صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1749. (8) بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ، إِذِ الْحَاجُّ مِنْ وَفْدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
حج کی فضیلت کا بیان کیونکہ حاجی اللہ تعالیٰ کے سفیروں میں سے ایک ہے
حدیث نمبر: 2511
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَوْلانِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُهَيْلَ بْنَ أَبِي صَالِحٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَفْدُ اللَّهِ ثَلاثَةٌ: الْغَازِي، وَالْحَاجُّ، وَالْمُعْتَمِرُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے سفیر تین ہیں، مجاہد، حاجی اور عمرہ کرنے والا۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2511]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2511، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3692، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1617، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2624، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2892، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10497»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2511 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2511
فوائد:
اس حدیث میں غازی، حاجی اور عمرہ کرنے والے شخص کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بڑے قدر و منزلت والے ہیں، کیونکہ ان کی منشا و مرضی فقط رب تعالیٰ کی رضا ہوتی ہے۔
اس حدیث میں غازی، حاجی اور عمرہ کرنے والے شخص کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بڑے قدر و منزلت والے ہیں، کیونکہ ان کی منشا و مرضی فقط رب تعالیٰ کی رضا ہوتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2511]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2511 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي