علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
مثلہ (لاشوں کے ناک کان کاٹنے) کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثني عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الحَسَنِ ، عَنِ الْهَيَّاجِ ، أَنَّ غُلامًا، لَعَلَّهُ قَالَ لأَبِيهِ: أَبَقَ، فَجَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ مِنْهُ طَائِفًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ أَرْسَلَنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، فِسَأَلْتُهُ، فَقَالَ عِمْرَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يُعْتِقَ غُلامَهُ، أَوْ يُكَفِّرَ عَنْ يَمِينِهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَحُثُّنَا عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ" ، قَالَ: فَأَتَيْتُ سَمُرَةَ، فَقَالَ مثل قَوْلِ عِمْرَانَ.
ہیاج بن عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد کا غلام بھاگ گیا، انہوں نے اس کے خلاف نذر مانی کہ اگر وہ ان کے قابو آ گیا تو وہ اس کا کوئی عضو کاٹ دیں گے، جب وہ ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے مجھے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے (اس کے متعلق) پوچھا تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہنے لگے: چاہے تو اپنے غلام کو آزاد کر دیں یا پھر قسم کا کفارہ دے دیں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں صدقہ کرنے کی ترغیب دیتے تھے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے تھے، ہیاج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے بھی وہی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ والی بات کی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 4/428، سنن أبي داود: 2674، قتادہ مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، ویسے بھی معمر کی قتادہ سے روایت میں کلام ہے، مسند الامام احمد (5/20) والی روایت اس سے مستغنی کر دیتی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 1056 in Urdu
هياج بن عمران التميمي ← عمران بن حصين الأزدي