الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي هَوْلِ الْمَطْلَعِ وَشِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
مطلع کی ہولناکی، اور قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18335
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَدْنُو الشَّمْسُ مِنَ الْأَرْضِ فَيَعْرَقُ النَّاسُ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَبْلُغُ عَرَقُهُ عَقِبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى الْعَجُزِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ الْخَاصِرَةَ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ مَنْكِبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ عُنُقَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ وَسَطَ فِيهِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ أَلْجَمَهَا فَاهُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ هَكَذَا - وَمِنْهُمْ مَنْ يُغَطِّيهِ عَرَقُهُ - وَضَرَبَ بِيَدِهِ وَأَشَارَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ جَيِّدٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) سورج زمین کے اتنا قریب آ جائے گا کہ لوگوں کو پسینے آئیں گے، کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کا پسینہ ان کی ایڑیوں تک آ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ اُن کی نصف پنڈلی تک آ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ ان کے گھٹنوں تک پہنچ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ ان کے پیٹ کے نچلے حصے تک پہنچ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ ان کے پہلو تک پہنچ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ ان کے کندھوں تک پہنچ رہا ہو گا، کچھ کا پسینہ ان کی گردن تک پہنچ رہا ہو گا، اور کچھ ایسے ہوں گے کہ وہ اس پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات بیان کی کہ اس کے منہ کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح اشارہ کرتے ہوئے دیکھا کہ کچھ لوگوں کو ان کے پسینے نے ڈھانپ لیا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18335]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18335]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (157/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16986، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8744»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 18336
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ أَنَّهُ:" يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ أَحَدُهُمَا:" إِلَى شَحْمَتِهِ". وَقَالَ الْآخَرُ:" يُلْجِمُهُ". فَحَطَّ ابْنُ عُمَرَ، وَأَشَارَ أَبُو عَاصِمٍ بِإِصْبُعَيْهِ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ، فَقَالَ: مَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا سَوَاءً. قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سعید بن عمیر انصاری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے یہ کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کے پسینے کا کیا عالم ہو گا؟ اُن دونوں میں سے ایک نے یہ بات ذکر کی کہ کسی شخص کا پسینہ اس کی کانوں کی لو تک ہو گا اور دوسرے صاحب نے یہ بات ذکر کی، پسینے نے اسے لگام ڈالی ہوئی ہو گی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اشارہ کر کے بتایا کہ کانوں کی لو سے لے کر اس کے منہ تک ایسے ہو گا، ابوعاصم نامی راوی نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا کہ ایسے ہو گا اور انہوں نے یہ کہا: میرے خیال میں یہ دونوں صورتیں برابر ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18336]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18336]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5711) اخرجه احمد فى المسند (90/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7705»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18337
وَعَنِ الْمِقْدَامِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى تَكُونَ مِنَ النَّاسِ قَدْرَ مِيلٍ، وَيُزَادُ فِي حَرِّهَا فَتَصْحَرُهُمْ، فَيَكُونُونَ فِي الْعَرَقِ بِقَدْرِ أَعْمَالِهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ الْعَرَقُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى حِقْوَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ إِلْجَامًا". وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عِرْقٍ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سورج اتنا قریب آ جائے گا کہ وہ لوگوں سے ایک میل کے فاصلے جتنا رہ جائے گا اور اس کی گرمی زیادہ ہو جائے گی، جو انہیں جلائے گی اور لوگ اس صورتحال میں اپنے اعمال کے حساب سے پسینے کی مختلف مقداروں میں ہوں گے، کسی شخص کا پسینہ اس کے ٹخنوں تک آ رہا ہو گا، کسی کا پسینہ اس کے گھٹنوں تک آ رہا ہو گا، کسی کا پسینہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے تک آ رہا ہو گا اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد عرق حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18337]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد عرق حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18338
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُرَاتٍ قَالَ: اخْتَصَمَ إِلَى مُحَارِبٍ رَجُلَانِ، قَالَ: فَشَهِدَ عَلَى أَحَدِهِمَا رَجُلٌ، فَقَالَ الْمَشْهُودُ عَلَيْهِ: وَاللَّهِ، مَا عَلِمْتُ إِنَّهُ لَرَجُلُ صِدْقٍ، وَلَئِنْ سَأَلْتَ عَنْهُ لَيُحْمَدَنَّ أَوْ لَيُزَكَّيَنَّ، وَلَقَدْ شَهِدَ عَلَيَّ بِبَاطِلٍ، وَلَا أَدْرِي مَا اجْتِرَاؤُهُ عَلَى ذَلِكَ؟ فَقَالَ لَهُ مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ: يَا هَذَا اتَّقِ اللَّهَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" شَاهِدُ الزُّورِ لَا تَزُولُ قَدَمَاهُ حَتَّى تَجِبَ لَهُ النَّارُ، وَإِنَّ الطَّيْرَ يَوْمَ تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا، وَتَرْمِي مَا فِي أَجْوَافِهَا، مَا لَهَا طِلْبَةٌ". وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعِظُ رَجُلًا. قُلْتُ: قِصَّةُ شَاهِدِ الزُّورِ رَوَاهَا ابْنُ مَاجَهْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَتَطْرَحُ مَا فِي بُطُونِهَا، وَلَيْسَتْ عَلَيْهَا مَظْلَمَةٌ، فَاتَّقِهِ".
وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
محمد بن فرات بیان کرتے ہیں: محارب کے سامنے دو آدمیوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، راوی کہتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک کے خلاف ایک شخص نے گواہی دیدی، تو جس شخص کے خلاف گواہی دی گئی تھی اُس نے کہا: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق یہ ایک سچا آدمی ہے اور اگر آپ اس کے بارے میں تفتیش کریں تو اس کی تعریف کی جائے گی اور اس کی نیکی کا تذکرہ ہو گا، لیکن اس نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دی ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہو پایا کہ اسے کس بات نے اس کام کی جرأت دلائی ہے؟ تو محارب بن دثار نے اس شخص سے کہا: اے شخص! تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جھوٹی گواہی دینے والے شخص کے قدم اپنی جگہ سے ہلنے سے پہلے اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے اور قیامت کے دن پرندہ اپنے پر مارے گا اور جو کچھ اس کے پیٹ میں ہے اُسے نکال دے گا حالانکہ اسے اس کی کوئی حاجت نہیں ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت کسی شخص کو وعظ و نصیحت کر رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جھوٹے گواہ والا واقعہ امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پرندے اپنے پیٹوں میں موجود جو کچھ ہے اسے پھینک دیں گے، حالانکہ انہوں نے کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی“ (آگے والے الفاظ شاید محارب بن دثار کے ہیں:) تو تم اس (جھوٹی گواہی) سے بچ کے رہو! اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فرات ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18338]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پرندے اپنے پیٹوں میں موجود جو کچھ ہے اسے پھینک دیں گے، حالانکہ انہوں نے کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی“ (آگے والے الفاظ شاید محارب بن دثار کے ہیں:) تو تم اس (جھوٹی گواہی) سے بچ کے رہو! اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فرات ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18338]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5672)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2373»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 18339
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: الْأَرْضُ كُلُّهَا نَارٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَالْجَنَّةُ مِنْ وَرَائِهَا كَوَاعِبُهَا، وَأَكْوَابُهَا، وَالَّذِي نَفْسُ عَبْدِ اللَّهِ بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيَفِيضُ عَرَقًا حَتَّى تَسِيخَ فِي الْأَرْضِ قَامَتُهُ، ثُمَّ يَرْتَفِعُ حَتَّى يَبْلُغَ أَنْفَهُ، وَمَا مَسَّهُ الْحِسَابُ. قَالُوا: مِمَّ ذَاكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: مِمَّا يَرَى النَّاسُ يُلْقُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قیامت کے دن ساری کی ساری زمین آگ ہو گی اور جنت اس کے پرے ہو گی، لوگ اس کی حوروں کو اور اس کے برتنوں کو دیکھیں گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں عبداللہ کی جان ہے، کوئی شخص اتنا پسینہ بہائے گا کہ زمین میں ان کا وجود پسینے میں ڈوبا ہو گا اور کسی کا پسینہ اس کی ناک تک پہنچ رہا ہو گا، حالانکہ ابھی اس کا حساب نہیں ہوا ہو گا۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! اس کی وجہ کیا ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: وہ صورتحال جس کا لوگ سامنا کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18339]
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8771)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
8. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 18340
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُنْصَبُ لِلْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِقْدَارَ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ كَمَا لَمْ يَعْمَلْ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّ الْكَافِرَ لَيَرَى جَهَنَّمَ، وَيَظُنُّ أَنَّهَا مُوَاقِعَتُهُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى مَا فِيهِ مِنْ ضَعْفٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن کافر کے لیے پچاس ہزار سال کی مقدار نصب کی جائے گی، یوں جیسے اس نے دنیا میں کوئی بھی عمل نہیں کیا اور کافر چالیس سال کی مسافت کے فاصلے سے جہنم کو دیکھے گا اور یہ گمان کرے گا کہ وہ اس میں گر جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18340]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18340]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1385) اخرجه احمد فى المسند (75/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11317، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7352»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18341
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُلْجِمُهُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَرِحْنِي وَلَوْ إِلَى النَّارِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ایک شخص کو پسینے کی لگام ڈالی جائے گی تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے راحت دیدے (یعنی اس سے نجات دیدے) خواہ جہنم کی طرف بھیج دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18341]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4982) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10083)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10083، 10112، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7335، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5472»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18342
وَفِي رِوَايَةٍ مَوْقُوفَةٍ:" إِنَّ الْكَافِرَ". رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ.
ایک ”موقوف“ روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک کافر۔۔۔۔۔۔“۔ یہ دونوں روایات طبرانی نے کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں انہوں نے اس کو اوسط میں بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8779)»
الحكم على الحديث:
قال الهيثمي: رجال الكبير رجال الصحيح وفي رجال الأوسط محمد بن إسحاق وهو ثقة ولكنه مدلس ورواه أبو يعلى مرفوعا بنحو الكبير ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 336)
حدیث نمبر: 18343
وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِمَا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ الْكَافِرَ لَيُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ".
ان دونوں کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے فرمایا: ”قیامت کے دن کافر سے حساب لیا جائے گا، یہاں تک کہ پسینہ اسے لگام ڈال دے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10112)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18344
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا:" إِنَّ الْكَافِرَ لَيُلْجَمُ بِعَرَقِهِ مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ الْيَوْمِ حَتَّى يَقُولَ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِجَالِ الْأَوْسَطِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا بِنَحْوِ الْكَبِيرِ.
”اوسط“ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس دن کی شدت کی وجہ سے کافر کو پسینے کی لگام ڈال دی جائے گی، یہاں تک کہ وہ یہ کہے گا:۔۔۔۔۔۔“۔ کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اوسط کے رجال میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ مدلس ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مرفوع روایت کے طور پر کبیر کی روایت کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18344]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مرفوع روایت کے طور پر کبیر کی روایت کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18344]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن