المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
قربانیوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أنا دَاودُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ كَثِيرٌ، وَإِنِّي ذَبَحْتُ نَسِيكَتِي لِيَأْكُلَ مِنْهَا أَهْلِي وَجِيرَانِي، وَعِنْدِي عَنَاقٌ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ، أَفَأَذْبَحُهَا؟، قَالَ: نَعَمْ، وَلا تُجْزِئُ جَذَعَةٌ عَنْ أحَدٍ بَعْدَكَ، وَهِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْكَ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی نماز (عید) سے پہلے جانور ذبح نہ کرے۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میرے ماموں ابو بردہ بن نیار کھڑے ہو کر کہنے لگے: اللہ کے رسول! آج کے دن گوشت بہت زیادہ ہوتا ہے، میں نے اپنی قربانی ذبح کر دی ہے تا کہ میرے پڑوسی اور اہل و عیال اسے کھا لیں، میرے پاس بکری کا ایک سالہ بچہ ہے، جو گوشت والی دو بکریوں سے بھی بہتر ہے، کیا میں اسے ذبح (قربانی) کر دوں؟ فرمایا: جی ہاں! لیکن آپ کے بعد کسی کو جذعہ کفایت نہیں کرے گا اور یہ آپ کے لیے دو قربانیوں سے بہتر ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 5556، صحيح مسلم: 1961۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 908 in Urdu
عامر الشعبي ← البراء بن عازب الأنصاري