صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب إماطة الأذى عن الصبي فى العقيقة:
باب: عقیقہ کے دن بچہ کے بال مونڈنا (یا ختنہ کرنا)۔
حدیث نمبر: 5471
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ، وَقَالَ حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، وَقَتَادَةُ، وَهِشَامٌ، وَحَبِيبٌ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ غَيْرُ وَاحِدٍ: عَنْ عَاصِمٍ، وَهِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ الرَّبَابِ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ سَلْمَانَ قَوْلَهُ.
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے محمد بن سیرین نے، ان سے سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ (صحابی) نے بیان کیا کہ بچہ کا عقیقہ کرنا چاہیئے۔ اور حجاج بن منہال نے کہا۔ ان سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم کو ایوب سختیانی، قتادہ، ہشام بن حسان اور حبیب بن شہید ان چاروں نے خبر دی، انہیں محمد بن سیرین نے اور انہیں سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ اور کئی لوگوں نے بیان کیا، ان سے عاصم بن سلیمان اور ہشام بن حسان نے، ان سے حفصہ بنت سیرین نے، ان سے رباب بنت صلیع نے، ان سے سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے اور انہوں نے مرفوعاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور اس کی روایت یزید بن ابراہیم تستری نے کی، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے اپنا قول موقوفاً (غیر مرفوع) ذکر کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5471]
حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ہر بچے کے ساتھ عقیقہ ہے۔“ ایک دوسری سند میں ابن سیرین، حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع بیان کرتے ہیں، کئی لوگوں نے حضرت عاصم اور ہشام سے، انہوں نے حفصہ بنت سیرین سے، انہوں نے رباب سے، انہوں نے حضرت سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ ایک روایت میں یزید بن ابراہیم، ابن سیرین سے بیان کرتے ہیں، ان سے حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے اپنا قول بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5471]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5471
| الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى |
جامع الترمذي |
1515
| الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى |
سنن أبي داود |
2839
| مع الغلام عقيقته فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى |
سنن النسائى الصغرى |
4219
| في الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى |
سنن ابن ماجه |
3164
| مع الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى |
مسندالحميدي |
842
| مع الصبي عقيقة فأهريقوا عنه دما، وأميطوا عنه الأذى |
Sahih Bukhari Hadith 5471 in Urdu
محمد بن سيرين الأنصاري ← سلمان بن عامر الضبي