🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. ‏(‏107‏)‏ باب ذكر الدليل على أن الأمر بالسواك أمر فضيلة لا أمر فريضة
اس بات کی دلیل کا بیان کہ مسواک کرنے کا حکم افضلیت کے لیے فرضیت کے لیے نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 140
نا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عِبَادَةَ ، نا مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ كُلِّ وُضُوءٍ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ فِي الْمُوَطَّإِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ:" لَوْلا أَنْ يَشُقَّ عَلَى أُمَّتِهِ، لأَمَرَهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ وَضُوءٍ"، وَرَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، وَبِشْرُ بْنُ عُمَرَ كَرِوَايَةِ رَوْحٍ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ میں اپنی اُمّت پر مشقّت ڈال دوں گا تو میں اُنہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث موطا میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس طرح مروی ہے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر مشکل نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُنہیں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حُکم دیتے۔ اما م شافعی رحمہ اللہ اور بشر بن عمر نے روح کی روایت کی طرح بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سنن السواك وفضائله/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 887، 7240، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 252، ومالك فى (الموطأ) برقم: 214، ابن الجارود فى "المنتقى"، 70، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 139، 140، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1068،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 518، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 7، وأبو داود فى (سننه) برقم: 46، والترمذي فى (جامعه) برقم: 22، 167، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 287، 690، 691، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 145، وأحمد فى (مسنده) برقم: 982»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥حميد بن عبد الرحمن الزهري، أبو عثمان، أبو إبراهيم، أبو عبد الرحمن
Newحميد بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← حميد بن عبد الرحمن الزهري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة
👤←👥علي بن معبد المصري، أبو الحسن
Newعلي بن معبد المصري ← روح بن عبادة القيسي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 140 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 140
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ (ہر نماز یا ہر وضو کے ساتھ) مسواک کرنا واجب نہیں بلکہ ہر نماز اور ہر وضو کے وقت مسواک کرنا مشروع ہے۔ کیونکہ جب وجوب ہو جائے تو استحباب باقی رہتا ہے۔ [نيل الأوطار: 117/1]
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: احادیث الباب دلالت کرتی ہیں کہ مسواک واجب نہیں ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر مسواک واجب ہوتی تو آپ امت کو مسواک کا حکم دیتے۔ خواہ مسواک کرنا ان پر شاق گزرتا یا آسان ہوتا۔ [شرح صحيح مسلم للنووي: 143/2]
➌ نبی صلی اللہ علیہ وسلم امت پر نہایت شفیق تھے اور امت کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے کئی احکام میں تخفیف فرمائی۔ جن میں ایک مسواک کی فرضیت میں تخفیف ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 140]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 140 in Urdu