🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18375
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ، وَلَا تَرْجُمَانٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ عنقریب اللہ تعالیٰ یوں کلام کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اور اُس شخص کے درمیان کوئی حجاب یا کوئی ترجمان نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18375]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3440)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18376
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ يَبْدَأُ بِالْيَمِينِ قَبْلَ الْكَلَامِ، فَقَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا أَنَّ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - سَيَخْلُو بِهِ كَمَا يَخْلُو أَحَدُكُمْ بِالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَيَقُولُ: ابْنَ آدَمَ، مَاذَا غَرَّكَ بِي؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا غَرَّكَ بِي؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عَلِمَتْ؟ ابْنَ آدَمَ، مَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عَلِمْتَ؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا، وَرَوَى بَعْضَهُ مَرْفُوعًا فِي الْأَوْسَطِ:" عَبْدِي، مَا غَرَّكَ بِي؟ مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ شَرِيكٌ أَيْضًا، وَإِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عکیم بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس مسجد میں یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے گفتگو سے پہلے قسم کے ذریعے اپنے کلام کا آغاز کیا اور پھر یہ فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کا پروردگار انفرادی طور پر یوں کلام کرے گا جس طرح چودھویں رات میں، تم میں سے کسی ایک کے سامنے چودھویں کا چاند اکیلا ہوتا ہے، پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! میری ذات کے بارے میں کس چیز نے تمہیں غلط فہمی کا شکار کیا؟ اے ابن آدم! میری ذات کے بارے میں کس چیز نے تمہیں غلط فہمی کا شکار کیا؟ اے ابن آدم! تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟ اے ابن آدم! تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟ اے ابن آدم! تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تمہیں جو علم تھا اس کے حوالے سے تم نے کیا عمل کیا؟ اے ابن آدم! تمہیں جو علم تھا اس کے حوالے سے تم نے کیا عمل کیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے انہوں نے اس کا کچھ حصہ مرفوع روایت کے طور پر معجم اوسط میں نقل کیا ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”اے میرے بندے! کس چیز نے تمہیں میری ذات کے بارے میں غلط فہمی کا شکار کیا؟ تم نے مرسلین کی دعوت کا کیا جواب دیا؟“۔ معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال، صحیح کے رجال ہیں، صرف شریک بن عبداللہ کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے معجم اوسط کے رجال میں بھی شریک نامی راوی ہے اس کے علاوہ اسحاق بن عبداللہ تمیمی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18376]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8899، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18377
وَعَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَظَّمَ شَأْنَ الْمَسْأَلَةِ فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ جَاءَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَحْمِلُونَ أَوْثَانَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ، فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، لَمْ تُرْسِلْ لَنَا رَسُولًا، وَلَمْ يَأْتِنَا لَكَ أَمْرٌ، وَلَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا، لَكُنَّا أَطْوَعَ عِبَادِكَ، فَيَقُولُ لَهُمْ رَبُّهُمْ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَمَرْتُكُمْ بِأَمْرٍ أَتُطِيعُونِي؟ فَيَأْخُذُ عَلَى ذَلِكَ مَوَاثِيقَهُمْ. فَيَقُولُ: اعْمِدُوا لَهَا فَادْخُلُوهَا، فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى إِذَا رَأَوْهَا فَرِقُوا فَرَجَعُوا. قَالُوا: رَبَّنَا، فَرِقْنَا مِنْهَا لَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَدْخُلَهَا، فَيَقُولُ: ادْخُلُوهَا دَاخِرِينَ". فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ دَخَلُوهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ كَانَتْ عَلَيْهِمْ بَرْدًا وَسَلَامًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفَيْنِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كِتَابِ الْقَدَرِ فِيمَنْ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال (یعنی حساب) کے مسئلے کی عظمت کا اظہار کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والے لوگ آئیں گے انہوں نے اپنے بتوں کو اپنی پشتوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، ان کا پروردگار ان سے سوال کرے گا تو وہ جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمارے لیے کسی رسول کو مبعوث نہیں کیا اور ہمارے پاس تیرا کوئی حکم نہیں آیا، اگر تو ہماری طرف رسول کو مبعوث کر دیتا تو ہم تیرے سب سے زیادہ فرمانبردار بندے بن جاتے، تو پروردگار اُن سے فرمائے گا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر میں تمہیں کوئی حکم دوں تو تم میری اطاعت کرو گے؟ پھر پروردگار اس حوالے سے ان لوگوں سے پختہ عہد لے گا، پھر وہ فرمائے گا: تم لوگ اس (یعنی جہنم) کی طرف جاؤ! اور اس میں داخل ہو جاؤ، وہ لوگ روانہ ہوں گے، یہاں تک کہ جب وہ اسے دیکھیں گے تو اس سے ڈر جائیں گے اور واپس آ جائیں گے اور کہیں گے: ہم اُس سے ڈر گئے ہیں، ہم اس میں داخل ہونے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں، پروردگار فرمائے گا: تم لوگ ذلیل ہو کر اس میں داخل ہو جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ پہلی مرتبہ میں، اُس میں داخل ہو جاتے تو وہ اُن کے لیے ٹھنڈک والی اور سلامتی والی ہو جاتی۔“
یہ روایت امام بزار نے دو ضعیف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس سے پہلے کتاب القدر میں وہ احادیث گزر چکی ہیں، جو ان لوگوں کے بارے میں ہیں، جو زمانہ فترت میں فوت ہو گئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18377]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3433)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4169»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18378
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: خَطَبَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَعْذِرَنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى آدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَ مَعَاذِيرَ، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: يَا آدَمُ، لَوْلَا أَنِّي لَعَنْتُ الْكَذَّابِينَ، وَأَبْغَضْتُ الْكَذِبَ وَالْحَلِفَ، وَأَوْعَدْتُ عَلَيْهِ لَرَحِمْتُ الْيَوْمَ وَلَدَكَ أَجْمَعِينَ مِنْ شِدَّةِ مَا أَعْدَدْتُ لَهُمْ مِنَ الْعَذَابِ، وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي: لَئِنْ كُذِّبَتْ رُسُلِي، وَعُصِيَ أَمْرِي، لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ. وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا آدَمُ، اعْلَمْ أَنِّي لَا أُدْخِلُ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ النَّارَ أَحَدًا، وَلَا أُعَذِّبُ بِالنَّارِ مِنْهُمْ أَحَدًا إِلَّا مَنْ قَدْ عَلِمْتُ بِعِلْمِي أَنِّي لَوْ رَدَتْتُهُ إِلَى الدُّنْيَا لَعَادَ إِلَى شَرِّ مَا كَانَ فِيهِ، وَلَمْ يَرْجِعْ وَلَمْ يَعْتِبْ. وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا آدَمُ، قَدْ جَعَلْتُكَ حَكَمًا بَيْنِي وَبَيْنَ ذَرِّيَّتِكَ، قُمْ عِنْدَ الْمِيزَانِ فَانْظُرْ مَا يُرْفَعُ إِلَيْكَ مِنْ أَعْمَالِهِمْ، فَمَنْ رَجَحَ مِنْهُمْ خَيْرُهُ عَلَى شَرِّهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فَلَهُ الْجَنَّةُ، حَتَّى تَعْلَمَ أَنِّي لَا أُدْخِلُ النَّارَ مِنْهُمْ إِلَّا ظَالِمًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سیدنا آدم علیہ السلام کے سامنے تین امور کے حوالے سے وجہ بیان کرے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! اگر ایسا نہ ہوتا کہ میں نے جھوٹ بولنے والوں پر لعنت کی ہے اور میں جھوٹ اور وعدہ خلافی کو ناپسند کرتا ہوں اور میں نے اس حوالے سے وعید بیان کی ہے تو آج کے دن میں نے تمہاری ساری اولاد پر رحم کر دینا تھا، اس عذاب کی شدت کی وجہ سے جو میں نے اُن کے لئے تیار کیا ہے، لیکن میری طرف سے یہ بات حق ہے کہ اگر میرے رسولوں کی تکذیب کی گئی اور میرے حکم کی نافرمانی کی گئی تو میں جہنم کو جنات اور انسانوں دونوں سے بھر دوں گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! تم یہ بات جان لو! کہ میں تمہاری اولاد میں سے جہنم میں کسی فرد کو داخل نہیں کروں گا اور ان میں سے کسی فرد کو آگ کا عذاب نہیں دوں گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس کے بارے میں مجھے یہ علم ہو کہ اگر میں نے اسے دنیا کی طرف لوٹا دیا تو وہ پہلے سے زیادہ بدتر عمل کرے گا، وہ رجوع نہیں کرے گا اور ٹھیک نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! میں تمہیں اپنے اور تمہاری ذریت کے درمیان ثالث مقرر کرتا ہوں، تم میزان کے پاس کھڑے ہو جاؤ اور اس بات کا جائزہ لو کہ ان کے اعمال میں سے کیا تمہارے سامنے پیش کیا جاتا ہے؟ جس شخص کی بھلائی اس کے شر سے ذرے کے وزن جتنی زیادہ ہوئی تو اسے جنت مل جائے گی تاکہ تمہیں یہ بات پتہ چل جائے کہ میں اُن میں سے جہنم میں صرف ظالموں کو داخل کروں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18378]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (855)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 822»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18379
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الظُّلْمُ ثَلَاثَةٌ: فَظُلْمٌ لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ، وَظُلْمٌ يَغْفِرُهُ، وَظُلْمٌ لَا يَتْرُكُهُ اللَّهُ. فَأَمَّا الظُّلْمُ الَّذِي لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ فَالشِّرْكُ، قَالَ اللَّهُ: إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ. وَأَمَّا الظُّلْمُ الَّذِي يَغْفِرُهُ اللَّهُ فَظُلْمُ الْعِبَادِ لِأَنْفُسِهِمْ فِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَبِّهِمْ. وَأَمَّا الظُّلْمُ الَّذِي لَا يَتْرُكُهُ اللَّهُ فَظُلْمُ الْعِبَادِ بَعْضِهِمْ بَعْضًا، حَتَّى يَدِينَ لِبَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: أَحْمَدَ بْنِ مَالِكٍ الْقُشَيْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ قَدْ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ظلم تین قسم کا ہوتا ہے، ایک ظلم وہ ہے جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا ایک ظلم وہ ہے جس کی وہ مغفرت کر دے گا اور ایک ظلم وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ چھوڑے گا نہیں، جہاں تک اس ظلم کا تعلق ہے، جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا تو وہ شرک ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک شرک بڑا ظلم ہے۔“ جہاں تک اس ظلم کا تعلق ہے جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت کر دے گا تو یہ بندوں کا وہ ظلم ہے جو انہوں نے اپنے اوپر کیا ہو گا جو ان کے اور ان کے پروردگار کے مابین معاملات کے حوالے سے ہو گا۔ جہاں تک اس ظلم کا تعلق ہے جس کو اللہ تعالیٰ چھوڑے گا نہیں، تو وہ بندوں کا ایک دوسرے پر کیا ہوا ظلم ہے (اللہ تعالیٰ اسے نہیں چھوڑے گا) جب تک وہ بندوں کو ایک دوسرے سے بدلہ نہیں دلوا دیتا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن مالک قشیری کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس، روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18379]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3439)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18380
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَنْبٌ لَا يُغْفَرُ، وَذَنْبٌ لَا يُتْرَكُ، وَذَنْبٌ يُغْفَرُ. فَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي لَا يُغْفَرُ فَالشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي يُغْفَرُ فَذَنْبُ الْعَبْدِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي لَا يُتْرَكُ فَذَنْبُ الْعِبَادِ بَعْضِهِمْ بَعْضًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، تَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک گناہ وہ ہے جس کی مغفرت نہیں ہو گی، ایک گناہ وہ ہے جسے چھوڑا نہیں جائے گا اور ایک گناہ وہ ہے، جس کی مغفرت ہو جائے گی، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے جس کی مغفرت نہیں ہو گی تو وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ہے، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے جس کی مغفرت ہو جائے گی تو وہ بندے کا وہ گناہ ہے جو اس کے اور اللہ تعالیٰ کے مابین معاملے کے حوالے سے ہو، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے جسے چھوڑا نہیں جائے گا تو وہ بندوں کا ایک دوسرے کے ساتھ (ظلم و زیانی کے طور پر) کیا ہوا گناہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان بن عبداللہ بن رواحہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (102) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6133)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 90»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18381
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَنْبٌ يُغْفَرُ، وَذَنْبٌ لَا يُغْفَرُ، وَذَنْبٌ يُجَازَى بِهِ. فَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي لَا يُغْفَرُ فَالشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي يُغْفَرُ فَعَمَلُكَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ رَبِّكَ، وَأَمَّا الذَّنْبُ الَّذِي تُجَازَى بِهِ فَظُلْمُكَ أَخَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک گناہ وہ ہے جس کی مغفرت ہو جائے گی، ایک گناہ وہ ہے جس کی مغفرت نہیں ہو گی، ایک گناہ وہ ہے جس کا بدلہ دلوایا جائے گا، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے جس کی مغفرت نہیں ہو گی، تو وہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرانا ہے، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے جس کی مغفرت ہو جائے گی تو وہ تمہارا وہ عمل ہے جس کا تعلق تمہارے اور تمہارے پروردگار کے مابین معاملے سے ہو، جہاں تک اس گناہ کا تعلق ہے، جس کا بدلہ دلوایا جائے گا تو وہ تمہارا اپنے بھائی پر ظلم کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18381]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7591»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18382
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدَّوَاوِينُ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَةٌ: فَدِيوَانٌ لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِ شَيْئًا، وَدِيوَانٌ لَا يَتْرُكُ اللَّهُ مِنْهُ شَيْئًا، وَدِيوَانٌ لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ. فَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَغْفِرُهُ اللَّهُ فَالشِّرْكُ بِاللَّهِ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ. وَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِ شَيْئًا فَظُلْمُ الْعَبْدِ نَفْسَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ، مِنْ صَوْمِ يَوْمٍ تَرَكَهُ، أَوْ صَلَاةٍ تَرَكَهَا، فَإِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ ذَلِكَ، وَيَتَجَاوَزُ إِنْ شَاءَ. وَأَمَّا الدِّيوَانُ الَّذِي لَا يَتْرُكُ اللَّهُ مِنْهُ شَيْئًا فَظُلْمُ الْعِبَادِ بَعْضِهِمْ بَعْضًا، الْقِصَاصُ لَا مَحَالَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى وَكَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دواوین (یعنی اعمال نامے) اللہ تعالیٰ کے پاس تین قسم کے ہوں گے، ایک دیوان وہ ہو گا جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کوئی پرواہ نہیں کرے گا، ایک دیوان وہ ہو گا جس میں سے اللہ تعالیٰ کوئی چیز نہیں چھوڑے گا اور ایک دیوان وہ ہو گا جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا۔ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے جس کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں کرے گا تو وہ (کسی کو) اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دے گا۔“ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کوئی پرواہ نہیں کرے گا، تو وہ بندے کا اپنے اوپر وہ ظلم کرنا ہے جو اس کے اور اس کے پروردگار کے درمیان معاملات کے حوالے سے ہو، جیسے اس نے کسی دن کا روزہ ترک کر دیا ہو یا نماز ترک کر دی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا اور درگزر کرے گا، اگر وہ چاہے گا۔ جہاں تک اس دیوان کا تعلق ہے، جس میں سے اللہ تعالیٰ کوئی بھی چیز نہیں چھوڑے گا تو وہ بندوں کا ایک دوسرے پر ظلم کرنا ہے اس کا لازمی طور پر قصاص (یعنی بدلہ) ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: صدقہ بن موسیٰ نے ہمیں حدیث بیان کی اور وہ صدوق تھے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18382]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (240/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25500»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18383
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَيْلٌ لِلْمَالِكِ مِنَ الْمَمْلُوكِ، وَوَيْلٌ لِلْمَمْلُوكِ مِنَ الْمَالِكِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مملوکوں کے حوالے سے مالکان کے لیے بربادی ہے اور مالکان کے حوالے سے مملوکوں کے لئے بربادی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18383]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3441)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7562، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7719»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18384
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْلٌ لِلْمَالِكِ مِنَ الْمَمْلُوكِ، وَوَيْلٌ لِلْمَمْلُوكِ مِنَ الْمَالِكِ، وَوَيْلٌ لِلْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ، وَوَيْلٌ لِلْفَقِيرِ مِنَ الْغَنِيِّ، وَوَيْلٌ لِلشَّدِيدِ مِنَ الضَّعِيفِ، وَوَيْلٌ لِلضَّعِيفِ مِنَ الشَّدِيدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الْمِيزَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مملوک کے حوالے سے مالک کے لئے بربادی ہے اور مالک کے حوالے سے مملوک کے لئے بربادی ہے، غریب کے حوالے سے امیر کے لئے بربادی ہے اور امیر کے حوالے سے غریب کے لئے بربادی ہے، کمزور کے حوالے سے طاقتور کے لئے بربادی ہے اور طاقتور کے حوالے سے کمزور کے لئے بربادی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن لیث کے حوالے سے نقل کی ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس راوی کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ”میزان الاعتدال“ میں اس کا تذکرہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18384]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3442) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4009)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7562، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7719»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں