الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْبَعْثِ .
دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ
حدیث نمبر: 18355
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ شَكَّ أَنَّ الْمَحْشَرَ بِالشَّامِ ; فَلْيَقْرَأْ أَوَّلَ سُورَةِ الْحَشْرِ:" هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ"، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَهِيَ أَرْضُ الْمَحْشَرِ" يَعْنِي الشَّامَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جو شخص اس بات میں شک کرتا ہو کہ محشر شام میں ہو گا، اُسے سورہ حشر کی ابتدائی (درج ذیل) آیات پڑھ لینی چاہیے: ”اسی نے اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں کو پہلے حشر کے طور پر نکالا۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ محشر کی زمین ہے۔“ راوی کہتے ہیں: یعنی شام۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18355]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18355]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3426)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18356
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُحْشَرُ النَّاسُ فَيُنَادِي مُنَادٍ: أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُوَلِّيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ؟ ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُمْ آلِهَتُهُمْ فَيَتَّبِعُونَهَا، حَتَّى لَا يَبْقَى أَحَدٌ غَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: لَا نَرَى إِلَهَنَا الَّذِي كُنَّا نَعْبُدُ، فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". فَقِيلَ لِأَبِي بُرْدَةَ: وَاللَّهِ، لَسَمِعْتَ أَبَا مُوسَى يَذْكُرُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا حشر کیا جائے گا (یعنی جب لوگ میدان محشر میں جمع ہوں گے) تو ایک منادی یہ کہے گا: کیا یہ میری طرف سے عدل نہیں ہے؟ کہ میں ہر قوم کو اس کے حوالے کر دوں، جس کی وہ عبادت کیا کرتے تھے پھر ان کے معبود ان کے سامنے لائے جائیں گے اور وہ لوگ ان معبودوں کے پیچھے چلے جائیں گے، یہاں تک کہ اس امت کے علاوہ کوئی اور باقی نہیں رہے گا ان سے کہا: جائے گا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ جواب دیں گے: ہم نے اپنے معبود کو نہیں دیکھا، جس کی ہم عبادت کیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ ان کے سامنے تجلی کرے گا۔“ ابوبردہ سے کہا: گیا: کیا اللہ کی قسم آپ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اُس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یہ کلمات انہوں نے تین مرتبہ کہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سائب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18356]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فرات بن سائب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18356]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18357
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُحْشَرُ هَذِهِ الْأُمَّةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ: فَصِنْفٌ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَصِنْفٌ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا وَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَصِنْفٌ يَجِيئُونَ عَلَى حَمَائِلِهِمْ كَأَمْثَالِ الْجِبَالِ الرَّاسِيَةِ، فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - لِلْمَلَائِكَةِ - وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ -: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، عَبِيدٌ مِنْ عَبِيدِكَ، كَانُوا يَعْبُدُونَكَ لَا يُشْرِكُونَ بِكَ شَيْئًا. فَيَقُولُ: حَطُّوهَا عَنْهُمْ، وَضَعُوهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، وَادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِي". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اس امت کا حشر تین اصناف میں کیا جائے گا، ایک قسم وہ ہو گی جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائے گی، ایک قسم وہ ہو گی، جن سے معمولی حساب لیا جائے گا اور وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، ایک قسم وہ ہو گی جو پہاڑوں کی طرح کے اپنے بوجھ لے کر آئیں گے، اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، یہ کون لوگ ہیں؟ فرشتے جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! یہ تیرے بندے ہیں جو تیری عبادت کیا کرتے تھے، یہ کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان کا بوجھ ہٹا دو! اور یہودیوں اور عیسائیوں پر ڈال دو اور انہیں میری رحمت کے وسیلے سے جنت میں داخل کر دو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18357]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18357]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18358
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: إِنَّكُمْ مَجْمُوعُونَ بِصَعِيدٍ وَاحِدٍ، يَنْفُذُكُمُ الْبَصَرُ، وَيُسْمِعُكُمُ الدَّاعِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَبَاحٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کیا جائے گا سب لوگ بینائی کے دائرے میں آ سکیں گے، اور پکارنے والا سب تک اپنی آواز پہنچا سکے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ریاح نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18358]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ریاح نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18358]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18359
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَجْمَعُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يَنْزِلُ مِنْ عَرْشِهِ إِلَى كُرْسِيِّهِ، وَكُرْسِيُّهُ وَسِعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب امتوں کو جمع کرے گا، پھر وہ عرش سے کرسی کی طرف اتر کر آئے گا اور اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن مساور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18359]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن مساور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10386)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10386»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
12. بَابُ كَثْرَةِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَعَلَامَتِهَا فِي الْآخِرَةِ .
آخرت میں، اس امت کی کثرت اور اس کی (مخصوص) علامت کا بیان
حدیث نمبر: 18360
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَأْتِي مَعِي مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلُ السَّيْلِ وَاللَّيْلِ، فَتَحْطِمُ النَّاسَ حَطْمَةٌ فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: لَمَا جَاءَ مَعَ مُحَمَّدٍ أَكْثَرُ مِمَّا جَاءَ مَعَ سَائِرِ الْأُمَمِ أَوِ الْأَنْبِيَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن میری امت میرے ساتھ یوں آئے گی جیسے سیلاب اور رات ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ان کے ہجوم کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو اذیت کا سامنا کرنا ہو گا تو فرشتے یہ کہیں گے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آنے والے لوگ، اُن سب لوگوں سے زیادہ ہیں، جو دیگر امتیں آئی ہیں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جو لوگ دیگر انبیاء کے ساتھ آئے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18360]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18360]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3432)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18361
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَعْرِفُ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ؟ قَالَ:" أَعْرِفُهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ، وَأَعْرِفُهُمْ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ، وَأَعْرِفُهُمْ بِنُورِهِمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن میں دیگر امتوں کے درمیان اپنی امت کو پہچان لوں گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں انہیں پہچان لوں گا، جب وہ آئیں گے تو ان کے نامہ اعمال اُن کے دائیں ہاتھ میں ہوں گے اور سجدوں کے نشانات کی وجہ سے ان کے چہرے میں موجود مخصوص نشانی کی وجہ سے میں انہیں پہچان لوں گا اور میں ان کے نور کی وجہ سے انہیں پہچان لوں گا جو ان کے آگے چل رہا ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (199/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21230، 21233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18362
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَأَيْمَانِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو (نور) اُن کے آگے اور ان کے دائیں طرف چل رہا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18362]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18362]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18363
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِالسُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ أَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَأَنْظُرُ إِلَى بَيْنِ يَدَيَّ فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ، وَمِنْ خَلْفِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِي مِثْلُ ذَلِكَ".
فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ، فِيمَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟! قَالَ:" هُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ، لَيْسَ أَحَدٌ كَذَلِكَ غَيْرَهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ إِنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ، وَأَعْرِفُهُمْ تَسْعَى ذُرِّيَّتُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَذَرَارِيُّهُمْ نُورٌ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن میں وہ پہلا فرد ہوؤں گا، جس کو سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اور میں وہ پہلا فرد ہوؤں گا، جسے یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنے سر کو اٹھائے، میں اپنے سامنے دیکھوں گا تو دیگر امتوں کے درمیان اپنی امت کو پہچان لوں گا، اپنے پیچھے بھی اسی طرح (پہچان لوں گا) اپنے دائیں طرف بھی اسی طرح (پہچان لوں گا) اور بائیں طرف بھی اسی طرح (پہچان لوں گا)۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا نوح علیہ السلام کی امت سے لے کر اپنی امت تک کی امتوں کے درمیان میں سے آپ اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکدار پیشانیوں والے ہوں گے، ان کے علاوہ کوئی اور ایسا نہیں ہو گا اور میں انہیں یوں پہچان لوں گا کہ جب وہ آئیں گے تو ان کے نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں ہوں گے اور میں انہیں یوں پہچان لوں گا کہ اُن کے بچے ان کے آگے دوڑتے ہوئے آ رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور ان کے بچے اُن کے آگے نور کی شکل میں ہوں گے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18363]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3457) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (199/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18364
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتُمُ الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ چمکدار پیشانیوں والے ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الطہارۃ میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18364]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2162)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح