقْطِ إِلَى الشَّيْخِ الْفَانِي أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ، فِي خَلْقِ آدَمَ، وَحُسْنِ يُوسُفَ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ، مُكَحَّلِينَ ذَوِي أَفَانِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ: أَبُو فَرْوَةَ الرُّهَاوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیدنا مقدام بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن (یعنی دنیا میں) نامکمل پیدا ہونے والے بچے سے لے کر بوڑھے ترین شخص تک سب کو ایسی صورت میں پیدا کیا جائے گا کہ اُن کی عمر 33 برس ہو گی، اُن کی جسمانی ساخت سیدنا آدم علیہ السلام جیسی ہو گی، اُن کی خوبصورتی سیدنا یوسف علیہ السلام جیسی ہو گی ان کے دل سیدنا ایوب علیہ السلام جیسے ہوں گے، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور بال بھرپور ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18326]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18327
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَاسًا فِي صُوَرِ الذَّرِّ، يَطَؤُهُمُ النَّاسُ بِأَقْدَامِهِمْ، فَيُقَالُ: مَا هَؤُلَاءِ فِي صُوَرِ الذَّرِّ؟ فَيُقَالُ: هَؤُلَاءِ الْمُتَكَبِّرُونَ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو چیونٹیوں کی شکل میں اٹھائے گا، جنہیں لوگ اپنے پاؤں کے ذریعے روند رہے ہوں گے، تو یہ دریافت کیا جائے گا: ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ جو چیونٹیوں کی شکل میں ہیں، تو یہ کہا: جائے گا: یہ وہ لوگ تھے جو دنیا میں تکبر کیا کرتے تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ عمری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18327]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3429)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18328
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُحْشَرُ الْمُتَكَبِّرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صُوَرِ الذَّرِّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تکبر کرنے والوں کو قیامت کے دن چیونٹیوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18328]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3430)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِي الْمَوْتِ وَفِيمَا يَكُونُ بَعْدَ الْمَوْتِ .
موت کا بیان اور موت کے بعد کیا ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18329
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ يَعْلَمُ الْمَرْءُ مَا يَأْتِيهِ بَعْدَ الْمَوْتِ مَا أَكَلَ أَكْلَةً، وَلَا شَرِبَ شَرْبَةً إِلَّا وَهُوَ يَبْكِي، وَيَضْرِبُ عَلَى صَدْرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَرَاسَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر آدمی کو یہ پتہ چل جائے کہ موت کے بعد اس کو کیا صورتحال پیش آئے گی؟ تو وہ کوئی چیز نہ کھائے کوئی چیز نہ پیے، صرف روتا رہے اور اپنا سینہ پیٹتا رہے۔“ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ہراسہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (359)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18330
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا الْمَوْتُ فِيمَا بَعْدَهُ إِلَّا كَنَطْحَةِ عَنْزٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے سے بعد والی صورتحال کے مقابلے میں موت (کی شدت) صرف یوں ہے جیسے کسی بکری کے بچے نے ٹکر ماری ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1997)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18331
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:" لَمْ يَلْقَ ابْنُ آدَمَ شَيْئًا مُنْذُ خَلَقَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَشَدَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ، ثُمَّ الْمَوْتُ أَهْوَنُ مِمَّا بَعْدَهُ، وَإِنَّهُمْ لَيَلْقَوْنَ مِنْ هَوْلِ ذَلِكَ الْيَوْمِ شِدَّةً حَتَّى يُلْجِمَهُمُ الْعَرَقُ، حَتَّى إِنَّ السُّفُنَ لَوْ أُجْرِيَتْ فِيهِ لَجَرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَلَمْ يَشُكَّ فِي رَفْعِهِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عبدالعزیز عطار، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں اور میرا خیال ہے انہوں نے اس کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ابن آدم کو جب اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا، اُس وقت سے لے کر اُس نے کسی ایسی چیز کا سامنا نہیں کیا جو اس کے لئے موت سے زیادہ سخت ہو، حالانکہ اس کے بعد والی صورتحال کے مقابلے میں موت آسان ہے، لوگ قیامت کے دن ایسی سخت ہولناکی کا سامنا کریں گے کہ ان کو پسینے کی لگام ڈال دی جائے گی اور وہ پسینہ اتنا ہو گا کہ اگر اس میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی چل پڑیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے اختصار کے ساتھ ایک صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے اور انہوں نے اس کے مرفوع ہونے میں شک کا اظہار نہیں کیا ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18331]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (154/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي هَوْلِ الْمَطْلَعِ وَشِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
مطلع کی ہولناکی، اور قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18332
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوُا الْمَوْتَ ; فَإِنَّ هَوْلَ الْمَطْلَعِ شَدِيدٌ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ فِي طُولِ الْعُمْرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”موت کی تمنا نہ کرو! کیونکہ مطلع کی ہولناکی شدید ہے۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو اس سے پہلے کتاب توبہ میں، عمر طویل ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18332]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (332/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14154»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18333
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاءُ تَطِشُّ عَلَيْهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو زندہ کیا جائے گا اور اس وقت آسمان اُن پر ہلکی بارش نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوصہباء ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18333]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (226/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13402، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2689»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18334
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى قَدْرِ مِيلٍ، وَيَزْدَادُ فِي حَرِّهَا كَذَا وَكَذَا يَغْلِي مِنْهَا الْهَوَامُّ كَمَا تَغْلِي الْقُدُورُ، يَعْرَقُونَ فِيهَا عَلَى قَدْرِ خَطَايَاهُمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ تَبْلُغُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى سَاقَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى وَسَطِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُمُ الْعَرَقُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سورج ایک میل کے فاصلے جتنا قریب آ جائے گا اور اس کی تپش اتنی اتنی بڑھ جائے گی یہاں تک کہ کیڑے مکوڑے اس کی وجہ سے یوں کھول اٹھیں گے جیسے ہنڈیا کھولتی ہے اور لوگ اس صورتحال میں یوں عرق آلود ہوں گے کہ وہ پسینہ ان کے گناہوں کے حوالے سے ہو گا، وہ ان میں سے کسی کے ٹخنے تک پہنچ رہا ہو گا، کسی کی پنڈلیوں تک آ رہا ہو گا، کسی کے وسط تک آ رہا ہو گا، اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف قاسم بن عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7779) اخرجه احمد فى المسند (254/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21682، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں