المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
664. موت أبى أيوب الأنصاري ووصيته
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 6042
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، قال آخَى رسولُ الله ﷺ بين أَبي أيوب وبين مُصعب بن عُمير، وشهد أبو أيوب بدرًا وأُحدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، وتُوفي عام غزا يزيدُ بنُ معاوية القُسْطَنطينيّةَ في خلافة أبيه معاويةَ سنة اثنتين وخمسين، وقبرُه بأصل حِصْنِ القُسْطَنطِينيّة بأرض الروم - فيما ذُكر - يتعاهدون قبره يَرُمُّونه (1) ويَستسقُون به إذا قُحِطُوا (2) .
محمد بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو اور سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنایا۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔ سیدنا معاویہ کی خلافت میں ان کے بیٹے نے 52 ہجری کو قسطنطنیہ پر حملہ کیا، اس جنگ کے دوران آپ شہید ہوئے، آپ کا مزار شریف روم میں قسطنطنیہ کے قلعے کی دیوار کے ساتھ ہے۔ آپ کا مزار شریف مرجع خلائق ہے، لوگ دور دراز سے آپ کی قبر کی زیارت کے لئے آتے ہیں، اور جب بارشیں رک جائیں تو آپ کے مزار اقدس پر حاضر ہو کر دعائیں مانگتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6042]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6042 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز): ويرمُّونه، بواو العطف. ومعنى يرمُّونه: يُصلحونه.
📝 نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) میں یہ لفظ واوِ عطف کے ساتھ "ويرمُّونه" منقول ہے۔ "یرمّونہ" کا لغوی معنی اس کی اصلاح یا مرمت کرنا ہے۔
(2) ورواه عن محمد بن عمر الواقديِّ ابن سعد في "الطبقات" 3/ 450.
📖 حوالہ / مصدر: اسے محمد بن عمر الواقدی سے امام ابن سعد نے اپنی کتاب "الطبقات الکبری" (3/ 450) میں روایت کیا ہے۔