المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
کتاب الزکوٰۃ کا آغاز
حدیث نمبر: 365
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْهَا، وَلِرَجُلٍ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ غَارِمٍ، أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ مِسْكِينٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ مِنْهَا فَأَهْدَى مِنْهَا لِغَنِيٍّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غنی کے لیے صدقہ جائز نہیں، سوائے پانچ قسم کے لوگوں کے: (1) زکاة وصول کرنے والا، (2) وہ شخص جو صدقہ اپنے مال سے خریدے، (3) مقروض، (4) اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، (5) مسکین جسے صدقہ دیا گیا اور اس نے اسے تحفہ کے طور پر غنی کو دے دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الزكاة/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مصنف عبدالرزاق: 7151، مسند الإمام أحمد: 56/3، سنن أبي داود: 1636، سنن ابن ماجه: 1841، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (2374) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (407/1، 408) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 365 in Urdu
عطاء بن يسار الهلالي ← أبو سعيد الخدري