صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3ق. باب تحريم لبس الحرير وغير ذٰلك للرجال
باب: مردوں کے لیے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2069 ترقیم شاملہ: -- 5411
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قال: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ، يَا عُتْبَةُ بْنَ فَرْقَدٍ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ كَدِّكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أَبِيكَ وَلَا مِنْ كَدِّ أُمِّكَ، فَأَشْبِعِ الْمُسْلِمِينَ فِي رِحَالِهِمْ مِمَّا تَشْبَعُ مِنْهُ فِي رَحْلِكَ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَعُّمَ وَزِيَّ أَهْلِ الشِّرْكِ وَلَبُوسَ الْحَرِيرَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ لَبُوسِ الْحَرِيرِ، قَالَ: إِلَّا هَكَذَا وَرَفَعَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةَ وَضَمَّهُمَا "، قَالَ زُهَيْرٌ: قَالَ عَاصِمٌ: هَذَا فِي الْكِتَابِ، قَالَ: وَرَفَعَ زُهَيْرٌ إِصْبَعَيْهِ.
احمد بن عبداللہ بن یونس نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عاصم احول نے ابوعثمان سے حدیث بیان کی، کہا: جب ہم آذربائیجان میں تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہماری طرف (خط میں) لکھ بھیجا: عتبہ بن فرقد! تمہارے پاس جو مال ہے وہ نہ تمہاری کمائی سے ہے، نہ تمہارے ماں باپ کی کمائی سے، مسلمانوں کو ان کی رہائش گاہوں میں وہی کھانا پیٹ بھر کے کھلاؤ جس سے اپنی رہائش گاہ میں تم خود پیٹ بھرتے ہو اور تم لوگ عیش و عشرت سے مشرکین کے لباس اور ریشم کے پہناوؤں سے دور رہنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم کے پہناوے سے منع فرمایا ہے، مگر اتنا (جائز ہے)، (یہ فرما کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیاں، درمیانی انگلی اور انگشت شہادت ملائیں اور انہیں ہمارے سامنے بلند فرمایا۔ زہیر نے کہا: عاصم نے کہا: یہ اس خط میں ہے، (ابن یونس نے) کہا: اور زہیر نے (بھی) اپنی دو انگلیاں اٹھائیں۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5411]
ابو عثمان بیان کرتے ہیں، ہم آذربائیجان میں تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں خط لکھا: اے عتبہ بن فرقد! صورت حال یہ ہے کہ تیرے پاس جو مال ہے، وہ تیری محنت و مشقت کا نتیجہ نہیں ہے، نہ تیرے باپ کی محبت کی کمائی ہے اور نہ تیری ماں کی محنت کا ثمرہ ہے، اس لیے مسلمانوں کو ان کے گھروں میں اس سے سیر کرو، جس سے تم اپنے گھر میں سیر ہوتے ہو اور اپنے آپ کو عیش و عشرت، مشرکوں کے لباس اور شکل و صورت اور ریشم کے لباس سے بچاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس سے منع فرمایا ہے، مگر اتنی مقدار سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اپنی دو انگلیاں، درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی دونوں ملا کر بلند، (ظاہر) کیں عاصم نے کہا: یہ خط میں موجود ہے اور زہیر نے اپنی دونوں انگلیاں بلند کیں۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5411]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2069
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5830
| لا يلبس الحرير في الدنيا إلا لم يلبس في الآخرة منه |
صحيح البخاري |
5828
| نهى عن الحرير إلا هكذا وأشار بإصبعيه اللتين تليان الإبهام |
صحيح البخاري |
5829
| نهى عن لبس الحرير إلا هكذا وصف لنا النبي إصبعيه |
صحيح مسلم |
5415
| الحرير إلا هكذا إصبعين فما عتمنا أنه يعني الأعلام |
صحيح مسلم |
5413
| لا يلبس الحرير إلا من ليس له منه شيء في الآخرة إلا هكذا |
صحيح مسلم |
5417
| عن لبس الحرير إلا موضع إصبعين أو ثلاث أو أربع |
صحيح مسلم |
5411
| عن لبوس الحرير ورفع لنا رسول الله إصبعيه الوسطى والسبابة وضمهما |
جامع الترمذي |
1721
| الحرير إلا موضع أصبعين أو ثلاث أو أربع |
سنن أبي داود |
4042
| الحرير إلا ما كان هكذا وهكذا أصبعين وثلاثة وأربعة |
سنن النسائى الصغرى |
5314
| لا يلبس الحرير إلا من ليس له منه شيء في الآخرة إلا هكذا |
سنن ابن ماجه |
2820
| ينهى عن الحرير والديباج |
سنن ابن ماجه |
3593
| ينهى عن الحرير والديباج |
بلوغ المرام |
417
| نهى النبي صلى الله عليه وآله وسلم عن لبس الحرير إلا موضع اصبعين او ثلاث او اربع |
أبو عثمان النهدي ← عمر بن الخطاب العدوي