بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 673
وعن أنس رضي الله تعالى عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن المحاقلة، والمخاضرة، والملامسة، والمنابذة، والمزابنة. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ ‘ مخاضرہ ‘ ملامہ ‘ منابذہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 673]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے منع فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الْمُحَاقَلَةِ» محاقلہ سے – «وَالْمُخَاضَرَةِ» اور مخاضرہ – «وَالْمُلَامَسَةِ» اور ملامسہ – «وَالْمُنَابَذَةِ» اور منابذہ – «وَالْمُزَابَنَةِ» اور مزابنہ سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محاقلہ، مخاضرہ (پکنے سے پہلے سبز پھل بیچنے)، ملامسہ (کپڑا چھونے سے سودا لازم کرنے)، منابذہ (کپڑا پھینکنے سے سودا لازم کرنے) اور مزابنہ سے منع فرمایا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 673]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع المخاضرة،حديث:2207، 2208.»
الحكم على الحديث:
صحيح
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2207
| المحاقلة المخاضرة الملامسة المنابذة المزابنة |
بلوغ المرام |
673
| نهى رسول الله عن المحاقلة، والمخاضرة، والملامسة، والمنابذة، والمزابنة |
Bulughul Maram Hadith 673 in Urdu