🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ طَيِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ، وَتَبْدِيلِ الْأَرْضِ بِغَيْرِهَا .
آسمانوں اور زمینوں کا لپیٹ دیا جانا اور زمین کی حالت کا تبدیل ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18365
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كِلْتَا يَدَيِ اللَّهِ يَمِينَانِ، فَيَطْوِي السَّمَاوَاتِ فَيَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ قَالَ: ثُمَّ يَأْخُذُ الْأَرَضِينَ بِيَدِهِ الْأُخْرَى ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ قَالَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ سَالِمٌ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْوِي اللَّهُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ ثُمَّ يَطْوِي الْأَرَضِينَ، ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟". قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ حَمَّادٍ سَجَّادَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں، وہ آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے ایک ہاتھ میں پکڑے گا اور پھر یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ وہ کہتے ہیں: پھر وہ تمام زمینوں کو اپنے دوسرے ہاتھ میں پکڑے گا اور یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ عمر بن حمزہ کہتے ہیں: میں نے
یہ روایت سالم بن عبداللہ کو سنائی تو سالم نے بتایا: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آسمانوں کو لپیٹے گا اور انہیں دائیں ہاتھ میں لے گا اور فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ پھر وہ تمام زمینوں کو لپیٹ کر انہیں بائیں ہاتھ کے ذریعے پکڑ کر پھر یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن حماد سجادہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18365]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5558)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18366
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ: يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ قَالَ:" أَرْضٌ بَيْضَاءُ، لَمْ يُسْفَكْ عَلَيْهَا دَمٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ عَلَيْهَا خَطِيئَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن زمین کو دوسری زمین میں تبدیل کر دیا جائے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ”وہ ایک سفید زمین ہو گی، جس پر خون نہیں بہایا گیا ہو گا اور جس پر کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18366]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3431)، أخرجه مسند البزار برقم: 1859، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8741، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9001، 10323، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18367
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ: إِذْ ذَاكَ وَنَحْنُ بِالْمَدِينَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِيءُ الْأَعْمَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتَجِيءُ الصَّلَاةُ، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصَّلَاةُ، فَيَقُولُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، وَتَجِيءُ الصَّدَقَةُ، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصَّدَقَةُ. فَيَقُولُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ يَجِيءُ الصِّيَامُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَا الصِّيَامُ. فَيَقُولُ: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ تَجِيءُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكَ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، ثُمَّ يَجِيءُ الْإِسْلَامُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنْتَ السَّلَامُ، وَأَنَا الْإِسْلَامُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، بِكَ الْيَوْمَ آخُذُ، وَبِكَ أُعْطِي. قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ:" وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَيَقُولُ اللَّهُ:" إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ". وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی: جب وہ اور ہم مدینہ منورہ میں موجود تھے انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن اعمال آئیں گے، نماز آئے گی اور عرض کرے گی: اے میرے پروردگار! میں نماز ہوں، تو پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، صدقہ آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں صدقہ ہوں، تو پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، پھر روزہ آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں روزہ ہوں، پروردگار فرمائے گا: تم بھلائی پر ہو، اسی طرح مختلف اعمال آتے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا رہے گا: تم بھلائی پر ہو، پھر اسلام آئے گا اور عرض کرے گا: اے پروردگار! تو سلامتی عطا کرنے والا ہے اور میں اسلام ہوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بے شک تم بھلائی پر ہو اور تمہاری وجہ سے آج میں گرفت کروں گا اور تمہاری وجہ سے آج میں عطا کروں گا۔“ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ شخص آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین، اسلام ہے۔“ (ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا اور وہ شخص آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عباد بن راشد ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18367]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6231) اخرجه احمد فى المسند (362/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8525»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18368
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ النَّاسَ جُمِعُوا لِلْحِسَابِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں حساب کے لیے جمع کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18368]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5524)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18369
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ رَجُلٍ حَدِيثٌ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا، ثُمَّ شَدَدْتُ عَلَيْهِ رَحْلِي، ثُمَّ سِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ عَلَيْهِ بِالشَّامِ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ، فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ: جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَخَرَجَ يَطَأُ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَنِي وَاعْتَنَقْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقِصَاصِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَمُوتَ أَوْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَحْشُرُ اللَّهُ الْعِبَادَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ قَالَ: النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - حُفَاةً عُرَاةً، غُرْلًا بُهْمًا".
قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ، ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَلِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ، حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ حَتَّى اللَّطْمَةَ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا؟! قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِمِصْرَ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَحَدِيثُ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ فِي بَابِ جَامِعِ الْبَعْثِ قَبْلَ هَذَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے ایک صاحب کے بارے میں پتہ چلا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی ہوئی ہے تو میں نے ایک اونٹ خریدا، اُس پر پالان باندھا اور پھر ایک ماہ کی مسافت کا فاصلہ طے کر کے ان صاحب کے پاس پہنچا، یہاں تک کہ شام میں، میں ان کے پاس آ گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دربان سے کہا: تم اُن سے کہو کہ دروازے پر جابر موجود ہے، دربان نے دریافت کیا: وہ جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے باہر آئے اور انہوں نے مجھے گلے لگا لیا اور میں نے انہیں گلے لگا لیا، میں نے کہا: مجھے ایک حدیث کے بارے میں یہ پتہ چلا تھا کہ آپ نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہوا ہے اور وہ قصاص کے بارے میں ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اس حدیث کو سننے سے پہلے آپ کا انتقال نہ ہو جائے، یا میرا انتقال نہ ہو جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بندوں کو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگوں کو برہنہ پاؤں برہنہ جسم ختنے کے بغیر ”بہم“ حالت میں زندہ کرے گا، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: ”بہم“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس کوئی چیز نہیں ہو گی، پھر وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) انہیں ایسی آواز کے ساتھ پکارے گا، جس آواز کو دور کا آدمی بھی اسی طرح سن لے گا جس طرح قریب کا آدمی اسے سن سکے گا، وہ یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، میں بادشاہ ہوں، میں ”دیان“ (یعنی فیصلہ کرنے والا، یا اچھے برے کا بدلہ دینے والا) ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے جبکہ اس نے اہل جنت میں سے کسی سے کوئی حق وصول کرنا ہو، تو جب تک میں اس کو اس کا حق نہیں دلوا دیتا (یعنی اس وقت تک یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو) اور اہل جنت میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو جبکہ اس نے اہل جہنم میں سے کسی سے حق وصول کرنا ہو، جب تک میں اس کا حق اس دوسرے سے اُسے نہیں دلوا دیتا، یہاں تک کہ تھپڑ مارنے تک کا معاملہ بھی اس میں شامل ہو گا، ہم نے عرض کی: یہ کیسے ہو گا؟ جبکہ ہم برہنہ حالت میں، ختنہ کے بغیر، کسی چیز کے بغیر ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکیوں اور برائیوں (کے حساب) سے لین دین ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مصر میں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث اس باب میں گزر چکی ہے جو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18369]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (495/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3690، وأخرجه شرح السنة برقم: 4304، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7713/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18370
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ فِيمَا أَنْفَقَهُ، وَمِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ مَعَ أَنَّهُ يَشْتُمُ السَّلَفَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن بندے کے پاؤں اپنی جگہ سے اس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بسر کیا؟ اس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں اسے خرچ کیا اور کیسے اس کو کمایا؟ اور اس کی ہمارے ساتھ (یعنی اہل بیت کے ساتھ) محبت کے بارے میں (اس سے حساب لیا جائے گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اگرچہ وہ اسلاف کو برا کہتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11177)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11177، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18371
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعَةٍ: عَنْ جَسَدِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَمَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَفِيمَا أَنْفَقَهُ، وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا عَلَامَةُ حُبِّكُمْ؟ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى مَنْكِبِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَهُوَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ دُونَ قَوْلِهِ:"وَعَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ". وَمَا بَعْدَهُ. وَجَعَلَ الرَّابِعَةَ:"وَعَلَّمَهُ مَاذَا عَمِلَ بِهِ". وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، وَيُقَالُ لَهُ: الْمَعْكُوفُ، قَالَ صَاحِبُ الْمَيْزَانِ: أَتَى بِخَبَرٍ بَاطِلٍ، وَبَاقِيهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) بندے کے قدم اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لیا جاتا، اُس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کیسے اسے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟ اور ہم اہل بیت کے ساتھ محبت کے بارے میں (اس سے حساب لیا جائے گا) عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ لوگوں کے ساتھ محبت کی علامت کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کندھے پر لگایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ اور اس کے بعد والا حصہ نقل نہیں کئے ہیں: ”ہم اہل بیت کے ساتھ محبت کے بارے میں۔“ انہوں نے چوتھی چیز نقل کی ہے: ”اُس سے علم کے بارے میں حساب لیا جائے گا کہ اس نے اس پر کتنا عمل کیا۔“ طبرانی کی سند میں ایک راوی حارث بن محمد کوفی ہے جسے معکوف کہا: جاتا ہے ”میزان“ کے مصنف نے یہ کہا: ہے: یہ جھوٹی روایت نقل کرتا ہے اس روایت کے باقی رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18371]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2212»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18372
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَزُولَ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَا أَنْفَقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن آدمی کے قدم اپنی جگہ سے اس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اُس کی جوانی کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا؟ اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا؟ اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں سے کمایا اور کس کام میں خرچ کیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18373
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَزُولَ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ، وَعَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ، وَفِيمَا أَنْفَقَهُ، وَعَنْ عِلْمِهِ مَاذَا عَمِلَ فِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيُّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَامِتِ بْنِ مُعَاذٍ، وَعَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن بندے کے قدم اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں ہلیں گے جب تک اس سے چار چیزوں کے بارے میں حساب نہیں لے لیا جاتا، اس کی عمر کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے فنا کیا، اس کی جوانی کے بارے میں کہ اس نے کس کام میں اسے بوسیدہ کیا، اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے کہاں سے اس کو کمایا اور کہاں خرچ کیا اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس نے کہاں تک اس پر عمل کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صامت بن معاذ اور عدی بن عدی کندی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18373]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3437) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/20)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 539، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18374
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَعَا اللَّهُ عَبْدًا مِنْ عَبِيدِهِ فَيُوقِفُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيَسْأَلُهُ عَنْ جَاهِهِ كَمَا يَسْأَلُهُ عَنْ مَالِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ يُونُسَ: أَخُو أَبِي مُسْلِمٍ الْأَفْطَسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک بندے کو بلائے گا اسے اپنے سامنے کھڑا کرے گا اور اس سے اس کے جاہ و منصب کے بارے میں حساب لے گا، جس طرح وہ اس سے اس کے مال کے بارے میں حساب لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن یونس ہے جو ابومسلم افطس کا بھائی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18374]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (18) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (451)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 18»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں