پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب : ما يرجى من رحمة الله يوم القيامة
باب: روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید۔
حدیث نمبر: 4298
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِلَّا شَقِيٌّ" , قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَنِ الشَّقِيُّ؟ قَالَ:" مَنْ لَمْ يَعْمَلْ لِلَّهِ بِطَاعَةٍ وَلَمْ يَتْرُكْ لَهُ مَعْصِيَةً".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں کوئی نہیں جائے گا سوائے بدبخت کے“ لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! بدبخت کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کبھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہیں کی، اور کوئی گناہ نہ چھوڑا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4298]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں تو بدنصیب ہی جائے گا۔“ عرض کیا گیا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بدنصیب کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی فرمانبرداری کا کوئی عمل نہیں کیا اور اللہ کی نافرمانی والا کوئی عمل نہیں چھوڑا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4298]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12974، ومصباح الزجاجة: 1540)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/349) (ضعیف)» (سند میں ابن لہیعہ ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن لهيعة عنعن (تقدم:330)
ابن لهيعة عنعن (تقدم:330)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4298
| لا يدخل النار إلا شقي قيل يا رسول الله ومن الشقي قال من لم يعمل لله بطاعة ولم يترك له معصية |
Sunan Ibn Majah Hadith 4298 in Urdu
سعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي