صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
839. (606) باب ذكر الدليل على أن التباهي فى المساجد من أشراط الساعة
اس بات کی دلیل کا بیان کہ مساجد کے بارے میں فخر و مباہات کا اظہار کرنا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے
حدیث نمبر: 1323
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، نَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی حتّیٰ کہ لوگ مساجد (کی تعمیر و تزئین) میں فخر و مباہات کرنے لگیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1321، 1322، 1323، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1613، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 688، وأبو داود فى (سننه) برقم: 449، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1448، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 739، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4367، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12574»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1323 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1323
فوائد:
➊ قربِ قیامت لوگ مساجد کی تعمیر میں رضائے الہٰی کے بجائے مساجد کی خوب تزئین و آرائش، انتہائی عمدہ معیار اور خوبصورت ڈیزائننگ ملحوظ رکھیں گے اور مساجد کی تزئین و آرائش پر فخر کریں گے۔
یعنی ایک مسجد کے لوگ کہیں گے کہ ہماری مسجد بلند تر، خوبصورت ترین اور اعلیٰ معیارِ تعمیر کی آئینہ دار ہے، جب کہ دیگر لوگ اپنی اپنی مساجد پر فخر کریں گے اور ذاتی تشہیر پر زور دیں گے، اصل مقصود مساجد کی آباد کاری ناپید ہو جائے گی۔
➋ مساجد کی بے جا تزئین و آرائش مکروہ فعل ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1323]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1323 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← أنس بن مالك الأنصاري