🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
132. باب الخطبة أيام منى:
باب: منیٰ کے دنوں میں خطبہ سنانا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1742
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى:" أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ , قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَقَالَ: فَإِنَّ هَذَا يَوْمٌ حَرَامٌ، أَفَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: بَلَدٌ حَرَامٌ، أَفَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ , قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: شَهْرٌ حَرَامٌ، قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا" , وَقَالَ هِشَامُ بْنُ الْغَازِ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَيْنَ الْجَمَرَاتِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ بِهَذَا، وَقَالَ: هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ فَطَفِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ وَوَدَّعَ النَّاسَ، فَقَالُوا: هَذِهِ حَجَّةُ الْوَدَاعِ.
ہم سے محمد بن مثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا ہم کو عاصم بن محمد بن زید نے خبر دی، انہیں ان کے باپ نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں فرمایا کہ تم کو معلوم ہے! آج کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حرمت کا دن ہے اور یہ بھی تم کو معلوم ہے کہ یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حرمت کا شہر ہے اور تم کو یہ بھی معلوم ہے کہ یہ کون سا مہینہ ہے، لوگوں نے کہا اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حرمت کا مہینہ ہے پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا خون! تمہارا مال اور عزت ایک دوسرے پر (ناحق) اس طرح حرام کر دی ہیں جیسے اس دن کی حرمت اس مہینہ اور اس شہر میں ہے۔ ہشام بن غاز نے کہا کہ مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں دسویں تاریخ کو جمرات کے درمیان کھڑے ہوئے تھے اور فرمایا تھا کہ دیکھو! یہ ( «يوم النحر») حج اکبر کا دن ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمانے لگے کہ اے اللہ! گواہ رہنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر چونکہ لوگوں کو رخصت کیا تھا۔ (آپ سمجھ گئے کہ وفات کا زمانہ آن پہنچا) جب سے لوگ اس حج کو حجۃ الوداع کہنے لگے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1742]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥هشام بن الغاز الجرشي، أبو العباس، أبو عبد الله
Newهشام بن الغاز الجرشي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← هشام بن الغاز الجرشي
صحابي
👤←👥محمد بن زيد القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن زيد القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥عاصم بن محمد العمري
Newعاصم بن محمد العمري ← محمد بن زيد القرشي
ثقة
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد
Newيزيد بن هارون الواسطي ← عاصم بن محمد العمري
ثقة متقن
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← يزيد بن هارون الواسطي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6043
حرم عليكم دماءكم وأموالكم وأعراضكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا
صحيح البخاري
6785
دماءكم وأموالكم وأعراضكم إلا بحقها كحرمة يومكم
صحيح البخاري
1742
حرم عليكم دماءكم وأموالكم وأعراضكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا
سنن ابن ماجه
235
ليبلغ شاهدكم غائبكم
سنن ابن ماجه
3058
دماؤكم وأموالكم وأعراضكم عليكم حرام كحرمة هذا البلد في هذا الشهر في هذا اليوم هل بلغت قالوا نعم فطفق النبي اللهم اشهد ثم ودع الناس فقالوا هذه حجة الوداع
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1742 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1742
حدیث حاشیہ:
حج اکبر حج کو کہتے ہیں اور حج اصغر عمرہ کو کہتے ہیں اور عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ نویں تاریخ جمعہ کو آجائے تو وہ حج اکبر ہے، اس کی سند صحیح حدیث سے کچھ نہیں، البتہ چند ضعیف حدیثیں اس حج کی زیادہ فضیلت میں وارد ہیں جس میں نویں تاریخ جمعہ کو آن پڑے۔
بعضوں نے کہا یوم الحج الأصغر نویں تاریخ کو اور یوم الحج الأکبر دسویں تاریخ کو کہتے ہیں کہ ان ہی دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ:
﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ گئے کہ اب دنیا سے روانگی قریب ہے، اب ایسے اجتماع کا موقع نہ مل سکے گا اور بعد میں ایسا ہی ہوا فیه دلیل لمن یقول أن یوم الحج الأکبر هو یوم النحر یعنی اس حدیث میں اس شخص کی دلیل موجود ہے جو کہتا ہے کہ حج اکبر کے دن سے مراد دسویں تاریخ ہے بس عوام میں جو مشہور ہے کہ اگر جمعہ کے دن حج واقع ہو تو اسے حج اکبر کہا جاتا ہے، یہ خیال قوی نہیں أنه نبه صلی اللہ علیه وسلم في الخطبة المذکورة علی تعظیم یوم النحر و علی تعظیم شهر ذي الحجة و علی تعظیم البلد الحرام۔
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس خطبہ میں یوم النحر اور ماہ ذی الحجہ اور مکۃ المکرمہ کی عظمتوں پر تنبیہ فرمائی کہ امت ان اشیاء مقدسہ کو یاد رکھے اور جو نصائح و وصایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم دئیے جارہے ہیں امت ان کو تاابد فراموش نہ کرے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1742]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1742
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ کا ان احادیث کے بیان کرنے سے یہ مقصد ہے کہ ایام منیٰ میں خطبہ مشروع ہے۔
(2)
ان احادیث میں اگرچہ دس ذوالحجہ کے خطبے کا ذکر ہے، تاہم دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایام تشریق میں جب بھی ضرورت محسوس ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا جیسا کہ بعض روایات میں أوسط أيام التشريق کے الفاظ ہیں:
اس سے گیارہ یا بارہ ذوالحجہ مراد ہے۔
اس خطبے میں یوم النحر، ماہ ذی الحجہ اور مکہ مکرمہ کی عظمتوں کا ذکر ہے۔
امت کو اس پر تنبیہ فرمائی تاکہ وہ انہیں فراموش نہ کر دے، پھر اس میں لوگوں کے حج سے متعلق سوال و جواب بھی ہوئے ہیں۔
صحابہ کرام ؓ نے ان تعلیمات کو خطبے کا نام دیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دن یہ فرمایا تھا:
مجھ سے حج کے طریقے سیکھ لو۔
(3)
حضرت ہرماس بن زیاد، حضرت ابو امامہ، حضرت معاذ اور حضرت رافع بن عمرو ؓ سے بھی روایات ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ کے دن دس ذوالحجہ کو خطبہ دیا تھا۔
اس عظیم الشان خطبے کو اساس الاسلام قرار دیا جاتا ہے اور یہ کافی طویل ہے جسے مختلف صحابۂ کرام ؓ نے مختلف الفاظ سے بیان کیا ہے۔
امام بخاری ؓ کا مقصد خطبے کی تفاصیل سے آگاہ کرنا نہیں بلکہ یہ ثابت کرنا ہے کہ قربانی کے دن بھی خطبہ دینا مسنون ہے۔
واللہ أعلم۔
(4)
حضرت ابو نضرہ کی روایت میں ایام تشریق کے درمیان والے دن کا خطبہ ان الفاظ میں مروی ہے، آپ نے فرمایا:
اے لوگو! خبردار! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے۔
خبردار! کسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ کسی عجمی کو عربی پر ہی کوئی فضیلت ہے اور نہ کسی سرخ کو کالے پر اور نہ کسی کالے کو سرخ پر کوئی برتری حاصل ہے۔
اگر ہے تو صرف تقوے کی بنا پر۔
کیا میں نے پیغام پہنچا دیا؟ صحابۂ کرام ؓ نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنچا دیا ہے۔
(مسندأحمد: 411/5) (5)
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا کہ دوران حج میں تین خطبے مشروع ہیں:
٭ عرفہ کے دن 9 ذوالحجہ۔
٭ نحر کے دن 10 ذوالحجہ۔
٭ ایام تشریق کے وسط میں 12 ذوالحجہ۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1742]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6043
6043. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان منیٰ میں فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا دن ہے۔ فرمایا: تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ صحابہ نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا شہر ہے۔ تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ پھر فرمایا: ے شک اللہ تعالٰی نے تم پر ایک دوسرے کا خون، مال اور عزتیں حرام ہیں جیسے اس دن کو تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت والا بنایا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6043]
حدیث حاشیہ:
حدیث کا مضمون کسی مزید تشریح کا محتاج نہیں ہے۔
ایک مومن کی عزت فی الواقع بڑی اہم چیز ہے گویا اس کی عزت اور حرمت مکہ شہر جیسا مقام رکھتی ہے پس اس کی بے عزتی کرنا مکہ شریف کی بے عزتی کرنے کے برابر ہے۔
مومن کا خون نا حق کعبہ شریف کے ڈھا دینے کے برابر ہے مگر کتنے لوگ ہیں جو ان چیزوں کا خیال رکھتے ہیں۔
اس حدیث کی روشنی میں اہل اسلام کی باہمی حالت پر صد درجہ افسوس ہوتا ہے۔
اس مقام پر بخاری شریف کا مطالعہ فرمانے والے نیک دل مسلمانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کعبہ شریف کے سامنے کھڑے ہو کر فرمایا تھا کہ بے شک کعبہ ایک معزز گھر ہے اس کی تقدیس میں کوئی شبہ نہیں مگر ایک مومن ومسلمان کی عزت وحرمت بھی بہت بری چیز ہے اور کسی مسلمان کی بے عزتی کرنے والا کعبہ شریف کو ڈھا دینے والے کے برابر ہے۔
قرآن پاک میں اللہ نے فرمایا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ مسلمان مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
پس آپس میں اگر کچھ ناچاقی بھی ہو جائے تو ان کی صلح صفائی کرا دیا کرو۔
ایک حدیث میں آپس کی صلح صفائی کرا دینے کو نفل نمازوں اور روزوں سے بھی بڑھ کر نیک عمل بتایا گیا ہے۔
پس مطالعہ فرمانے والے بھائیوں بہنوں کا اہم ترین فرض ہے کہ وہ آپس میں میل محبت رکھیں اور اگر آپس میں کچھ ناراضگی بھی ہو جائے تو اسے رفع دفع کر دیا کریں مومن جنتی بندوں کی قرآن میں یہ علامت بتلائی گئی ہے کہ وہ غصہ کو پی جانے والے اورلوگوں سے ان کی غلطیوں کو معاف کر دینے والے ہوا کرتے ہیں۔
نماز روزہ کے مسائل پر توجہ دینا جتنا ضروری ہے اتنا ہی ضروری یہ بھی ہے کہ ایسے مسائل پر بھی توجہ دی جائے اورآپس میں زیادہ سے زیادہ میل محبت ہو۔
اخوت، بھائی چارہ بڑھا یا جائے۔
حسد، کینہ دلوں میں رکھنا سچے مسلمانوں کی شان نہیں ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6043]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6785
6785. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: تم کس مہینےکو حرمت میں عظیم تر جانتے ہو؟ صحابہ نے کہا: اسی مہینے (ذوالحجہ) کو۔ آپ نے فرمایا: بتاؤ تم کس شہر کو سے زیادہ حرمت والا خیال کرتے ہو؟ لوگوں نے جواب دیا: اسی شہر (مکہ) کو۔ پھر آپ نے دریافت فرمایا: تم کس دن کو سب سے زیادہ عزت والا سمجھتے ہو؟ صحابہ کرام نے کہا: اپنے اسی دن (یوم نحر) کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالٰی نے حق شرع کے سوا تمہارے خون تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تم پر حرام کر دی ہیں جیسا کہ اس دن کی حرمت اس شہر اور اس مہینے میں ہے۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا: کیا میں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچا دیا ہے؟ صحابہ کرام نے ہر مرتبہ یہی جواب دیا کہ ہاں پہنچا دیا ہے۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو! میرے بعد تم کفار جیسے نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6785]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے ظاہر ہے کہ مسلمان کا عنداللہ کتنا بڑا مقام ہے۔
جس کا لحاظ ہر مسلمان کا اہم فریضہ ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6785]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6043
6043. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان منیٰ میں فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا دن ہے۔ فرمایا: تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ صحابہ نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا شہر ہے۔ تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے آپ نے فرمایا: یہ حرمت والا مہینہ ہے۔ پھر فرمایا: ے شک اللہ تعالٰی نے تم پر ایک دوسرے کا خون، مال اور عزتیں حرام ہیں جیسے اس دن کو تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت والا بنایا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6043]
حدیث حاشیہ:
مسلمان کا ناحق خون بہانا، بلا وجہ اس کا مال لوٹنا اور اس کی عزت وناموس پر حملہ کرنا بہت بڑا جرم ہے، بلکہ اسے حقیر خیال کرنا بھی شریعت کو پسند نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كا ارشاد گرامی ہے:
مسلمان کو اتنا ہی شر کافی ہے کہ وہ دوسرے مسلمان کو حقیر خیال کرے۔
اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے خون، مال اور عزت کو حرام کیا ہے۔
(صحیح مسلم، البروالصلة، حدیث: 6541(2564)
مذکورہ حدیث کے مطابق ایک مسلمان کی عزت وآبرو مکہ شہر کی حرمت کے برابر ہے۔
کاش! مسلمان ان باتوں کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھیں۔
واللہ المستعان
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6043]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6785
6785. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: تم کس مہینےکو حرمت میں عظیم تر جانتے ہو؟ صحابہ نے کہا: اسی مہینے (ذوالحجہ) کو۔ آپ نے فرمایا: بتاؤ تم کس شہر کو سے زیادہ حرمت والا خیال کرتے ہو؟ لوگوں نے جواب دیا: اسی شہر (مکہ) کو۔ پھر آپ نے دریافت فرمایا: تم کس دن کو سب سے زیادہ عزت والا سمجھتے ہو؟ صحابہ کرام نے کہا: اپنے اسی دن (یوم نحر) کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالٰی نے حق شرع کے سوا تمہارے خون تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تم پر حرام کر دی ہیں جیسا کہ اس دن کی حرمت اس شہر اور اس مہینے میں ہے۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا: کیا میں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچا دیا ہے؟ صحابہ کرام نے ہر مرتبہ یہی جواب دیا کہ ہاں پہنچا دیا ہے۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا: تمہاری خرابی ہو! میرے بعد تم کفار جیسے نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6785]
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مومن کی پیٹھ ہر قسم کی ایذا رسانی سے محفوظ ہے لیکن اگر اس پر حد واجب ہوتو محفوظ نہیں۔
اسی طرح اگر کسی کا حق اس کے ذمے ہوتو اسے وصول کر لینے کے لیے اس کی پیٹھ کو مارا جا سکتا ہے، اس کے سوا مومن کا خون، مال اور اس کی آبرو محفوظ ہے۔
کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس کے جان ومال کو اپنے لیے مباح اور حلال خیال کرے یا اس کی آبرو کو اپنے لیے جائز سمجھے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مسلمان کا مقام بہت بلند ہے جس کا لحاظ رکھنا ہر مسلمان کا اہم فریضہ ہے۔
(فتح الباري: 104/12) (2)
میرے بعد تم کافر نہ بن جانا اس جملے کے کئی ایک مفہوم شارحین نے بیان کیے ہیں:
٭حق کے بغیر کسی کے قتل کو حلال خیال کرنا کفر ہے۔
٭اس سے مراد کفران نعمت ہے۔
٭یہ فعل کفر کے قریب کر دیتا ہے۔
٭یہ فعل کافروں کے فعل جیسا ہے۔
٭اس سے حقیقت کفر مراد ہے، یعنی کفرنہ کرو اور ہمیشہ اسلام پر قائم رہو۔
٭ یہ جملہ ان کے لیے ہے جو ہتھیار پہن کر خود کو ڈھانپ لیتے ہیں، ہتھیار لگانے والے کو کافر کہا جاتا ہے۔
ایک دوسرے کو کافر نہ کہو ورنہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگو گے۔
ان تمام اقوال میں سے چوتھا قول زیادہ قرین قیاس ہے۔
(عمدة القاري: 66/16)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6785]