🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18385
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَخْتَصِمَنَّ كُلُّ شَيْءٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى الشَّاتَانِ فِيمَا انْتَطَحَتَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ہر چیز اپنا مقدمہ پیش کرے گی، یہاں تک کہ وہ دو بکریاں بھی جنہوں نے ایک دوسرے کو سینگ مارے ہوں گے (وہ بھی اس بارے میں اپنا مقدمہ پیش کریں گی)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18385]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8828»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18386
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لِيَخْتَصِمَنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى الشَّاتَانِ فِيمَا انْتَطَحَتَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن (ہر کوئی اپنا) مقدمہ پیش کرے گا، یہاں تک کہ دو بکریوں نے ایک دوسرے کو جو سینگ مارے ہوں گے، اُس بارے میں (وہ بھی اپنا مقدمہ پیش کریں گی)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18386]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1400) اخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8828»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18387
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ خَصْمَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَارَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک دوسرے کے پہلے مقابل فریق، دو پڑوسی ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18387]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (151/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18388
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ يَخْتَصِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلُ وَامْرَأَتُهُ، وَاللَّهِ مَا يَتَكَلَّمُ لِسَانُهَا وَلَكِنْ يَدَاهَا وَرِجْلَاهَا تَشْهَدَانِ عَلَيْهَا بِمَا كَانَتْ تَعِيبُ لِزَوْجِهَا، وَتَشْهَدُ يَدَاهُ وَرِجْلَاهُ بِمَا كَانَ يُولِيهَا، ثُمَّ يُدْعَى الرَّجُلُ وَخَدَمُهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، ثُمَّ يُدْعَى أَهْلُ الْأَسْوَاقِ وَمَا يُوجَدُ ثَمَّ دَوَانِيقُ وَلَا قَرَارِيطُ، وَلَكِنْ حَسَنَاتُ هَذَا تُدْفَعُ إِلَى هَذَا الَّذِي ظُلِمَ، وَسَيِّئَاتُ هَذَا الَّذِي ظَلَمَهُ تُوضَعُ عَلَيْهِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْجَبَّارِينَ فِي مَقَامِعَ مِنْ حَدِيدٍ فَيُقَالُ: أَوْرِدُوهُمْ إِلَى النَّارِ، فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي يَدْخُلُونَهَا، أَوْ كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:" وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقَالَ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن مقدمہ پیش کرنے والے پہلے افراد، آدمی اور اس کی بیوی ہوں گے، اللہ کی قسم! عورت کی زبان کلام نہیں کرے گی بلکہ اس کے ہاتھ اور اس کے پاؤں کلام کریں گے اور عورت کے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ شوہر کی غیر موجودگی میں کیا کرتی تھی؟ اور آدمی کے دونوں ہاتھ اور اس کے دونوں پاؤں گواہی دیں گے جس کا وہ ارتکاب کرتا تھا، پھر آدمی کو اور اس کے خدمت گاروں کو بلایا جائے گا، ان کے ساتھ بھی اسی طرح ہو گا، پھر بازار والوں کو بلایا جائے گا اور وہاں کوئی دانق یا قیراط (یعنی سکے) نہیں ہوں گے، بلکہ اس (یعنی ظالم) کی نیکیاں اُس کو دے دی جائیں گی جو مظلوم ہو گا اور مظلوم کی برائیاں اس ظالم کے ذمے ڈال دی جائیں گی، پھر ظالموں (یا متکبرین) کو لوہے کے بنے ہوئے طوقوں میں لایا جائے گا اور یہ کہا: جائے گا: انہیں جہنم پر وارد کرو! تو اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس میں داخل ہوں گے یا ویسا ہو گا، جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے ہر ایک اس (جہنم) پر وارد ہو گا، یہ تمہارے پروردگار کے ذمہ حتمی و طے شدہ بات ہے، پھر ہم پرہیزگاری اختیار کرنے والوں کو نجات دیدیں گے اور ظالموں کو اس (جہنم میں) گھٹنوں کے بل (جھکا ہوا) چھوڑ دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے اور وہ ضعیف ہے، سعید بن منصور نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: امام مالک اس سے راضی تھے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3969)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18389
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَبْدًا لَا ذَنْبَ لَهُ فَيَقُولُ: بِأَيِّ الْأَمْرَيْنِ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أَجْزِيَكَ؟ بِعَمَلِكَ أَوْ بِنِعْمَتِي عِنْدَكَ؟ قَالَ: رَبِّ، إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي لَمْ أَعْصِكَ. قَالَ: خُذُوا عَبْدِي بِنِعْمَةٍ مِنْ نِعَمِي، فَلَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ إِلَّا اسْتَغْرَقَتْهَا تِلْكَ النِّعْمَةُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، نِعْمَتَكَ وَرَحْمَتَكَ. فَيَقُولُ: بِنِعْمَتِي وَرَحْمَتِي. وَيُؤْتَى بِعَبْدٍ مُحْسِنٍ فِي نَفْسِهِ لَا يَرَى أَنَّ لَهُ ذَنْبًا. فَيُقَالُ لَهُ: هَلْ كُنْتَ تُوَالِي أَوْلِيَائِي؟ قَالَ: كُنْتُ مِنَ النَّاسِ سَلْمًا. قَالَ: فَهَلْ كُنْتَ تُعَادِي أَعْدَائِي؟ قَالَ: يَا رَبِّ، لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ شَيْءٌ. فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَا يَنَالُ رَحْمَتِي مَنْ لَمْ يُوَالِ أَوْلِيَائِي وَيُعَادِ أَعْدَائِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْوَضْعِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایک ایسے بندے کو زندہ کرے گا، جس کا کوئی گناہ نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دو میں سے کون سا معاملہ تمہارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ یہ کہ میں تمہیں تمہارے عمل کی جزا دے دوں؟ یا جو نعمتیں میں نے تمہیں عطا کی تھیں (اُن کا حساب لے لوں؟) بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے تیری کوئی نافرمانی نہیں کی، پروردگار فرمائے گا: میری نعمتوں میں سے ایک نعمت کے حساب کے حوالے سے میرے بندے کو پکڑ لو (یا اس کا حساب لو) تو وہ ایک نعمت ہی اس کی ساری نیکیوں کو ختم کر دے گی، بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تیری نعمت اور تیری رحمت (کا میں محتاج اور طلبگار ہوں) تو پروردگار فرمائے گا: میری نعمت اور میری رحمت (کی بدولت میں تمہیں نجات ملے گی) پھر ایک بندے کو لایا جائے گا جو یہ سمجھتا ہو گا کہ وہ اچھائی کرنے والا ہے، اس کا کوئی گناہ نہیں ہو گا، پروردگار اس سے دریافت کرے گا: کیا تم میرے دوستوں کے ساتھ محبت رکھتے تھے؟ وہ جواب دے گا: میں لوگوں کے حوالے سے سلامتی میں رہا (یعنی میں اُن سے لاتعلق رہا) پروردگار دریافت کرے گا: کیا تم میرے دشمنوں کے ساتھ دشمنی رکھتے تھے؟ وہ بندہ جواب دے گا: اے میرے پروردگار! میرے اور کسی شخص کے درمیان کوئی (دشمنی نہیں تھی، تو پروردگار فرمائے گا: میری رحمت ایسے شخص کو نصیب نہیں ہو گی جو میرے دوستوں کے ساتھ محبت نہ رکھتا ہو اور میرے دشمنوں کے ساتھ دشمنی نہ رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے اور اس پر روایات ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18389]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (59/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18390
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُؤْتَى بِالْمَلِيكِ وَالْمَمْلُوكِ، وَالزَّوْجِ وَالزَّوْجَةِ، فَيُحَاسَبُ الْمَلِيكُ وَالْمَمْلُوكُ، وَالزَّوْجُ وَالزَّوْجَةُ، حَتَّى يُقَالَ لِلرَّجُلِ: شَرِبْتَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا عَلَى لَذَّةٍ، وَيُقَالَ لِلزَّوْجِ: خَطَبْتَ فُلَانَةَ مَعَ خُطَّابٍ فَزَوَّجْتُكَهَا وَتَرَكْتُهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْأُمَوِيِّ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے دن) مالک اور مملوک، شوہر اور بیوی کو لایا جائے گا، مالک اور مملوک سے، شوہر اور بیوی سے حساب لیا جائے گا یہاں تک کہ آدمی سے یہ کہا: جائے گا: تم نے فلاں فلاں دن لذت کی خاطر مشروب پیا تھا اور شوہر سے یہ کہا: جائے گا: تم نے دیگر لوگوں کے ہمراہ فلاں عورت کو شادی کا پیغام دیا تھا تو میں نے تمہاری شادی اس عورت سے کروا دی اور دوسرے لوگوں کو چھوڑ دیا۔“
یہ روایت امام بزار نے سعید بن مسلمہ اموی کی لیث بن ابوسلیم سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18390]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3443)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18391
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ هَلَكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الْأَوْسَطِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَاصِمٍ النَّبِيلِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص سے حساب میں تفتیش کی جائے گی وہ ہلاک ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال اور معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں، معجم اوسط کے رجال بھی اسی طرح ہیں، صرف عمرو بن ابوعاصم نبیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18391]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3436)، أخرجه مسند البزار برقم: 2198، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3662، 8590»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18392
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُحَاسَبُ أَحَدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُغْفَرُ لَهُ، يَرَى الْمُسْلِمُ عَمَلَهُ فِي قَبْرِهِ وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -:" فَيَوْمَئِذٍ لَا يُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنْسٌ وَلَا جَانٌّ يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”قیامت کے دن کسی سے حساب لے کر اس کی مغفرت نہیں ہو گی، مسلمان اپنی قبر میں ہی اپنا عمل دیکھ لے گا، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس دن انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔“ ”مجرم لوگ اپنی نشانی کے حوالے سے پہچانے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18392]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (103/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24195»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18393
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَارُ وَالتَّخْزِيَةُ تَبْلُغُ مِنِ ابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَا يَتَمَنَّى الْعَبْدُ أَنْ يُؤْمَرَ بِهِ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي شِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَنَّ هَذَا فِي حَقِّ الْكَافِرِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ابن آدم کو اتنی عار اور شرمندگی محسوس ہو گی کہ بندہ یہ آرزو کرے گا: کہ اُسے جہنم میں لے جانے کا حکم دے دیا جائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت میں یہ بات گزر چکی ہے کہ ایسا کافر کے حق میں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18393]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1776)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18394
وَعَنْ أَنَسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ:" مَلَكٌ مُوَكَّلٌ بِالْمِيزَانِ، فَيُؤْتَى بِابْنِ آدَمَ فَيُوقَفُ بَيْنَ كِفَّتَيِ الْمِيزَانِ، فَإِنْ ثَقُلَ مِيزَانُهُ نَادَى مَلَكٌ بِصَوْتٍ يُسْمِعُ الْخَلَائِقَ: سَعِدَ فُلَانٌ سَعَادَةً لَا يَشْقَى بَعْدَهَا أَبَدًا، وَإِنْ خَفَّ مِيزَانُهُ نَادَى مَلَكٌ بِصَوْتٍ يُسْمِعُ الْخَلَائِقَ: شَقِيَ فُلَانٌ شَقَاوَةً لَا يَسْعَدُ بَعْدَهَا أَبَدًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ایک فرشتے کو میزان کے پاس مقرر کیا گیا ہے، ابن آدم کو لا کر میزان کے دونوں پلڑوں کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، اگر اس کا میزان بھاری ہو گا تو فرشتہ ایسی آواز میں پکار کر کہے گا جو ساری مخلوق سن سکے گی، فلاں شخص ایسا سعادتمند ہوا کہ وہ اس کے بعد کبھی بدنصیب نہیں ہو گا، اور اگر اس کا میزان ہلکا ہوا تو فرشتہ اتنی بلند آواز میں پکار کر کہے گا، جس کو ساری مخلوق سن سکے گی: فلاں شخص ایسا بدنصیب ہوا کہ اب وہ اس کے بعد کبھی بھی سعادت مند نہیں ہو سکے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18394]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3445)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں