الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: جہاد کا بیان
The Book of Jihad (Fighting For Allah’S Cause)
121. بَابُ مَا قِيلَ فِي لِوَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
121. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔
(121) Chapter. What has been said regarding the flag of the Prophet (p.b.u.h).
حدیث نمبر: 2976
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا محمد بن العلاء، حدثنا ابو اسامة، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن نافع بن جبير، قال: سمعت العباس، يقول للزبير رضي الله عنهما: ها هنا امرك النبي صلى الله عليه وسلم:" ان تركز الراية".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ، يَقُولُ لِلْزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: هَا هُنَا أَمَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْ تَرْكُزَ الرَّايَةَ".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے نافع بن جبیر نے بیان کیا کہ میں نے سنا کہ عباس رضی اللہ عنہ، زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم فرمایا تھا؟

Narrated Nafi bin Jubair: I heard Al Abbas telling Az-Zubair, "The Prophet ordered you to fix the flag here."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 52, Number 219


   صحيح البخاري2976عباس بن عبد المطلبأن تركز الراية

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2976  
2976. حضرت نافع بن جبیر سے روایت ہے، انھوں نے حضرت عباس ؓسے سنا، وہ حضرت زبیر ؓ سے کہہ رہے تھے۔ کیا یہاں نبی ﷺ نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2976]
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح آنحضرتﷺ کے جھنڈے کا ذکر ہے۔
اسی لئے حضرت امام ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
احادیث سے اور بھی بہت سے مسائل ثابت ہوتے ہیں جن کو حضرت امامؒ نے موقع بہ موقع بیان فرمایا ہے۔
رحمه اللہ۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 2976   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2976  
2976. حضرت نافع بن جبیر سے روایت ہے، انھوں نے حضرت عباس ؓسے سنا، وہ حضرت زبیر ؓ سے کہہ رہے تھے۔ کیا یہاں نبی ﷺ نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2976]
حدیث حاشیہ:

حضرت عباس ؓ کی مذکورہ روایت کتاب المغازی (4280)
میں مفصل بیان ہوگی حضرت نافع بن جبیر ؓنے فتح مکہ کے بعد کسی حج کے موقع پر یہ بات سنی جبکہ وہ حضرت عمر ؓ یا حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مقام حجون پر پرچم نصب کیا گیا تھا جو مکہ کے قریب ایک اونچے پہاڑ کا نام ہے۔
اس حدیث پر امام بخاری ؒ نے ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے:
(أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ)
فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں نصب کیا تھا؟ (صحیح البخاري، المغازي:
باب 49)

   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 2976   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.