صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
972. (21) باب ذكر ما أعد الله من النزل فى الجنة للغادي إلى المسجد والرائح إليه
مسجد کی طرف صبح و شام جانے والے کے لئے اللہ تعالی نے جنّت میں مہمانی کا سامان تیار کر رکھا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1496
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُ نُزُلا فِي الْجَنَّةِ كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح یا شام کے وقت مسجد کی طرف جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں مہمان نوازی تیار کر دیتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کو مسجد کی طرف جاتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1496]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 662، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 669، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1496، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2037، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5049، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10758، والبزار فى (مسنده) برقم: 8712، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35754»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1496 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1496
فوائد:
➊ مسجد میں مطلق داخل ہونا فضیلت کا باعث ہے۔ لیکن یہاں مقصود بالخصوص عبادت کے لیے مسجد میں داخل ہونا ہے اور نماز رأس العبادات ہے۔ [فتح الباري: 103/2]
➋ عبادت کی غرض سے مسجد میں داخل ہونے والے کے لیے جنت میں مہمانی تیار کی جاتی ہے، خواہ وہ کسی بھی وقت مسجد میں داخل ہو۔
➊ مسجد میں مطلق داخل ہونا فضیلت کا باعث ہے۔ لیکن یہاں مقصود بالخصوص عبادت کے لیے مسجد میں داخل ہونا ہے اور نماز رأس العبادات ہے۔ [فتح الباري: 103/2]
➋ عبادت کی غرض سے مسجد میں داخل ہونے والے کے لیے جنت میں مہمانی تیار کی جاتی ہے، خواہ وہ کسی بھی وقت مسجد میں داخل ہو۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1496]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1496 in Urdu
عطاء بن يسار الهلالي ← أبو هريرة الدوسي