المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
663. ذكر مناقب أبى أيوب الأنصاري - رضى الله عنه -
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6041
أخبرني أبو سهل بن زياد القطّان ببغداد، حدثني علي بن الحسن الأزرق، حَدَّثَنَا أحمد بن الوليد، حَدَّثَنَا الوليد بن مسلم، حَدَّثَنَا عبد الله بن لَهِيعة والليث بن سعد قالا: حَدَّثَنَا يزيد بن أبي حَبِيب، عن أبي عِمران التُّجِيبي قال: غَزَونا القُسْطَنطينيّة ومَعَنا أبو أيوب الأنصاري، فصَفَفْنا صفَّين، ما رأيت صفَّين قطُّ أطولَ منهما، ومات أبو أيوب الأنصاري في هذه الغَزَاةِ، وكان أَوصَى أن يُدفَن في أصل سُور القُسْطَنطينيّة، وأن نقضيَ دَينًا عليه، ففُعِل (4) .
ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں: ہم قسطنطنیہ کی جنگ میں شریک ہوئے، ہمارے ہمراہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے، ہم نے دو صفیں بنائیں، ہم نے اس سے پہلے اتنی لمبی صفیں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔ اسی غزوہ میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔ آپ نے وصیت کی تھی کہ مجھے قسطنطنیہ کی دیوار کے ساتھ دفن کیا جائے اور ان کے ذمہ جو قرضہ جات ہیں وہ ادا کر دئیے جائیں۔ ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے ایسے ہی کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6041]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6041 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) إسناده ضعيف لجهالة علي بن الحسن الأزرق وأحمد بن الوليد، فلم نتبينهما. أبو سهل بن زياد: هو أحمد بن محمد بن زياد النحوي، والوليد بن مسلم: هو القرشي، وأبو عمران التجيبي: اسمه أسلم. وانظر ما سلف برقم (2465) من طريق حيوة بن شريح عن يزيد بن أبي
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند علی بن الحسن الازرق اور احمد بن الولید کی جہالت (نا معلوم ہونے) کی وجہ سے ضعیف ہے، کیونکہ ان دونوں کے حالات ہمیں نہیں مل سکے۔ 📝 نوٹ / توضیح: ابو سہل بن زیاد سے مراد احمد بن محمد بن زیاد النحوی ہیں، الولید بن مسلم سے مراد القرشی ہیں، اور ابو عمران التجیبی کا نام اسلم ہے۔ مزید تفصیل کے لیے حدیث نمبر (2465) ملاحظہ کریں جو حیوہ بن شریح عن یزید بن ابی حبیب کے طریق سے مروی ہے۔